... loading ...
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرلیا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کرانہیں گرفتار کرلیا۔ راؤ انوار بھاری نفری کے ہمراہ بفر زون میں خواجہ اظہار الحسن کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں ہتھکڑی لگا کر بکتر بندمیں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت اہم رہنما موجود تھے جن کی راؤانور سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ گرفتاری کے بعد خواجہ اظہار الحسن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔
ادھر ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنیوالے ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کومعطل کردیا گیا ہے، ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے مطابق6 سے8 پولیس موبائلوں میں سادہ لباس اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، چھاپے کے وقت خواجہ اظہار گھر پر نہیں تھے۔
خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ چھاپے کے وقت گھر پر صرف خواتین تھیں جنہیں ہراساں کیا گیا پولیس اہلکاروں نے الماریوں اور مسہریوں کے نیچے بھی تلاشی لی، خواجہ اظہارالحسن نے بتایا کہ وہ چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ جن اہلکاروں نے میرے گھر کی تلاشی لی وہ نقاب پہنے ہوئے تھے۔
بعدازیں پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر نے خواجہ اظہار کی رہائی کی تصدیق کی ہے، خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی معطلی، جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کی صوبہ بدری کے احکامات جاری کردیے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ کا چارج ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کا عمل غلط تھا، تحقیقات کر رہے ہیں۔ راؤ انوار کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سزا بھی ملے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری غیر قانونی ہے۔
جمعہ کے روز وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور ان سے ایم کیو ایم رہنماء اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کیں، وزیراعظم نے کہا کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ سارا عمل ایم کیو ایم اور مہاجر دشمنی ہے، سیاسی وعسکری قیادت بتائے آخروہ کیا چاہتی ہے ؟خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر را ؤانوار نے کہا کہ 12 مئی کے ملزمان خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے کے وقت گھر میں ایک بھی مرد موجود نہیں تھا، پولیس نے خواتین اہلکاروں کے بغیر گھر میں چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے چھاپوں سے واضح ہوتا ہے کہ معاملہ ایم کیو ایم کو لندن سے چلانے کا نہیں، بلکہ ایم کیو ایم اور مہاجر دشمنی ہے، خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے سے زیادہ پارلیمانی بے توقیری ہو ہی نہیں سکتی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ مجھے وارنٹ گرفتاری دکھا دیں پھر بے شک انہیں لے جائیں تو پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری ہمارے پاس موجود ہیں، لیکن ہمیں دکھائے نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار کل تک مطلوب نہیں تھے اور آج گرفتار ہوگئے، سیاسی وعسکری قیادت بتائے کہ آخر وہ کیا چاہتے ہیں؟ اس ذلت سے تو بہتر ہے کہ ہم سب ارکان اسمبلی اورسینیٹرز، میئر، ڈپٹی میئر اورہمارے تمام ضلعی چیئرمین و وائس چیئرمین اجتماعی گرفتاری دے دیں اور ہم اس کے لئے تیار ہیں لیکن اب کراچی کے شہری مزید ذلت برداشت نہیں کر سکتے، ہم نمازیں بخشوانے گئے تو روزے بھی ہمارے گلے پڑ گئے، لا پتہ ساتھیوں کا کچھ پتہ نہیں ہے اور ہمارے درجنوں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپے کا نہ تو وزیراعلیٰ سندھ کو پتہ تھا اور نہ ہی آئی جی پولیس کو واقعہ کا علم تھا، راؤ انوار کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور آصف زرداری کے خاص آدمی ہیں، تو ہمیں بتایا جائے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے چل رہی یا دبئی و امریکا سے چلائی جا رہی ہے۔
معطل کئے گئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ میں نے بالکل قانونی کام کیا ہے جلد بازی کر کے مجھے غلط معطل کیا گیا، کسی کی ہدایت پر گرفتار نہیں کیا جاتا، گرفتاری کے لیے اسپیکر سے اجازت نہیں اطلاع دی جاتی ہے، کوئی پولیس افسر گرفتار شخص کونہیں چھوڑسکتا، صرف عدالت چھوڑسکتی ہے، وزیراعلیٰ بھی کیس واپس لیں گے تو فوری طور پر نہیں لے سکتے، حکومت بھلے ناراض ہومجھے کوئی پرواہ نہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران راؤ انوار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی کسی کی ہدایت پر گرفتار نہیں کیا جاتا، خواجہ اظہار کو “ٹارگٹ کلرز کا چیف” کہا جاتا ہے، خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے کے لیے اسپیکر کی اجازت ضروری نہیں ہے، اسپیکر کو صرف گرفتاری کی اطلاع دی جاتی ہے، اگراجازت لینے کی بات ہوتی رہی توشہرمیں حالات خراب ہی رہیں گے۔ بڑے آدمی کے لیے اجازت چھوٹے کے لیے کوئی اجازت نہیں، اس سے امن خراب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں آپس کی بھی گروہ بندیاں ہیں پولیس کاایک گروپ مجھے ہلکا لے رہا ہے، مجھے انڈر ایسٹیمیٹ نہ کریں جس طرح سے کام کرنے سے روکا جارہا ہے ہوسکتاہے میں استعفیٰ دیدوں۔ میں نے ایک آدمی کوپورے میڈیاکے سامنے گرفتارکیاکسی نے کوئی انکوائری نہیں کی، مجھ سے پوچھابھی نہیں اورمعطل کردیا، خواجہ اظہار کی گرفتاری سے متعلق غلط باتیں کی گئیں انہوں نے کہا کہ میری معطلی سے پتا چل جائے گا، اس کا کیا سائیڈ افیکٹ ہے، یہ لوگ اب مزیدکارروائیاں کریں گے، جنوبی افریقاسے ٹیم منگوالی ہے تفتیش رکنے سے یہ کیس کافی متاثر ہوگا۔
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...