... loading ...

ایگزیکٹ کے سی ای اور شعیب شیخ نے یکم ستمبر کو رہا ہونے کے بعد گزشتہ روز ایگزیکٹ کے دفتر کا اپنی والدہ کے ساتھ دورہ کیا ۔ جہاں تمام ایگزیکٹین موجود تھے۔ شعیب شیخ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ایگزیکٹ کے ملازمین کو یہ خوشخبری سنائی کہ ابتلا کے پندرہ ماہ میں اُن کے تمام دفاتر اور کاروبار کی بندشوں کے باوجود وہ اپنے تمام ملازمین کو پندرہ ماہ کی پوری کی پوری تنخواہ ادا کریں گے۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ ایگزیکٹ پاکستان کے تمام افسران اور عملے کو مئی 2015ء سے اب تک کی سب تنخواہیں ملیں گی، جس میں وہ تمام عرصہ شامل ہے جس میں ایگزیکٹ کو غیر قانونی طور پر بند کیا گیا تھا۔ اسی طرح ایگزیکٹ پاکستان کے خریدار اور متعلقہ اداروں نے اس پورے عرصے میں جس صبر و اعتماد کا مظاہرہ کیا، انہیں بھی پورے منافع کے ساتھ اب تک کی مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ اُنہوں نے ایگزیکٹ کے تمام ساتھیو، اہل خانہ، اسٹیک ہولڈرز اور ایگزیکٹ اور پاکستان کے خیر خواہو کو اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے بالآخر سخت جدوجہد کے بعد حق باطل پر غالب آ گیا ہے۔ ظلم و ناانصافی کے 15 مہینے، جو سانحہ ایگزیکٹ کا نتیجہ تھے، بالآخر اپنے اختتام کو پہنچے۔ اس موقع پر اُنہوں نے قرآن پاک کی یہ آیت بھی پڑھی کہ “نصر من اللہ و فتح قریب” ۔
شعیب شیخ نے اپنے خطاب میں پندرہ ماہ کی بحرانی صورت حال پر ایگزیکٹ کے ملازمین کے عزم وحوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹ کے تمام افراد، ان کے اہل خانہ، ہمارے اسٹیک ہولڈرز اور خیر خواہوں کی سخت کوششوں اور دعاؤں کے ساتھ سچ طلوع ہونے سے ظلم کا اندھیرا چھٹ چکا ہے اور اب ہم اپنی منزل کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے۔ اُنہوں نے کارپورٹ شعبےاور خاص طور پر آئی ٹی کمپنیوں، کے لیے بھی کلمات تشکر ادا کیے جنہوں نے اس ابتلا کے عرصے میں ایگزیکٹ کے ملازمین کو پناہ دی۔ اُنہوں نے اس موقع پر کہا کہ اب سب کچھ پہلے سے زیادہ ہو۔ ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تمام پاکستانیوں، ایگزیکٹ سے وابستہ سب افراد، ان کے اہل خانہ، اسٹیک ہولڈرز اور ایگزیکٹ اور پاکستان کے خیر خواہوں کے لیے اب سب کچھ پہلے سے بھی زیادہ ہو۔
پہلے سے بھی زیادہ تنخواہیں،
پہلے سے زیادہ فائدے،
پہلے سے زیادہ سہولیات،
پہلے سے بھی زیادہ روزگار،
پہلے سے بھی زیادہ فروخت،
پہلے سے بھی زیادہ کاروبار،
پہلے سے بھی زیادہ آئی ٹی برآمدات،
پہلے سے بھی زیادہ مصنوعات،
پہلے سے بھی زیادہ مسابقت،
اور سب سے اہم
پہلے سے بھی زیادہ عزم و حوصلے کے ساتھ مثبت و ترقی یافتہ پاکستان کے وژن کی سمت سفر۔ اُن کے ان الفاظ کا ایگزیکٹ کے ملازمین نے نہایت جوش وخروش سے خیرمقدم کیا ۔
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...