... loading ...

ایم کیوایم کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے ایم کیوایم کو چھوڑنے کے اچانک اعلان کے بعد اب یہ انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں مختلف نمبروں سے قتل کی سنگین دھمکیا ں دی جارہی ہیں۔ اور اگر اُنہیں قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار الطاف حسین ہوں گے۔
عامر لیاقت نے الطاف حسین کی طرف سے پاکستان مخالف نعرے لگائے جانے کے باوجود اُس روز الطاف حسین کا دفاع کیا تھا۔ اُنہوں نے اپنے اس کردار کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جو ہنگامے ہورہے تھے میں ان کو روکنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن یہ احسان فراموش لوگ ہیں، میں اس قوم کے لیے لڑتا رہا لیکن مجھے فون پر بوریوں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ مجھے نامعلوم نمبروں سے آنے والے فون پر کہا جارہا ہے کہ تم مصطفیٰ کمال سے بھی بڑے غدار ہو اور تمہارا حال اس سے بھی برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں مہاجر کے لیے لڑتا رہا لیکن یہاں مہاجرکا کوئی مسئلہ نہیں، میں گزشتہ تین ماہ سے صرف بے وقوف بنتا رہا اور الطاف حسین کی ناقابل برداشت باتیں سنتا رہا۔
سابق متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ اے کاش فاروق ستار بھائی الطاف حسین اور اس پارٹی سے مکمل دوری اختیار کرلیں اور اگر وہ وطن سے مخلص ہیں کہ تو ابھی پریس کانفرنس کریں اور کہیں کہ الطاف حسین سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کچھ بھی نہیں ہے ۔ یہ سب گیم پاناما لیکس کو بچانے اور اس پر سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کو رینجرز نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ اگلےروز اُن کی رہائی عمل میں آئی تھی ۔ جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب میں اُس پریس کانفرنس میں شریک ہوئے تھے جس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین کے بیان کی مذمت اور ایم کیوایم کے فیصلے لندن کے بجائے اب کراچی سے کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اچانک عامر لیاقت حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میں ایسے شخص کا ساتھ نہیں دے سکتا جس نے پاکستان مخالف باتیں کی ہوں، جبکہ اب کوئی محب وطن مہاجر الطاف حسین کے لیے باہر نہیں آئے گا۔”
عامرلیاقت حسین نےاب ایک روز بعد خو دکو ملنے والی دھمکیوں کا انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ “ایم کیو ایم پاکستان کچھ نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کو واضح طور پر الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرنا ہوگا، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں انہیں گلے لگاؤں گا۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...