... loading ...

رائے ونڈ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے نواز شریف حکومت مختلف محاذوں پر سرگرمِ عمل ہے۔ حکومت کی حامی بین الاقوامی قوتوں نے بھی غیرمحسوس انداز میں عمران خان کو سیاسی ناکامی سے دوچار کرنے کی کاوشیں شروع کر رکھی ہیں۔ ایک خاص حکمت عملی کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی 8 ارکانِ کو ’’یورپ یاترا‘‘ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 24؍ستمبر2016 ء کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی آٹھ خواتین ارکان اور ایک مرد ایم پی اے، ایک برطانوی ادارے کی دعوت پر لندن روانہ ہو گئے۔
لندن جانے والی خواتین ایم پی ایز میں زریں ضیاء (لکی مروت)، عائشہ نعیم (صوابی)، ملیحہ عمر اصغر خان، نرگس علی (مانسہرہ)، دینا ناز (لکی مروت)، نسیم حیات (صوابی)، نگینہ خان (مالاکنڈ) اور فوزیہ بی بی (چترال) شامل ہیں، ان کے ہمراہ پشاور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے محمود جان بھی لندن گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 30؍ستمبر کے رائے ونڈ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور منتخب پارلیمانی نمائندوں کو بھرپور مہم چلانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
2013ء کے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا کو عمران خان کی موجودہ سیاسی اننگز میں ’’ہوم گراؤنڈ‘‘ اور ’’ہوم کراؤڈ‘‘ کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ اس صوبے میں ان کا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کی جمیعت العلمائے اسلام جیسی منجھی ہوئی سیاسی پارٹیوں سے ہے۔ 2014ء کے احتجاجی دھرنے کے بعد سے حکمران جماعت اور اس کی حلیف سیاسی جماعتوں نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ناکام بنانے اور پارٹی کے اندر عمران خان کو تنہا کرنے کی حکمت عملی پر کام شروع کر رکھا ہے ۔ رائے ونڈ مارچ سے صرف ایک ہفتہ قبل کے پی کے اسمبلی کی آٹھ خواتین ارکان اور ایک مرد ایم پی اے کی لندن روانگی کی وجہ سے اس مارچ میں خیبر پختونخوا سے بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت کا معاملہ مشکوک ہو گیا ۔

پی ٹی آئی کے کارکنان اس سارے معاملے کے تانے بانے عمران خان کے خلاف حکومت اور اس کے بین الاقوامی حلیفوں کی مبینہ سیاسی حکمت عملی سے ملا رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق صوبہ سرحد کے اضلاع لکی مروت، صوابی ، پشاور، مالاکنڈ اور چترال میں خواتین کو رائے ونڈ مارچ میں شرکت کے لیے ترغیبی سرگرمیاں مذکورہ ارکانِ اسمبلی کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے لیے قافلے28؍ستمبر سے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے اور مذکورہ ایم پی ایز کی اس تک واپسی ممکن دکھائی نہیں دیتی۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن ملک احمد خان نے ذرائع کو بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کو زراعت سے متعلق ایک پارلیمانی وفد میں شامل کرکے بھارت کے دورے پر بھیجنے کی پیشکش کی تھی، جسے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے مسترد کردیا۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...