... loading ...

سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز کے چیئرمین حضرات کے میرٹ پر انتخاب کے باوجود صوبائی حکومت ان کی تعیناتی میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے، جس کی وجہ ان عہدوں پر پہلے سے فائز افراد کا سیاسی اثر و رسوخ بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے ایک ترمیمی بل منظور کرکے گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ کو صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز اور سرکاری جامعات کے حوالے سے کنٹرولنگ اتھارٹی کے تمام اختیارات تفویض کردیئے تھے، جن میں تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اور جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری بھی شامل ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ان تقرریوں کے لیے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے کے بجائے ستمبر 2015ء میں پہلی مرتبہ مرکزی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے صوبے کے پانچ تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے مناصب کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔ ان پانچ بورڈز میں لاڑکانہ، میرپور خاص اور سکھر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور کراچی کا بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن شامل تھے۔ مذکورہ بورڈز کے چیئرمین کے عہدے کے خواہشمند امیدواروں نے اپنی درخواستیں بھیج دیں اور 25؍اکتوبر 2015ء کو مرکزی طریقہ کار کے تحت ان کے انٹرویوز ہوئے۔ اس مقصد کے لیے حکومت سندھ نے ایک سرچ کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا پیچوہو (آصف زرداری کی ہمشیرہ اور صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوہو کی اہلیہ)، سندھ یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور معروف ماہر تعلیم مظہرالحق صدیقی، سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمٰن اور پروفیسر ڈاکٹر محبوب علی شیخ شامل تھے جبکہ اس وقت کے سیکرٹری یونی ورسٹیز اینڈ بورڈز اقبال درانی کو اس سرچ کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔
سرچ کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد ان موقر تعلیمی مناصب پر کنٹرولنگ اتھارٹی یعنی وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات کے تحت تقرریوں کے بجائے اس عمل کو زیادہ شفاف اور ’’مبنی بر اہلیت‘‘ بنانا تھا۔ تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے منصب کے لیے اہلیت کا جو مطلوبہ معیار مقرر کیا گیا تھا، اس کے مطابق امیدوار کی تعلیمی قابلیت کم سے کم ماسٹرز ڈگری یا اس کے مساوی ہونی چاہیے جبکہ سوشل سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری قابل ترجیح بتائی گئی تھی۔ علاوہ ازیں امیدوار کے لیے بی پی ایس۔17 یا اس سے زائد میں کسی سرکاری محکمے میں تدریس یا انتظامی نوعیت کا 17 سال یا زائد کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا تھا جبکہ عمر کی بالائی حد 62 برس مقرر کی گئی۔ ضابطے کی تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس وقت کے ڈائریکٹر اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر انعام احمد کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی جبکہ ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن، میرپور خاص ڈاکٹر سعید کو بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اسی طرح سکھر بورڈ کیلیے ڈاکٹر غلام قاسم بگھیو اور میرپور خاص بورڈ کے لیے برکات حیدری کا انتخاب کیا گیا۔ تاہم ان میں سے صرف برکات حیدری کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور خاص کا چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ باقی تینوں حضرات کی تقرری نہیں کی گئی۔
صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین حضرات کی سیاسی پشت پناہی کے باعث ایک سال گزر جانے کے باوجود تاحال سندھ حکومت باقی ماندہ تینوں حضرات کی بطور چیئرمین تعلیمی بورڈ تقرری کرنے سے کترا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گورنر ہاؤس کے سیکرٹری اختر غوری کے پاس گزشتہ دو برس سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج ہے، انہیں انٹرویو اور ضابطے کی کارروائی کے بغیر ہی اس منصب پر فائز کردیا گیا تھا۔ چیئرمین، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے عہدے پر محکہ تعلیم سندھ کے ایک ریٹائرڈ افسر انوار احمد زئی متمکن ہیں، انہیں گزشتہ دنوں ایک مقدمے کے سلسلے میں ’’نیب‘‘ نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ سکھر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا چارج گزشتہ کئی برس سے سید مجتبیٰ شاہ کے پاس ہے، جو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بھائی ہیں۔
جب نمائندہ “وجود” نے اس بارے میں حکومت کا موقف جاننے کیلیے وزیراعلیٰ ہاؤس سے رابطہ کیا تو موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے میڈیا کنسلٹنٹ نے ایک ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے اس مختصر سے جواب پر اکتفا کیا ’’سندھ کے تعلیمی بورڈز کا معاملہ (بقر) عید کے فوری بعد طے کرلیا جائے گا۔‘‘ عیدالاضحیٰ گزر چکی، اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت سندھ اس سلسلے میں کیا اقدام کرتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...