... loading ...

حکومت سندھ کی جانب سے مدارس کی اصلاح کے لیے تیار کئے گئے بل کو تنظیمات مدارس نے مسترد کردیا ہے۔ مدارس دینیہ کے قائدین اس پر تشویش کااظہار کررہے ہیں اس بل پر ان سے مشاورت نہیں کی گئی یہ لگتا ہے کہ قانون سازی بھی خفیہ طور پر کی جارہی ہے ان علماء کے خیال میں رجسٹرڈ مدارس کو اس بات کا پابند بنایا جارہاہے کہ سندھ بلڈنگ اتھارٹی سے این او سی لیں ان کے نزدیک یہ بات بالکل مضحکہ خیز بات ہے۔ علماء کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صدارت میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی قیادت کا اس مجوزہ قانون کے حوالے سے اجلاس ہوا اور اس اجلاس میں اس وقت کے مشیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے یقین دلایا تھا کہ مدارس کو اعتماد میں لیے بغیر ان کے بارے میں کوئی قانون سازی نہیں کی جائے گی۔ سوال یہ ہے کہ بار بار اس یقین دہانی کی خلاف ورزی کیوں کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سے یہ بھی طے پایا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لیے باہمی مشاورت سے نئی قانون سازی کی جائے گی اب یکطرفہ ٹریفک چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علماء کا خیال ہے کہ بل کا مقصد رجسٹریشن نہیں بلکہ دینی تعلیم کا راستہ روکنے اور پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کی پابند ی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے یہ ملکی قانون کی نفی کے مترادف ہے بلکہ اس سے مدارس کے بارے میں تعصب کی بو آتی ہے۔ ایک سال قبل وفاقی وزارت داخلہ ‘نیکٹا اور دیگر اداروں کی شمولیت کے ساتھ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں مدارس کی رجسٹریشن اور اس کے لیے مطلوبہ امور اور ڈیٹا کلیکشن کے لیے باقاعدہ پرفارما اور ضمیمہ جات کی منظوری دی گئی اور وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں سے بھی اس کے بارے میں رضامندی حاصل کی اور اس کی خاطر کافی کاوشیں کی گئیں۔ مدارس دینیہ کے قائدین کے مطابق اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی رکن پانچویں تنظیمات نے معاہدے کو قبول کیا۔ قومی بیانیہ بھی باہمی اتفاق رائے سے مرتب کیا مگر‘ صوبہ سندھ کی حکومت نے جو مسودہ قانون ترتیب دیا ہے اس کی علماء کو ہوا تک نہیں لگنے دی گئی۔ درحقیقت یہ دینی تعلیم سے وابستہ اور ان مدارس کے منتظمین کو پریشان کرنے کی کوشش ہے اس لیے اس بل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ وفاق المدارس العربینہ کے رہنماؤں کے مطابق1860ء کے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت صرف رہائشی مدارس کی رجسٹریشن ضروری ہے لیکن اب سندھ حکومت گلی محلے سے ہر مدرسے کی رجسٹریشن کرکے اساتذہ اور علماء کو دباؤ میں لانے کی خواہش مند ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...