... loading ...
ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے جیل سے میئر کاحلف اٹھاکر ریکارڈقائم کردیاہے ۔تقریب حلف برداری میں ایم کیوایم کے پہلے میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔ ان دونوں کے درمیان مماثلت تلاش کی جائے توفاروق ستار کا انتخاب جیل میں بیٹھے الطاف حسین نے بطور میئرکراچی کیاتھاجبکہ وسیم اختر نامز د تو آزاد ہوئے تھے مگرمنتخب جیل سے ہوئے ہیں ۔مگراب سوال یہ ہے کہ وہ کب تک جیل میں رہیں گے؟کراچی کامینڈیٹ جس شخص کے پاس ہے وہ جیل میں ہے ۔گویا کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو جیل میں بند کردیاگیاہے۔ ایم کیوایم اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والی پیپلزپارٹی یا سندھ حکومت نے اختیار رکھنے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔گزشتہ سات برس سے زائد عرصے کراچی سے لاتعلق رہنے والی پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کے اقدامات کے باوجود شہرقائد سے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکی۔ پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کے احترام میں وسیم اختر کو پیرول پررہاکرکے کراچی کے عوام کو ایک مثبت پیغام دے سکتی تھی۔ اس وقت بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شہر بدترین صورت حال سے دوچار ہے۔ اسے چھ ماہ یا اس سے بھی پہلے انتھک کام کرنیوالے فادر آف سٹی کی ضرورت ہے بلاشبہ ایم کیوایم نہ تھکنے والے دو فادرآف سٹی فراہم کرچکی ہے ۔وسیم اختر سے بھی اچھی امیدیں ہیں ۔اس لیے فوری ضرورت ہے کہ وہ آزادانہ کام کریں یہ شہر کے لیے بھی ضروری ہے اور عوام کے لیے بھی۔ مگر شہر کراچی کی خاطر آزادانہ کام کرنے کے لیے شہرکراچی کو ایک مقید میئر ملاہے۔جس نے یہ سوال پیدا کردیا ہے کہ کیاوسیم اختر کا انتخاب جمہوریت کا حسن ہے یا اسکی بدصورتی یا انتقام؟
بظاہر یہ جمہوریت کا حسن ہی ہے کہ وسیم اختر جیل سے منتخب ہوگئے ہیں نامزد ہونے سے پہلے انہیں گرفتار نہیں کیاگیا تھا۔ اس سے اسٹیبلشمنٹ کے مخالفین اس تاثر کوبڑھاوا دے سکتے ہیں کہ شہرکے عوام کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے اب جب وسیم اختر منتخب ہوگئے ہیں ،اُنہیں کام کرنے نہیں دیا جارہاہے تویہ تاثر زائل نہ کیا گیا تو دنیا بھر میں پاکستان کی جمہوریت اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی ایک مذاق بن کر رہ جائیگی۔کوئی شک نہیں کہ وسیم اختر بارہ مئی دوہزار سات کے وقت مشیر داخلہ تھے اور انہوں نے خود تسلیم کیاہے کہ ہمت ہے توپرویز مشرف کو پکڑو جس کے کہنے پر یہ سب کچھ ہوا۔صاف ظاہر ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے جو اقدامات کیے وہ اوپر سے آئے تھے۔ اس کے باوجود سوال یہ ہے کہ وسیم اختر ملک سے باہر فرار نہیں ہوئے تھے یہیں موجود رہے۔ اُنہیں نوبرس سے زائد عرصے کچھ نہیں کہاگیا جب یہ طے ہونے لگا کہ اب وہ میئر بن ہی جائیں گے تو ایک ایسے پولیس افسر کے حوالے کیا گیا کہ جس کا نام ہی کئی سوالات اٹھادیتاہے۔
ایک ہندی فلم لوفر کے نام سے آئی تھی جس کا ہیرو روی جو قتل کے مقدمے میں جیل چلا جاتاہے ۔اس دوران میں وہ انتخابات میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوجاتاہے۔ اس کے ووٹر بیلٹ پیپر کے ساتھ یہ پرچی بھی ڈالتے ہیں کہ روی بے قصور ہے۔ ووٹر کی رائے کے احترام میں عدالت ہیر و کو رہا کردیتی ہے مگر بات یہاں بریت کی نہیں ،کام کرنے کی اجازت کی ہے اور یہ معاملہ عدالتی نہیں انتظامی ہے۔۔رہی بات کہ ایک کرمنل کیسے منتخب ہوگیا تو یہ بھی انتظامی نااہلی کا شاخسانہ ہے۔ آپ چاہتے تھے کہ وسیم اختر میئر نہ بنیں تو بہت قوانین کا سہار ا لیا جاسکتاتھا۔ نئی قانون سازی کا بھی اختیار پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کے پاس موجود ہے۔ یہ وقت اب گزرگیا اب صرف مینڈیٹ کے احترام کا وقت ہے۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...