... loading ...

ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے اب حکومت گرانے اور بچانے کے لیے استعمال کیے جانے کے انکشاف پر حکومت کی جانب سے دو اہم وزرا کو ذمے داری دے دی گئی وفاقی دارالحکومت کے باخبرذرائع کا کہناہے کہ عجیب بات ہے کہ چوہدری نثاراور اسحاق ڈار ایم کیوایم پاکستان کی حمایت میں آن کھڑے ہوئے ہیں یہ بہت خاص مواقع پردونوں بااثر وفاقی وزراایک ہی معاملے ایک سمت میں کوشش کررہے ہوں۔
ایم کیوایم کے بانی اور ان کے حامی پاکستان میں موجوداراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ نشستوں سے استعفے دے دیں اس سلسلے میں بانی ایم کیوایم کا ایک آڈیوپیغام بھی گردش میں ہے جس پر رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے شدیدردعمل کا اظہار کیاہے۔
ادھر خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں عوام نے پاکستان زندہ باد کا مینڈیٹ دیا ہے کسی کی تسلی یا تشفی کے لئے استعفیٰ نہیں دے سکتے۔ سفیان یوسف نے بانی ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے‘ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے خواجہ اظہار کہہ چکے ہیں وہ سب ان کے ساتھ ہیں سینیٹر نسرین جلیل‘ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر فروغ نسیم میڈیا پر آکر کہہ چکے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں‘ بانی ایم کیو ایم کی ہدایت یا اپیل کا کوئی موثر جواب نہیں آیا‘ اس سے یہ تو واضح ہوگیا کہ فی الحال ایم کیو ایم نے جو موقف اختیار کیا ہے اس پر ہی قائم رہنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں اسے برسراقتدار مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے اور بہت جلد چوہدری نثار یا اسحاق ڈار سے ان کا رابطہ بھی متوقع ہے۔
اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آخر بانی ایم کیو ایم اراکین اسمبلی سے استعفیٰ کیوں دلوانا چاہتے ہیں، کیا ان کا مقصد پاکستان کے مقتدر اداروں کو یہ باور کرانا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ کی چابی اب بھی لندن کے پاس ہے؟ پھر اور اس بنیاد پر کوئی بھی بات ان سے کی جائے پاکستان میں ہرسطح پر یہ واضح کیا جاچکا ہے کہ فی الحال لندن میں موجود ایم کیو ایم کی قیادت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنما انبساط ملک نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں مقتدر اداروں کو پیغام دیا کہ وہ اپنی غلطیوں سے رجوع کرکے بات کرنا چاہتے ہیں اس پوری صورتحال کا ادراک رکھنے والے حلقے اس خدشے کا اظہار ظاہر کررہے ہیں کہ ہر سطح پر انکار کے باوجود پاکستان میں ہی کوئی قوت ایسی ہے جو بانی ایم کیو ایم اور ان کے حامیوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہی ہے کہ ان کے استعفوں سے پاکستان میں بھونچال آسکتا ہے اور وہ اس پوزیشن پر آسکتے ہیں کہ اپیل کرنے کے بجائے اپنی شرائط پر جس سے چاہیں بات کرسکیں۔ شاید حکومت کو بھی اس کا پوری طرح ادراک ہوگیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کو ان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، اسبنیاد پر دو اہم وفاقی وزراء کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھرپور سپورٹ کریں، بلکہ ان کے تحفظات بھی دور کرکے قریب لایا جائے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت بھی وفاق سے رابطے میں ہے، صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو ایم کیو ایم کے حزب مخالف میں ہونے سے کوئی پریشانی نہیں‘ مگر ان کے استعفوں سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی دو درجن سے زائد نشستوں سے استعفے ان کے لیے درد سر کا سبب بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان بالفرض قومی اسمبلی کے حلقوں سے استعفے دے دیتی ہے تو یہ صورتحال وفاقی حکومت کے لئے بہت زیادہ پریشان کن ہوسکتی ہے، کراچی سے ایم کیو ایم کے 17 ارکان ہیں ،جبکہ حیدرآباد سے دو‘ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کشور زہرہ‘ ڈاکٹر فوزیہ حمید‘ ثمن جعفری‘ ڈاکٹر نگہت شکیل خان اور اقلیتی نشست پر سنجے پروانی سمیت چوبیس نشستیں ہیں۔کراچی کے مختلف حلقوں میں پی ایس 127 کی طرح انتخاب کے ذریعے نشستیں اِدھر اُدھر کرنے کی کوشش بھی کراچی کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرے گی، اس صورتحال کو وفاقی وزراء کیسے معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان اس پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار ہے اس کے پاس دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...