... loading ...

سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ صحت سندھ میں خلاف ضابطہ تقرریاں کی گئی ہیں۔جس سے منظور نظر افسران کی چاندی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ میں بعض منظور نظر افسران کی مختلف عہدوں پر خلاف ضابطہ تقرریاں کی گئی ہیں جبکہ یہ افسران ان عہدوں کے اہل بھی نہیں ہیں۔ ان افسران میں خاص کر سیکشن افسر ابراہیم میمن ہیں جو کہ دراصل گریڈ 17 کے افسر ہیں لیکن ان کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے انتہائی اہم منصب پر تعینات کردیا گیا ہے، وہ بھی آن پے اسکیل ( OPS ) جس کی سپریم کورٹ نے سختی سے ممانعت کی ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ موجودہ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عثمان چاچڑ (جو کہ اس سے قبل سیکرٹری سروسز تھے) کی ڈاکٹر عطا پنہور کیس میں دوران سماعت سپریم کورٹ نے سخت سرزنش کی تھی اور ان پر معزز عدلیہ نے اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطا پنہور مرکزی حکومت کے ملازم تھے جنہیں اعلیٰ بیورو کریسی نے صوبائی حکومت کے ادارے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( MDA ) میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعینات کر دیا تھا جس کی سپریم کورٹ نے اپنی سماعت کے دوران سخت سرزنش کی تھی اور ان کی خدمات کو دوبارہ مرکزی حکومت کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور سپریم کورٹ کے ان احکامات کی بجا آوری بھی کی گئی تھی مگر اب جبکہ ڈاکٹر عثمان چاچڑ سیکرٹری صحت سندھ تعینات ہیں ،ایک مرتبہ پھر اپنے محکمہ میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکشن افسر ابراہیم میمن کی خلاف ضابطہ بطور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن تقرری کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے مسلسل گریزاں ہیں۔
اسی طرح ذرائع کے مطابق ایک اورنان کیڈر افسر ڈاکٹر اظہار شاہ کو بھی ایک کیڈر پوسٹ پر ڈپٹی سیکرٹری پبلک ہیلتھ، محکمہ صحت میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ موصوف محکمہ صحت میں او ایس ڈی ہیں اور اپنی تنخواہ ٹھٹھہ کے سول ہسپتال سے لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ تیسرے افسر سکندر میمن ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے محکمہ صحت میں سیکشن افسر کے عہدے پر براجمان ہیں اور سندھ کے تمام ہسپتالوں میں میڈیکو لیگل سیکشن کو ڈیل کر رہے ہیں جبکہ موصوف باقاعدہ سیکریٹریٹ ملازم نہیں ہیں اور اپنی تنخواہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی سے لے رہے ہیں ان کی پوسٹنگ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کراچی میں ہے مگر حیرت انگیز طور پر محکمہ صحت میں بطور سیکشن افسر پورے سندھ کے میڈیکو لیگل افسران کو ڈیل کر رہے ہیں۔
اسی طرح چوتھی خلاف ضابطہ تقرری ڈاکٹر ندیم شیخ کی ہے جو نرسنگ بورڈ میں تعینات تھے جہاں سے انہیں فارغ کر دیا گیا تھا آج کل او ایس ڈی ہیں لیکن محکمہ صحت سندھ کی انکوائری کمیٹی کے ممبر ہیں اور گریڈ سولہ سے بیس تک کے افسران کی فائلوں کو چیک کرتے ہیں۔
اسی طرح سندھ حکومت کے بعض ذرائع نے اپنی تشویش کا برملا اظہار کرتے ہوئے روزنامہ جرات کے انویسٹی گیشن سیل کو بتایا کہ علی حسن ناریجو دراصل اسٹینو گرافر ہیں مگر انہیں بھی بطور سیکشن افسر محکمہ صحت سندھ تعینات کیا گیا ہے اور وہ اسپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو ڈیل کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا تمام خلاف ضابطہ تقرریاں گزشتہ سیکرٹری ہیلتھ احمد بخش ناریجو کے دور میں کی گئی تھیں۔ سیکرٹریٹ میں ٹرانسفر ، پوسٹنگ اور لمبی چھٹیوں پر پابندی کے باوجود مذکورہ افسران خلاف ضابطہ اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور ان ہی غیر قانونی تقرریوں کی وجہ سے محکمہ صحت میں رشوت ستانی اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہیاور مختلف مدات میں افسران اور دیگر ملازمین سے ان کے محکمہ جاتی کاموں کے حوالے سے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ صحت سندھ میں لمبی چھٹیوں کے حوالے سے بھی خاصی بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمرہ اور حج کے لیے جانے والے ڈاکٹرز اور عملے کو تو چھٹیاں دینے میں خاصی پس و پیش سے کام لیا جاتا ہے مگر ایسے ڈاکٹرز بھی ہیں جو خلیجی اور دیگر ممالک کے ہسپتالوں میں ملازمتیں کر رہے ہیں جن کی چھٹیوں میں لاکھوں روپوں کے عوض ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے روزنامہ جرات کے انویسٹی گیشن سیل کے پاس تحریری ثبوت بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ان تمام خلاف ضابطہ تقرریوں تبادلوں اور بدعنوانیوں کے حوالے سے اینٹی کرپشن ، نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے حیرت انگیز طور پر اس طرف سے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ ان اداروں کی خاموشی کو خاص وعام حلقوں میں معنی خیز سمجھا جا رہا ہے ، جبکہ سندھ سیکریٹریٹ ملازمین میں ان غیر قانونی تقرریوں کی وجہ سے خاصا اشتعال پایا جاتا ہے۔ ان ملازمین نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،مذکورہ بالا خلاف ضابطہ تقرریوں کے حوالے سے روزنامہ جرات انویسٹی گیشن سیل نے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ غلام حسین میمن سے ان کا موقف جاننے کے لیئے متعدد مرتبہ ان کے نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پی ایس ٹو سیکرٹری ہیلتھ محمد علی شیخ نے جرات کو بتایا کہ اس حوالے سے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ہی جواب دیں گے۔
نوٹ: ” یہ رپورٹ آج روزنامہ جرات کراچی میں شائع ہوئی ، جو “وجود” سے ہی منسلک ایک ادارہ ہے۔”
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...