... loading ...

بھارت خطے میں اپنی بالادستی کے لئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے‘ وہ دنیا کی نظروں سے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظالمانہ اقدامات کو چھپانا چاہتا ہے‘ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کیرالہ میں ہفتے کے روز کی گئی اشتعال انگیز تقریر درحقیقت اعلان جنگ ہے‘ اس سے پہلے بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی گئی۔ یہ بات کرنے کا کون سا انداز ہے مودی ایک طرف کہتے ہیں ہم پاکستان سے ہزار سال جنگ لڑنے کا چیلنج قبول کرتے ہیں، جبکہ اگلے ہی سانس میں وہ کہتے ہیں پاکستان کے عوام سے بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی عوام تو ان سے بات کرنا نہیں چاہتے۔ عمران خان ہو یا شیخ رشید حکومت کے بدترین مخالف ہیں، وہ ایک ہی بات کرتے ہیں کہ نریندر مودی بات کرنے کا سلیقہ سیکھیں ایک طرف کشمیریوں پر ظلم کرتے ہیں اس پر آواز اٹھائی جاتی ہے تو مودی دھمکیوں پر اتر آتے ہیں، کشمیریوں پر گولیاں برساتے ہیں پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دیتے ہیں ۔ وہ حملہ کس پر کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ریگستان میں‘ سمندر میں‘ جن لوگوں کو آپ کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں ان سے بات کیوں کررہے ہیں اور اس دھمکی کے بعد آپ کی بات سنے گا کون؟ بھارت کو یہ خما رہے کہ وہ ایک بڑا ملک ہے اس کے پاس فوج زیادہ ہے یا ہتھیار یا شاید اسے دنیا کی بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے اور کسی ایک یا بہت سی شرابوں کے خمار میں وہ یہ بھول بیٹھا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اس کے پاس ایسی میزائل ٹیکنالوجی ہے جو ممبئی اور دہلی کو نشانہ بنا سکتی ہے وہ شاید یہ بھی سمجھ رہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر وہ پاکستان کو کسی ایٹمی حملے سے روک لے گا، اسے اندازہ ہونا چاہئے اگر اس نے یہ راستہ اختیار کیا تو بھی اسے نقصان اٹھانا پڑے گا پاکستان کے عام آدمی سے لے کر اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے حکام تک اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو عزت سے جینا اور عزت سے مرنا چاہتے ہیں، وطن کی آن کی خاطر وہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔
بھارتی وزیر اعظم خطے کو برباد نہیں کرنا چاہتے تو پاکستان جیسے ملک سے برابری کی سطح پر بات کریں ‘ وزیر اعظم نواز شریف بھی علاقائی امن کو تہہ و بالا نہیں کرنا چاہتے وہ تو بھارت سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں پھر مودی کو ان سے بات کرنے میں کیا مشکل درپیش ہے۔ بھارت‘ پاکستان ہی نہیں خطے کے دیگر ملکوں کو زیردست بنانے کے لئے مختلف حربے آزماتا ہے۔ اسے چین کی جانب سے اقتصادی راہداری بنانے پر بھی تشویش ہے‘ مگر یہ سب اس کی اپنی جغرافیائی حیثیت کی اور پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے ہے بھارت دنیا سے زمینی راستوں سے الگ تھلگ ہے اس کی سرحدیں چین سے ملتی ہیں تعلقات کشیدہ ہیں باقی ملکوں سے وہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے‘ مگر سرحدیں نہیں ملتیں۔ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق دے اور برابری کی بنیاد پر ہمسایوں سے تعلقات رکھے یہ اس کے اپنے مفاد میں ہے وگرنہ اس کے حصے بخرے ہونا زیادہ دور کی بات نہیں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...