... loading ...

کوئی جرم ثابت ہوئے بغیر گوانتانامو کی بدنام زمانہ جیل میں 14 سال گزارنے والے ابوزبیدہ بالآخر پہلی بار منظر عام پر آ گئے ہیں۔ ان پر قید کے دوران اتنا تشدد کیا گیا کہ انہیں سی آئی اے کے “بہتر تفتیشی پروگرام” کے لیے “تجرباتی چوہا” کہا جاتا تھا۔ اب انہیں پیریوڈک ریویو بورڈ کے روبرو پیش کیا گيا ہے اور آزادی کی درخواست کی گئی ہے۔
ان کے ذاتی نمائندے کی جانب سے پیش کردہ ایک بیان میں ابو زبیدہ نے کہا ہے کہ “شروع میں ایسا لگتا تھا کہ رہا ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ لیکن خود کو یقین دلایا کہ ہو سکتا ہے کہ گوانتانامو چھوڑے کا کوئی موقع ہو۔”
ابوزبیدہ نے اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملنے اور قید کے دوران کیے گئے تشدد کے زخموں سے بحال ہونے کا عمل شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ تشدد کے دوران ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔
بدنام زمانہ جیل سے جلد قیدیوں کو کہیں اور منتقل کرنے میں بہت تیزی دکھائی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود ابوزبیدہ کا معاملہ ایسا تھا کہ انسانی حقوق کے کارکن کرافٹن بلیک کے الفاظ میں وہ ایک قانونی بلیک ہول میں پڑے رہیں گے۔
ابوزبیدہ نائن الیون کے بعد سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے پہلے فرد تھے اور ان پر القاعدہ کا اعلیٰ ترین عہدیدار ہونے کا الزام تھا، گو کہ اس کی باضابطہ طور پر تردید کی گئی ہے۔ تفتیشی صحافی جیسن لیوپولڈ کے مطابق وہ سی آئی اے کے واحد قیدی ہیں جو محکمہ انصاف کی جانب سے منظور کیے گئے تفتیش کے اضافی 10 طریقوں سے گزرے، جن میں واٹربورڈنگ بھی شامل ہے۔
2009ء میں ابوزبیدہ نے امریکا کی ایک ضلعی عدالت کو آٹھ صفحے کے بیان میں خود سے کیے گئے سلوک کو کیا گیا گو کہ انہیں خدشہ تھا کہ وہ زندگی قید تنہائی میں رہیں گے۔
ایک نامعلوم حکومتی عہدیدار نے ابوزبیدہ کو القاعدہ کا ایک “نچلی سطح کا بھرتی کرنے والا اور سہولت کار” قرار دی، جو کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر 1998ء میں ہونے والے بم دھماکوں کی اضافی معلومات رکھتا ہے اور نائن الیون حملوں سے “آگاہ” تھا۔ لیکن ان کے مطابق ابوزبیدہ “اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی، القاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں میں افراد کی بھرتی، اسرائیل اور بیرون ملک اس کے مفادات کے خلاف کام کرنے میں متحرک تھا۔ اسرائیلی، اردنی اور مغربی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر اردن کی حکومت نے اس کو عدم موجودگی میں مجرم قرار دیا تھا۔” البتہ ان کے نمائندے اور حکومتی عہدیدار دونوں نے قید میں ان کے اچھے رویے اور ساتھ ہی داعش کی مذمت کے بارے میں بتایا۔ بیان کے مطابق “وہ امریکا یا کسی ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں، اور وہ بارہا کہہ چکے کہ داعش کنٹرول سے باہر ہیں اور تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔”
لیکن برطانوی اخبار ‘گارجیئن’ کے مطابق “گوانتانامو کے قید خانے سے ان کی رہائی پر غور کے لیے اس پیرول سماعت کے دوران کہیں بھی 45 سالہ فلسطینی پر ہونے والے تشدد کا کوئی ذکر نہیں تھا۔”
صدر براک اوباما کی جانب سے گوانتانامو کی “آبادی” کم کرنے کی کوششوں کے باوجود ابوزبیدہ کے وکیلوں میں سے ایک جو مارگولیس کو یقین ہے کہ “ابوزبیدہ کو رہا نہیں کیا جائے گا”، جس کی وجہ گارجین کے ڈیوڈ اسمتھ کے خیال میں یہ ہے کہ وہ “سی آئی اے کے تشدد کے طریقوں کی گہری معلومات رکھتے ہیں۔”
بورڈ کی جانب سے ان کی منتقلی پر فیصلہ 30 دنوں میں متوقع ہے۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...