... loading ...

جب فیس بک نے 2014ء میں 19 ارب ڈالرز کی خطیر رقم میں موبائل پر پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ‘واٹس ایپ’ خریدی تھی تو چند صارفین نے اسی وقت معلومات کی حفاظت اور اپنی نجی گفتگو کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا کیونکہ فیس بک انسانی تاریخ میں ڈیٹا کی کھوج لگانے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور ‘واٹس ایپ’ کا ایسے ادارے کے ہاتھ میں جانا تشویش ناک امر تھا۔ واٹس ایپ کے بانی جان کوم نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ہم اپنے بنیادی اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔
لیکن، اب “حیران کن” خبر، واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے صارفین کی معلومات فیس بک کے ساتھ “شیئر” کرے گا جو درحقیقت ادارے کے بنیادی اصول یعنی ‘پرائیویسی’ کی خلاف ورزی ہے۔
جاری کردہ بیان میں واٹس ایپ نے چار سال میں پہلی بار اپنی شرائط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا جو آنے والے مہینوں میں صارفین کے کاروباری اداروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے طریقوں کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
یہ ان تمام افراد کے لیے اہم ہے جو واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں یا اس کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ شرائط اور پرائیویسی پالیسی کا پورا مطالبہ کریں کیونکہ اس میں “فیس بک کے تعاون” سے آپ کی زندگی کو بہترین بنانے کا اعلان بھی شامل ہے۔
جب آپ واٹس ایپ کی نئی شرائط اور ضوابط کو قبول کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی معلومات فیس بک اور اس کے دیگر اداروں کے لیے پیش کر دیتے ہیں جیسا کہ اٹلس، انسٹاگرام، اوناوو، پارس، مووز، اوکولس، لائیو ریل اور ماسکوریڈ۔
نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ جو معلومات فیس بک اور اس کے دیگر اداروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے اس میں وہ معلومات بھی ہے جو آپ نے واٹس ایپ کو پیش کی ہے اور وہ بھی جو صارفین، آپ کے موبائل پر موجود ایڈریس بک سے ظاہر ہوتی ہے کہ آپ نے کس سے رابطہ کیا، جب رابطہ کیا، کس مقام سے، آپ کب آن لائن آئے اور آپ نے آخری پیغام کب پڑھا وغیرہ۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آپ اس “سہولت” سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے تو اس کا آپشن بھی موجود ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ “بڑا راز” ہے۔ یہ کوئی چھپی ہوئی چیز نہیں بس اسے لمبے لمبے “شرائط و ضوابط” میں ڈال دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اسے نہ پڑھے۔
یہاں ایک بات جان لیں کہ پرائیویسی کے دن اب گزر چکے ہیں۔ ہماری معلومات اب سائبر دنیا میں بڑے پیمانے پر موجود ہے اور ہم چاہیں یا نہ چاہیں، یہ موجود ہے۔ اگر آپ کسی بڑی مصیبت سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ای میل ایڈریس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ‘ٹو اسٹیپ ویریفکیشن’ لگائیں، اپنے کریڈٹ کارڈ کی رپورٹ پر “فراڈ الرٹ” لگائیں، موبائل سکیورٹی ایپ نصب کریں، پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کریں اور جس چیز پر بھی کلک کریں، بہت احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں ورنہ آپ کو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...