وجود

... loading ...

وجود
وجود

منڈیلا کی جماعت کا سیاسی مستقبل خطرے میں

هفته 10 ستمبر 2016 منڈیلا کی جماعت کا سیاسی مستقبل خطرے میں

anc

مقامی انتخابات میں بدترین شکستوں اور باہمی تقسیم در تقسیم نے جنوبی افریقہ کی حکمران افریقن نیشنل کانگریس کے اقتدار اور صدر جیکب زوما کے سیاسی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

1994ء سے عظیم سیاسی شخصیت نیلسن منڈیلا کی جماعت افریقن نیشنل کانگریس ملک میں باآسانی انتخابات جیتتی آئی ہے اور ہمیشہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت رہی ہے۔ لیکن گزشتہ ماہ کے شہری انتخابات میں دارالحکومت پریٹوریا، اقتصادی مرکز جوہانسبرگ اور بندرگاہ پورٹ ایلزبتھ تینوں میں گرفت ڈھیلی پڑی ہے جس نے پارٹی کی کمزوری عیاں کرکے رکھ دی ہے۔

“اے این سی کا زوال: اب کیا ہوگا؟” نامی کتاب کے مصنف پرنس میشیل کا کہنا ہے کہ “اے این سی کو تین شیطانوں نے ختم کیا، بدعنوانی، گروہ بندی اور ایسی قیادت جس کی ساکھ نہیں۔”

گوکہ جماعت ہمیشہ گروہ بندیوں اور تقسیم میں رہتی ہے لیکن 3 اگست کے مقامی انتخابات میں شکست نے سب کچھ عیاں کردیا ہے۔ رواں ہفتے پارٹی کے اندر کے مخآلف گروہ جوہانسبرگ میں باہم الجھ پڑے جس میں زوما کے مخالفین نے پارٹی صدر دفتر پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

صدر زوما سے بڑے پیمانے پر استعفے کے مطالبات کے باوجود کئی ماہرین سمجھتے ہیں کہ وہ جماعت کے ڈھانچے پر مضبط گرفت رکھیں گے اور اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے وفاداریاں حاصل کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر دو انتہائی ہیں، ایک زوما حامی اور دوسرے ان کے مخالف – لیکن درمیان میں ایسے افراد ہیں جو فی الحال صدر کو برداشت کر رہے ہیں۔

رواں سال کے اختتام پر جماعت نے نئے سیاسی رہنما کا انتخاب کرنا ہے جو 2019ء کے قومی انتخابات میں صدر کے لیے لڑے گا کیونکہ زوما مسلسل تیسری بار انتخاب نہیں لڑ سکتے۔

چند تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کو نسل پرستانہ حکومت سے آزادی دلوانی والی مشہور سیاسی جماعت 2019ء کے انتخابات میں 50 فیصد سے کم ووٹ حاصل کرے گی۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری، ترقی کی شرح کی کمی اور سفید فامون کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے اب تک غریب افراد کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلیاں نہ آنے کی وجہ سے عوام میں بڑے پیمانے پر بے چینی موجود ہے۔

74 سالہ جیکب زوما نسل پرست حکومت کے دور میں نیلسن منڈیلا کے ساتھ روبن جزیرے کی جیل میں قید تھے، اب کئی اسکینڈلز میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں آئین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ٹھیرایا گیا جب انہوں نے اپنے نجی گھر کی تعمیر کے لیے سرکاری خزانے سے پیسہ لیا۔

اب اےاین سی کے پرانے سیاسی اتحادی بھی تبدیلی کے لیے پر تول رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی دو دہائیوں سے ان کی با اعتماد اتحادی ہے لیکن گزشتہ ماہ اس نے اے این سی کی قیادت کو گھمنڈی اور علیحدہ علیحدہ قرار دیا۔

یہ صورت حال حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیے سازگار حالات پیدا کر رہی ہے جس میں سخت گیر بائیں بازو کے اکنامک فریڈم فائٹرز بھی شامل ہیں جنہیں تین سال پہلے اے این سی کے سابق نوجوان رہنما جولیئس مالیما نے قائم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں


کورونا وبا سے کروڑوں بچوں کا تعلیمی نقصان، یونیسیف کی تحقیقی رپورٹ وجود - بدھ 26 جنوری 2022

کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں جتنی بڑی تعداد تعلیمی سلسلے سے دور ہوئی اس پر قابو پانا لگ بھگ ناممکن ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی جانب سے جاری ایک تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ غریب اور متوسط ممالک کے 10 سال کے 70 فیصد بچے ای...

کورونا وبا سے کروڑوں بچوں کا تعلیمی نقصان، یونیسیف کی تحقیقی رپورٹ

انگلینڈ سے فتح کے باوجود جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر وجود - اتوار 07 نومبر 2021

ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے وین ڈر ڈوسن اور ایڈن مرکرم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی،جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے،انگلینڈ کی ٹیم مقررہ او...

انگلینڈ سے فتح کے باوجود جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

جو پیسہ ذات پر لگایا فوراً واپس کریں، جنوبی افریقہ کے صدر سے مطالبہ وجود - پیر 27 جون 2016

جنوبی افریقہ میں صدر جیکب زوما کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کے وہ 5 لاکھ ڈالرز واپس کریں جو انہوں اپنی نجی رہائش گاہ کی تعمیر پر صرف کیے تھے۔ مارچ میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے پایا تھا کہ صدر نے ایسا کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اب انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔ آئینی...

جو پیسہ ذات پر لگایا فوراً واپس کریں، جنوبی افریقہ کے صدر سے مطالبہ

جنوبی افریقہ، باکسنگ نے کھلاڑی کی جان لے لی وجود - جمعرات 17 ستمبر 2015

جنوبی افریقہ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے بعد ایک کھلاڑی چل بسا۔ صوبہ مشرقی کیپ کے شہر فریئر میں ہونے والے مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میں ایمزوانیلے کومپولو نامی باکسر ناک آؤٹ ہوگئے۔ اکھاڑے میں گرنے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے اور بالآخر چل بسے۔ وزیر کھیل فیکائل ایمبالولا نے کہا ہے کہ...

جنوبی افریقہ، باکسنگ نے کھلاڑی کی جان لے لی

مضامین
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے! وجود هفته 20 اپریل 2024
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے!

آستینوں کے بت وجود هفته 20 اپریل 2024
آستینوں کے بت

جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی وجود هفته 20 اپریل 2024
جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی

پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ وجود هفته 20 اپریل 2024
پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ

'ایک مکار اور بدمعاش قوم' وجود هفته 20 اپریل 2024
'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر