... loading ...

بورڈ آف ریونیو، سندھ کے رجسٹریشن ونگ میں ایک مخصوص “چمک سسٹم” کے رائج ہونے کا انکشاف ہوا ہے، انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق کراچی میں چالیس سے زائد سب رجسٹرارز، بورڈ آف ریونیو کے رجسٹریشن ونگ کے ماتحت کام کر رہے ہیں اور ان تمام سب رجسٹرارز کے تبادلے، تعیناتی اور دیگر محکمہ جاتی معاملات اسی مخصوص سسٹم کے تحت چل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ’’کلفٹن ون‘‘ کے سب رجسٹرار شبیہ علی اس خاص سسٹم کے اہم محرک سمجھے جاتے ہیں، ان کا ایک بڑے سیاسی گھرانے سے خاص تعلق بتایا جاتا ہے اور اسی تعلق کی وجہ سے وہ رجسٹریشن ونگ کی طاقتور ترین شخصیت سمجھے جاتے ہیں، علاوہ ازیں وہ چالیس سے زائد سب رجسٹرارز اور ریونیو بورڈ کے صوبائی وزیر کے آفس کے درمیان ایک پل کا کردار بھی ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ بوقت ضرورت محکمہ انسداد بدعنوانی اور دیگر اداروں سے درپیش مسائل کو بھی سلجھانے میں فعال رہتے ہیں۔ بیشتر سب رجسٹرار اپنے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیئے شبیہ علی کو ہی ’’شاہ کلید‘‘ سمجھتے ہیں، اس کی ایک تازہ مثال ’’گلشن اقبال lll‘‘ کی زرخیز پوسٹ پر پنوعاقل کے سب رجسٹرار کشمیر خان دھاریجو کی تعیناتی ہے۔
واضح رہے کہ روزنامہ جرأت نے اپنی 9؍ستمبر کی اشاعت میں یہ خبر شائع کی تھی کہ ’’گلشن lll‘‘ سے سب رجسٹرار زوہیب گوپانگ کو ہٹا کر کشمیر خان دھاریجو کو تعینات کر دیا جائے گا، جو درست ثابت ہوئی۔ اس اہم تبدیلی کے پس پردہ محرک بھی شبیہ علی ہیں۔ جرأت انویسٹی گیشن سیل کو اس حوالے سے مختلف ذرائع سے اطلات مل رہی تھیں کہ اس اہم پوسٹ پر مخصوص “چمک سسٹم” کے تابع کسی افسر کو ہی “مخصوص” شرائط و ضوابط طے کر کے تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا زوہیب گوپانگ چونکہ اس سسٹم کے تابع رہ کر چلنے کو تیار نہیں تھے، لہٰذا انہیں ’’گلشن lll‘‘ سے کردیا گیا۔ اس تبادلے کی اطلاع کی تصدیق سینئر افسران کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع نے بھی کردی ہے، البتہ شبیہ علی نے اس حوالے سے صحیح صورتحال بتانے سے اپنی معذوری کا اظہار کرتے ہوئے مزید بات کرنے سے انکار کردیا حالانکہ ذرائع کے دعوے کے مطابق شبیہ علی جس وقت نمائندہ جرأت سے بات کر رہے تھے، اس وقت بھی مذکورہ آرڈر کی کاپی ان کے پاس موجود تھی۔
دریں اثناء باخبر ذرائع نے وزیر ریونیو کے اس دعوے کو کہ ان کے محکمے سے کرپشن کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا، مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر موصوف کے دعوؤں کے برعکس معاملات گزشتہ دور حکومت کی طرح ہی رواں دواں ہیں۔ رجسٹریشن ونگ کے کئی اہلکاروں اور افسران نے روزنامہ جرأت سے شکایت کی کہ وہ اس چمک سسٹم سے بیزار آچکے ہیں اور اوپر والوں کو ” خوش ” رکھنے پر مجبور ہیں۔ دریں اثنا گلشن III سے تبادلہ کیے گئے سب رجسٹرار زوہیب گوپانگ نے بھی اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے کشمیر خان دھاریجو کی پوسٹنگ رکوانے کی تگ و دو شروع کر دی ہے ، تاہم وہ اپنی ان کوششوں میں شاید ہی کامیاب ہو سکیں کیونکہ چمک سسٹم نے رجسٹریشن ونگ میں اپنی جڑیں بہت مضبوط کر لی ہیں۔
روزنامہ جرأت کو مختلف ذرائع سے یہ خبر بھی ملی ہے کہ کشمیر خان دھاریجو اور ’’جمشید I‘‘ کے پیش کار منور دھاریجو، صوبائی وزیر برائے کوآپریٹوز جام اکرام اﷲ خان دھاریجو کے قریبی عزیز ہیں۔ مذکورہ دھاریجو برادران کھلے عام اس کا اظہار کرتے ہیں اور وزیر موصوف کے ساتھ اپنے سیل فون پر بنائی گئی تصاویر کی بھی نمائش کرتے رہتے ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک زوہیب گوپانگ اپنا ٹرانسفر رکوانے کے لیے سندھ کی ایک مشہور اور اعلیٰ سیاسی شخصیت کے گھر پر موجود تھے، اب دیکھنا یہ ہے کہ جیت اس مخصوص ” چمک سسٹم‘‘ کی ہوتی ہے یا پھر ہٹائے گئے سب رجسٹرار گوپانگ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوتے ہیں……؟
نوٹ: یہ خبر ابتدائی طور پر روزنامہ جرات میں شائع ہوئی جو ادارہ وجود کا ہی حصہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...