... loading ...

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خالہ زاد بھائی بابر آفندی کو سندھ حکومت کی موجودہ کابینہ میں ان کی سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے دوسرے دن ہی وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی برائے آب پاشی(صوبائی وزیر کے مکمل اختیارات کے ساتھ) مقرر کردیا گیاہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی رشتہ داری کے سبب بابر آفندی سندھ کے خوش قسمت ا فراد میں شمار ہونے لگے ہیں کہ اکتوبر 2014ء میں اپنی پہلی سرکاری ملازمت بطور سیکریٹری آبپاشی کے عہدے سے عمر کے ساٹھ سال پورے ہونے پر ریٹائرمنٹ کے صرف دو دن بعد ہی ان کو محکمہ آبپاشی کے ہی ایک اور ملحقہ اور خود مختار ادارے سیڈا (سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی) میں کنٹریکٹ پر ایک سال کے لئے ایم ڈی مقرر کردیا گیا ۔اور ان کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کا اضافہ بھی کردیا گیا لیکن بظاہر شفافیت اور میرٹ کے ’’اعلیٰ اصولوں‘‘ کے تحت سندھ کے نیے وزیر اعلیٰ سید مراد شاہ کی کابینہ میں جب کسی اعتماد کے آدمی کو محکمہ آبپاشی سونپنے کا سوچا گیا تو قرعہ فال بابر آفندی پر نکلا، یوں 9؍ اگست کو بابر آفندی سے بطور ایم ڈی سیڈا استعفیٰ لے کر صرف ایک روز بعد یعنی 10؍ اگست کو انہیں معاون خصوصی برائے محکمہ ایریگیشن بنادیا گیا۔
آئینی طور پر کسی سرکاری ملازم کو عوامی عہدے پر آنے کیلئے سرکاری ملازمت کے ختم ہونے کے دو سال تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔ لیکن بابر آفندی کی تقرری میں اس آئینی و قانونی ضرورت کو نظر انداز کیا گیا۔ سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے 2008ء سے ظاہری طور پر وزیر تو موجودہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ہی رہے لیکن وزارت اصل میں نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے آصف زرداری کی ہمشیرہ ایم این اے فریال تالپور کے خاص آدمی علی حسن زرداری کے ماتحت ہی رہی۔ علی حسن زرداری نواب شاہ میں دودھ بیچتے تھے اور 2014ء میں نیب کی ایک ٹیم نے ان کے گاؤں ضلع نواب شاہ میں چھاپہ مار کر سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی 7 ایمبولینسز اُن کے قبضے سے برآمد کی تھیں۔ جن کی شکل صورت تبدیل کرکے نوابشاہ، سیہون شریف روٹ پر مسافر ویگنوں کے طور چلایا جاتا تھا۔ مذکورہ واقعہ اس وقت میڈیا میں رپورٹ بھی ہوا تھا، نیب ذرائع نے جرأت کو بتایا کہ علی حسن زرداری کرپشن کے متعدد معاملات میں نیب کو مطلوب ہیں اور ملک سے فرار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ علی حسن زرداری اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور وہاں سے بیٹھ کر محکمہ آبپاشی چلارہے ہیں۔ اُنہی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بابر آفندی بھی اس وقت نمائشی معاون خصوصی برائے آبپاشی ہیں اور محکمہ کا اس وقت انچارج علی حسن زرداری ہی ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...