... loading ...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیسے ہی رائے ونڈ مارچ کیلئے 30 ستمبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے رائے وانڈ مارچ کے دوران عمران خان کے شانہ بشانہ رہنے کا اعلان کردیا، شیخ رشید احمد 2013ء کے عام انتخابات کے بعد سے ماضی کی رنجشیں بھُلا عمران خان کا اُسی بھرپور انداز میں ساتھ دے رہے ہیں جس طرح وہ ’’سید پرویز مشرف‘‘ کی ہمنوائی بلکہ تابعداری کیا کرتے تھے۔ اس سارے عرصہ میں شیخ رشید احمد شریف برادران کی اُسی طرح مخالفت کرتے چلے آئے ہیں جس طرح مشرف دور میں وہ عمران خان کی مخالفت کرتے تھے۔
شیخ صاحب جو کبھی ماضی میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی تقریریں سُن کر جھومتے تھے اب خود تقریریں کرکے دوسروں کو گھمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپنی جماعت عوامی مسلم لیگ کی اکلوتی نشست کے ساتھ نواز شریف حکومت کو گرانے چلے ہیں شیخ صاحب کو بغیر کسی خرچے کے لگے لگائے اسٹیج اور پی ٹی آئی کے سرمائے سے اکٹھے کئے ہوئے لوگوں سے خطاب کرنے بلکہ اپنی بھڑاس نکالنے کا موقع مل جاتا ہے، شیخ صاحب کی ایک خوبی ہمیشہ رہی ہے کہ وہ جس کے ساتھ بھی ہوتے ہیں تو پورے خلوص کے ساتھ اس کے ساتھ رہتے ہیں پہلے پہل محمد خان جونیجو مرحوم کے ساتھ رہے اُسکے بعد نواز شریف کا ساتھ دیا۔ میاں صاحب کی حمایت اور بینظیر کی مخالفت میں اس قدر آگے بڑھ گئے کہ پارلیمنٹ میں وہ کچھ کہ بیٹھے جس کی سزا جیل کی صورت میں انہیں ملی اور پھر ان کی دیکھا دیکھی اعجاز الحق کو بھی نقلی کلاشنکوف لہراکر ایک دن حوالات میں رہنا پڑا تھا۔
شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن سے جُدائی کے بعد کچھ عرصہ سید مردان علی شاہ (پیر پگاڑہ) کی نیازمندی کو کیش کروانے کی کوشش بھی کی۔ اس عرصہ میں انہوں نے ایسے بیانات بھی داغے جن سے یہ تاثر ملا کہ شاید انہیں ’’پنڈی والوں‘‘ کی آشیرباد حاصل ہے۔ شیخ رشید احمد میں شیخوں والی ساری خصوصیات موجود ہیں یہی وجہ ہے عمران خان کے بہت سے ساتھی شیخ صاحب سے دوری کا مشورہ دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اب عمران خان بھی سیاست کو اچھا خاصا سمجھنے لگے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ وہ شیخ رشید احمد کے سارے مشورے سنتے ضرور ہیں لیکن مانتے اپنی پارٹی کی کور کمیٹی کی ہیں۔
30 ستمبر کا رائے ونڈ مارچ آنے والے دنوں میں ہماری سیاست کا سب سے گرم موضوع بنا رہے گا۔ شیخ رشید احمد اس ایونٹ کے اہم کردار ہوں گے ان کے اس کردار کا فائدہ عمران خان یا پاکستان تحریک انصاف کی بجائے شیخ رشید احمد کو ہی ہوگا، اس موقع پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے جنرل پرویز مشرف کی حمایت پر اگر ق لیگ اور ایم کیو ایم پر تنقید کی جاتی ہے جو شیخ رشید احمد کو کیوں نظر انداز کردیا جا تا ہے۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...