... loading ...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ll، کراچی ساؤتھ محمد خان رند نے جمعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ll، ایسٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی وہ ذاتی وجوہ کی بنا پر چند دنوں کے لیے چھٹی پر چلے گئے تھے۔
محمد خان رند کے اس طرح رخصت پر چلے جانے سے کمشنر کراچی اعجاز علی خان شدید نالاں ہوئے اور انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق چونکہ محمد خان رند کی چھٹی کی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے باقاعدہ منظوری دی تھی اور وہ قواعد وضوابط کے عین مطابق تھی، اس لیے کمشنر کراچی کا اس پر اعتراض بلاجواز تھا۔ محمد خان رند کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ll، ایسٹ کے عہدے پر تبادلے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ll، ایسٹ کمال عبدالحکیم کا تبادلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ll، ساؤتھ کے طور پر کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ محمد خان رند کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک دلیر اور اصول پسند افسر ہیں اور معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق حل کرنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع نے اس کی ایک مثال کے طور پر سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے دور کا ایک واقعہ بیان کیا، جس میں محمد خان رند سے ذوالفقار مرزا نے حسن اسکوائر کے علاقے میں سوک سینٹر کے سامنے ایک انتہائی قیمتی قطعہ زمین، شہر کے ایک بلڈر حاجی الیاس کو الاٹ کرنے کی پر زور سفارش کی تھی، جو دراصل ایک خلاف ضابطہ کام تھا اور محمد خان رند نے تمام تر دباؤ کے باوجود یہ غیرقانونی کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس ’’حکم عدولی‘‘ پر وزیر موصوف اور محمد خان رند کے درمیان سخت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور تیز وتند جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ محمد خان رند اس وقت بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر، گلشن اقبال اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اس کے بعد انہوں نے اپنا تبادلہ خاموشی سے بطور ڈی ڈی او صدر ( ڈسٹرکٹ ساؤتھ ) کرا لیا تھا، پھر مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد انہوں نے اے ڈی سی ll، ساؤتھ کے طور پر اپنے قدم جما لیے، جس کے بعد اب انہوں نے دوبارہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
مذکورہ بالا قیمتی قطعہ زمین بعد میں فلک ناز بلڈرز کے حاجی الیاس اور مہران بلڈرز کے غلام نبی شیخ کو الاٹ کر دیا گیا تھا۔ یہ کام اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کرایا تھا اور اس میں مبینہ طور پر ’’چمک‘‘ کا عنصر کارفرما تھا، لیکن چونکہ یہ زمین صوبائی وزیر کے دباؤ پر خلاف ضابطہ کمرشل بنیادوں پر مذکورہ بلڈرز کو الاٹ کی گئی تھی، لہٰذا اسے بعد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر منسوخ کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سرکاری کمرشل زمین کو کوئی بھی سرکاری عہدیدار بشمول وزیراعلیٰ سندھ کے، الاٹ نہیں کرسکتا، کمرشل زمین کو صرف اور صرف کھلی بولی کے ذریعے نیلام کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے صوبائی بورڈ آف ریونیو نے وقتاً فوقتاً مختلف گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کیے ہیں۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...