... loading ...

امریکی افواج کی میرین کور کے ایک زیر تربیت مسلمان اہلکار کی موت کے بعد اب 20 افراد کے خلاف مجرمانہ اور انتظامی سطح کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جن میں ناقابل یقین انکشافات ہو رہے ہیں۔
تحقیق کار مارچ میں ایک 20 سالہ مسلمان تربیتی اہلکار راحیل صدیقی کی موت کے اسباب جان رہے ہیں جو جزیرہ پیرس، جنوبی کیرولینا میں واقع ایک مشہور بھرتی مرکز میں پرسرار انداز میں مارے گئے تھے۔ راحیل تیسری منزل سے نیچے گرنے کے بعد ہلاک ہوئے تھے اور میرینز نے اس واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا لیکن امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اس پورے واقعے کے اسباب کھوج نکالے ہیں اور بتایا ہےکہ فوجی تربیت کار نے راحیل کے منہ پر تھپڑ مارے تھے۔ جس کے بعد دلبرداشتہ راحیل تیسری منزل سے کود گئے۔ نامعلوم میرین عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ فوجی تربیت کار نے پاکستانی نژاد راحیل کو “دہشت گرد” بھی کہا تھا۔
میرین کور کے مطابق تحقیق کاروں نے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تربیت کے لیے وضع شدہ پالیسیوں اور طریقہ ہائے کار سے انحراف پایا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق “راحیل صدیقی کی موت کے بعد مختلف سطح پر تحقیقات کی گئی ہیں اور مختلف تربیت کاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ اس وقت 30 بھرتی مراکز کے 20 تربیت کار ایسے ہیں جن کے خلاف تحقیقات یا انتظامی کارروائیاں چل رہی ہیں، یا شروع ہونے والی ہیں۔”
میرین کور کے کمانڈنٹ جنرل رابرٹ نیلر نے کہا ہے کہ “میں ان تحقیقات اور اس کے بعد اٹھائے جانے والے ابتدائی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ ہم راحیل صدیقی کی افسوسناک موت پر غمزدہ ہیں اور مستقبل میں دوبارہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔”
اس معاملے کی سماعت آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے لیکن ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ راحیل صدیقی کی موت کا ذمہ دار بننے والا ماضی میں بھی ایک مسلمان اہلکار کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث رہا ہے۔ راحیل کی جزیرہ پیرس آمد سے چند ماہ قبل اس تربیت کار نے بغیر کسی غلطی کے ایک مسلمان اہلکار کو ہراساں کیا تھا اور نیند سے جگاتے ہوئے اسے پہلے ڈنڈ پلینے کو کہا۔ پھر سزائیں دینے کے بعد نہانے اور اسی بہتے ہوئے پانی میں منہ کے بل زمین پر لٹینے کو کہا تاکہ اس کے چہرہ اسی پانی میں جائے۔ پھر اسے کپڑے خشک کرنے والی مشین کے اندر بند کردیا اور یہ کہہ کر مشین چلا دی کہ یہ لڑکا 11 ستمبر 2001ء کے حملوں میں ملوث تھا۔ پھر کہا کہ “تم یہاں آئے کیوں ہو؟ جب بھی پہلا موقع ملا تم ہمیں مار گے، تم دہشت گرد ہو نا؟ منصوبہ کیا ہے تمہارا؟ کیا تم دہشت گرد ہو؟” اس واقعے کے بعد تربیت کار کو معطل کردیا گیا تھا لیکن فیصلہ کن تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے وہ بدستور ڈیوٹی پر موجود رہا اور پھر 18 مارچ کو راحیل صدیقی کا واقعہ پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ تربیت کار اور راحیل صدیقی کے درمیان تکرار ہوئي تھی۔ راحیل گلے کی تکلیف کی وجہ سے طبی امداد چاہ رہے تھے اور تربیت کار نے نہ صرف انکار کیا بلکہ بیرک میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک دوڑ لگانے کی سزا بھی دی۔ راحیل روتے ہوئے فرش پر گر گئے اور بے سدھ پڑے رہے۔ جس پر تربیت کار نے ان کے منہ پر تین تھپڑ لگائے۔ جس پر راحیل کچھ ہوش میں آئے۔ پھر حکم کے مطابق دوڑے اور باہر کی سیڑھیوں سے ہوتے ہوئے تیسری منزل سے نیچے کود گئے۔ چند گھنٹوں بعد ان کی موت کا اعلان کردیا گیا اور اسے خودکشی قرار دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...