... loading ...

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ll ساؤتھ محمد خان رند کی جانب سے لکھے جانے والے خط کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے بورڈ آف ریونیو کے سب رجسٹریشن ونگ کے کرپٹ اہل کاروں کیخلاف مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اس تحقیقات میں کراچی میں متعین تین انتہائی اہم اور طاقتور ترین سب رجسٹرار بھی شامل ہیں۔
محمد خان رند (جنہوں نے چند روز قبل ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ll ایسٹ کا چارج سنبھالا ہے) کی جانب سے ماضی قریب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو لکھے گئے اس خط میں صدر ٹاؤن میں مشکوک لیزوں کے اجرا کے حوالے سے ذکر کیا گیا تھا لکھے گئے خط کے مطابق محکمہ کے کرپٹ عناصر کی جانب سے کروڑوں روپوں کے عوض ایک ہزار سے زائد مشکوک لیزیں جاری کر دی گئی تھیں۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی اس معاملے میں ہماری تحقیقات جاری تھیں اور مذکورہ تین سب رجسٹراروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی تھیں، تاہم بعض طاقتور ترین حلقوں کے دباؤ کے بعد کارروائی مزید آگے نہیں بڑھ سکی تھی ،اینٹی کرپشن کے اہم ذریعے نے “وجود” کو بتایا کہ اس مرتبہ کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے کمر کس لی ہے اور مخبروں اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرکے مذکورہ اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو کی سب رجسٹریشن ونگ کے ایک اور اہل کار ایاز شاہ کے خلاف بھی اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پیش کار ایاز شاہ نے صدر ٹاؤن میں اپنی تعیناتی کے دوران کے پی ٹی کی زمینوں کی تقریباً ڈھائی سو کے قریب لیزیں جاری کی تھیں جس میں اس نے خطیر رقم حاصل کی تھی بعد ازاں نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے خوف سے ملک چھوڑ کر دبئی فرار ہو گیا تھا تاہم معاملہ ٹھنڈا ہونے پر چھ ماہ بعد بعض حلقوں سے سازباز کرکے اور اپنے خلاف کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی حاصل کر کے دوبارہ پاکستان آیا ہے ، تاہم اس مرتبہ محکمہ اینٹی کرپشن نے ایاز شاہ کے خلاف مختلف زاویوں سے مزید چھان بین شروع کر دی ہیں اور اسکے گرد اپنا شکنجہ تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...