... loading ...
سندھ سے ہی نہیں پورے پاکستان سے کوٹا سسٹم ختم کردیا جائے بلکہ متاثرین کو ازالہ پیکیج دینے کےلیےبھی کوئی پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے، جومطالبہ کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ببانگ دہل اور شدت سے ہونا چاہیے تھا وہ بات ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنےایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کہہ دی کہ سندھ سے کوٹا سسٹم ختم کرکےتقرریاں اور داخلے میر ٹ پر کیے جائیں، صرف آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔
میجر جنرل بلال اکبر نہ صرف ایک پیشہ ور فوجی ہیں بلکہ انتہادرجے کے معاملہ فہم بھی ہیں ۔وہ بہت ہی مختصرعرصے میں اس راز کو پاگئے کہ سندھ کےشہری علاقوں میں پید اہونے والے شدید احساس محرومی کی وجہ کیاہے؟ اٹھائیس
اگست کو شائع تجزیے میں عرض کیا تھاکہ کوٹاسسٹم کے عملی نفاذنے چالیس سال پہلے ہی مہاجر نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیاتھا ۔کیاکوئی یہ سمجھاسکتاہے کہ ملک کے ایک طبقے کی پسماندگی کا حل یہ ہے کہ ترقی کرنے
والوں کی رفتار سست کردی جائے تاکہ وہ پیچھے رہ جائیں یا پھر پسماندہ طبقے کی رفتار اس قدر تیز کردی جائے کہ وہ آگے بڑھنے والوں کو جالے۔ چالیس برس نہیں صرف بیس برس کے لیے اب ریورس کوٹاسسٹم نافذ کیاجائے تاکہ
مہاجروں کی اشک شوئی ہوسکے اور ایسے اقدامات کیے گئے تومہاجروں اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان قربت اور اعتماد بڑھے گا جو الطاف چیپٹر کا مکمل خاتمہ کردے گابہ صورت دیگر عجلت میں مسمار کیے گئے دفتراور پھینکی گئی تصویریں الطاف حسین کو دل سے نہیں نکال سکیں گی۔
آئینی وقانونی طور پر کوٹاسسٹم کی اب کوئی حیثیت نہیں اس کے باوجود تمام سرکاری اداروں میں یہ عملا موجود ہے کیونکہ انیس سو ترانوے کی سولہویں آئینی ترمیم میں اسے بیس سال کی توسیع دی گئی تھی جو دوہزار تیرہ میں پورے ہوگئے مگر انیس سو تہتر میں اپنے نفاذ کے ساتھ ہی اس پر عمل توشروع کردیاگیاتھا بلکہ حقیقت میں ایسے شواہد موجود ہیں اور ان کی بنیادپریہ کہاجاسکتاہے سندھ میں تو کوٹا سسٹم پر ضرورت سے زیادہ ہی عمل ہوگیا کیونکہ صورت حال تو یہی ہےکہ صوبے میں اردو بولنے والے سیکریٹریزکی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے ۔اگر سندھ حکومت کے ساڑھے چھ لاکھ ملازمین ہیں تو کوٹے پر عمل کے لحاظ سے شہری سندھ کے لوگوں کوچالیس فیصد دینے کی شرح کے اعتبار سےیہاں کے لوگوں کی تعداد دولاکھ ساٹھ ہزار ہوناچاہیے تھی۔ اگرآج اعداد وشمار اس سے دو چار فیصد کم بھی ہو تونظراندازکیا جاسکتاہے۔ پولیس اور رینجرز میں بھی شرح یہی ہونا چاہیےمگر ایسا نہیں ہےسندھ کے اعداد وشمار پر نظررکھنے والے تو دعوی کرتے ہیں کہ شہری سندھ کا کوٹاچالیس فیصد تو درکنار اعلی سطح پرچار فیصد بھی مل جائے توبھی بڑی بات ہوگی ان کاکہناہے کہ گزشتہ تینتالیس برس کے دوران تو ایک آدھ ماہ کےسوا کبھی شہری سندھ سے تعلق رکھنے والا کوئی وزیراعلی نہیں رہا ،جب اس مسئلے کاجائزہ لیاجارہاہے تو ازالے کی صورت یہی ہے کہ آئندہ دس برس کے لیے شہری سندھ خاص طور پر کراچی حیدرآباد کے عوام کا شدیداحساس محرومی ختم کرنے کےلیے کوٹاساٹھ فیصدکرکے اس پر سولہ آنے عمل کیا جائے کیونکہ اب اس کا خاتمہ تو مزید مسائل کا سبب بنے گا۔ سیاسی جماعتیں تو دیہی سندھ کے افراد کے ردعمل کے باعث کوٹاسسٹم پر حق گوئی سے گریزاں ہیں دیہی سندھ کے عوام کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ اگر پسماندہ ہیں تواس میں شہری سندھ کے لوگوں کا کوئی قصور نہیں ۔اس کے ذمے دار تووہ لوگ ہیں جن کے پاس اختیاررہا ہے۔ کیونکہ جاگیردار طبقے کے لوگ شہری سندھ کی سہولتیں تو کیا
بیرون ملک جاکربھی تعلیم حاصل کرتے رہے اور اپنا اثرورسوخ استعما ل کرکےدیہی سندھ کے کوٹے پر اپنا حصہ وصول کرتے رہے ہیں ۔
میجر جنرل بلال اکبر نے نہایت درست مسئلے کی جانب سے توجہ مبذول کرائی ہے۔ سندھ حکومت بھی اس پر مثبت ردعمل ظاہر کرے تو پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہوسکتاہے کہ اس نے سندھ کے دو بڑے طبقوں کو قریب لانے میں دو مرتبہ اہم کردار ادا کیا جو کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں کرسکی وہ جماعت بھی نہیں جو تیس برس تک مہاجروں کو ان کا جائز مقام دلانے کے نعرے کےتحت ووٹ حاصل کرتی رہی۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...