... loading ...

متحدہ اور حقیقی کے کارکنان میں تصادم کے بعد چند افراد بکھرنے والی دستاویزات اٹھا رہے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ اپنے بانی الطاف حسین سے اظہارِ لاتعلقی کے بعد صوبائی حلقہ 127 کے انتخابی معرکے میں پہلی بار 8 ستمبر کو اُتری۔ اور 14 سال بعد اس حلقے سے شکست کے بعد دوچار ہوگئی۔ ایم کیوایم اب اس حلقے میں اپنی ناکامی کے لیے اُن ہی شکایتوں کا اظہار کررہی ہیں جو اس سے پہلے یہاں ناکام ہو نے والی جماعتوں کے امیدوار ایم کیوایم کے خلاف کرتے تھے۔
مذکورہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 467 ہے، جن میں سے 27 ہزار 12 مردوں اور 17 ہزار 505 خواتین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ حلقے کے ضمنی انتخاب میں 420 ووٹ مسترد ہوئے، جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 21 فیصد رہا۔ریٹرننگ افسر کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ نے انتخاب میں 21 ہزار 187 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم احمد 15 ہزار 553 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ندیم میمن 5 ہزار 580 ووٹ حاصل کرسکے۔یہ نشست ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی کے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
اس حلقے کے انتخابی نتائج پر پاکستان بھر کی نظریں بالعموم اوراہل کراچی کی نظریں بالخصوص لگی ہوئی تھیں۔ کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بانی الطاف حسین سے قطع تعلق کے بعد یہ پہلا انتخاب ہے، جس میں ایم کیو ایم اپنا ہنر آزما رہی تھی ۔ غلط یا صحیح یہ ایک تجزیئے کا نکتہ بن گیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان الطاف حسین کے بغیر اپنے حامی طبقے میں کتنی پزیرائی پاسکیں گے۔ مگر کراچی کے حالات کو جاننے والے بخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ انتخاب دراصل ایم کیوایم کے متعلق رائے قائم کرنے کا کوئی حتمی مرحلہ نہیں ہے۔ اس انتخاب میں ایم کیوایم کے لیے محض ایک سبق ہے کہ اُس کے لیے سب کچھ اب پہلے جیسا نہیں ہوگا۔ جبکہ دوسری طرف دھیان دینے والی بات یہ ہے کہ یہ حلقہ شہری اور مضافاتی آمیزش سے بنا ہوا ہے۔ اور اس انتخابی معرکے میں بعض شہری علاقوں سے لوگ ووٹ دینے کے لیے بہت ہی محدود تعداد میں نکلے تھے۔ جبکہ اکثر علاقوں سے وہ نکلے ہی نہیں۔ اس رجحان پر بھی ایک درست تجزیئے کی ضرورت ہے۔ اردو بولنے والے ان علاقوں میں یہ اب ضروری نہیں رہا کہ سب ہی ایم کیوایم کے حامی ہوں ۔ اور خود ایم کیوایم کے حامی ضروری نہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کے حامی ہوں ۔ اُن میں اب آفاق احمد کی مہاجر قومی موومنٹ، پاک سرزمین پارٹی اور دیگر عناصر کے حامی بھی محدود ہی تعداد میں صحیح ، مگر ہو سکتے ہیں۔ مگر ان سب کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کی حمایت محض اس وجہ سے تحلیل ہو جائے گی کہ اب وہ الطاف حسین کے بغیر سیاست میں اپنا مقام بنانے کے لیےکوشاں ہے۔ ضمنی انتخابات میں عوام بہت سے عوامل کے باعث باہر آنے سے گریزاں رہتے ہیں۔ جبکہ یہاں بعض علاقوں میں تشدد کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ لہذا اس حلقے کے نتائج کی بنیاد پر کوئی حتمی رائے قائم کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم ایم کیوایم پاکستان ایک رائے ضرور قائم کرسکتی ہے کہ اُس کے لیے اب پہلے جیسا کچھ نہیں رہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...