... loading ...

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ماتحت محکمہ خزانہ اور اس کے ضلعی دفاتر میں کرپشن کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ سندھ کے تقریباً تمام اضلاع کے ضلعی خزانہ دفاتر (ڈسٹرکٹ اکاؤٹس آفیسرز) بشمول مرکزی محکمہ خزانہ کے دفتر اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سندھ کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں۔ مذکورہ تمام دفاتر میں معمولی سے معمولی اور جائز کام بھی بغیر رشوت اورایجنٹس کے بغیر ہو نے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ خزانہ گزشتہ آٹھ سالوں سے شفافیت اور گڈگورننس کے نام پر آنے والے سندھ کے نیے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ کے پاس ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ میں گزشتہ آٹھ سالوں سے رشوت کا بازار گرم ہے اور کسی بھی قسم کی مالی ادائی کا بل10 سے20فیصد رشوت دینے کے بعد ہی پاس ہوتے ہیں حالت تو یہ ہے کہ دیگر سرکاری محکمات کے سرکاری مالیاتی بل بھی رشوت دیئے بغیر منظورنہیں کیے جاتے جو بھی محکمہ یا شخص محکمہ خزانہ کے افسران کو پیسے نہیں دیتا اس کا بل یا سمری رد کر دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری خزانہ کے عہدے سے اپنے چہیتے افسر سہیل راجپوت کے رخصتی کے بعدگریڈ 20 اور گریڈ 21کے 50 افسران کو بائی پاس کرکے گریڈ 20 کے ہی ایک نہایت جونیئر افسر حسن نقوی کو محکمہ خزانہ کے انتہائی اہم محکمے کا سیکریٹری بنادیا، جو اس سے قبل کبھی بھی کسی بھی محکمے کا سیکریٹری نہیں رہا ۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے چہیتے افسر کو محکمہ خزانہ کا سیکریٹری رکھنے کا مقصد محکمے میں اربوں روپے کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانا مقصود ہے۔ شفافیت اور میرٹ کے نام پر آنے والے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور حکمران جماعت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود محکمہ خزانہ اوراس کی ماتحت ضلعی دفاتر میں کرپشن اور عوام کو پریشان کرنے کے سلسلے جوں کے توں ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کے ماتحت سندھ کے اکاؤنٹ جنرل آفس کے معاملات بھی اسی طرح کے ہیں۔ اکاؤنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر تعینات احسان کیہر نے اپنے تمام عملے کو عوام کی چمڑی ادھیڑنے کی آزادی دی ہوئی ہے جس کے بدلے افسران اکاؤنٹ جنرل کیہر اور دیگر افسران کو روزانہ کی بنیادوں پر بھاری رقوم کی ادائیاں کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ کے محکمہ خزانہ کے ماتحت ضلعی دفاتر پر نیب نے متعدد بار چھاپے مارے ہیں اور کرپشن میں ملوث افسران اور ملازمین کو پکڑا ہے لیکن سندھ کا محکمہ اینٹی کرپشن اس ضمن میں کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔ ’’جرأت انوسٹی گیشن سیل‘‘ کو ملنے والی معلومات کے مطابق نیب سندھ کے محکمہ خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ آفس کے حوالے سے تحقیقات کررہا ہے اور جلد ہی ادارے کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔
’’جرأت‘‘ کے پاس موجود دستاویزی ثبوتوں کے مطابق سال2015ء میں اس وقت کے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کراچی وہاب عباسی نے محکمہ خزانہ‘ اے جی سندھ آفس اور تعلیم کے متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے ہر ماہ ہونے والی کروڑوں روپوں کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری تعلیم ‘ اے جی سندھ‘ نیب سندھ اور سندھ اینٹی کرپشن کو کارروائی کرنے کی استدعا کی۔ وہاب عباسی کی درخواست میں کرپشن کے دستاویزی ثبوت بھی دیئے گئے تھے لیکن بجائے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر تعلیم وہاب عباسی کے خلاف کارروائی کرکے ان کو کرپشن کے ایک مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ وہاب عباسی کو بعدمیں اعلیٰ عدالتوں سے ضمانت کے بعد رہائی ملی لیکن بااثر اور طاقتور مافیا کی وجہ سے ان کو تاحال پوسٹنگ سے محروم رکھاگیا ہے۔
نوٹ: “یہ رپورٹ آج روزنامہ جرات کراچی میں شائع ہوئی ، جو وجود سے ہی منسلک ایک ادارہ ہے۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...