... loading ...
مسلسل بحرانوں کے نرغے میں رہنے کے باوجود ایم کیوایم نے بآلاخر کراچی اور حیدرآباد کا میدان مارتے ہوئےاپنے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرالیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ میئر و ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چئیرمین کے چناؤ کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح نوبجے شروع ہوا، اور بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے وسیم اختر 186 ووٹ لے کر کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ 205 ووٹ لے کر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے جبکہ حیدرآباد سے بھی ایم کیو ایم کے سید طیب حسین میئر اور سہیل محمود مشہدی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر و ڈپٹی میئر، 4 ضلعی چیئرمین، 5 ضلعی وائس چئرمین، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی جبکہ ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین وائس چیئرمین، اورضلع ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چیئرمین کی نشست پر بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر کے انتخابات میں 4 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں ایم کیوایم کے وسیم اختر، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی، آزاد امیدوار محمد رفیق خان اور ارشد حسن کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے ایم کیوایم کے ارشد عبداللہ وہرہ، مسلم لیگ (ن) کے امان اللہ آفریدی اور آزاد امیدوار نوید جاوید مدمقابل تھے۔
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل ایک گھنٹہ دس منٹ تاخیر سے شروع ہوا، بلدیہ اعلی حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے طیب حسین اور ڈپٹی میئر کے لیے سہیل محمود مشہدی امیدوار تھے اورپیپلز پارٹی نے پاشا قاضی کو میئر اور حسن علی جتوئی کو ڈپٹی میئرکے لیے میدان میں اتارا تھا۔
کراچی میں میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات کے بعد وسیم اختر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیت کراچی کے لوگوں کی جیت ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی والوں نے اتنے مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا، جس طرح شہر میں میئر کے الیکشن ہوئے اس طرح کبھی نہیں ہوئے، یہ تاریخ میں لکھا جائے گا، اس کامیابی پر کراچی کے عوام کے صبرو استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پر حکومت وقت کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج کراچی کا مینڈیٹ تسلیم کیا گیا، مانتے ہیں اس نظام میں بہت تلخیاں ہیں جن کا ابھی ذکر نہیں کرنا چاہتا۔وسیم اختر نے کہا کہ جو ماضی میں ہوا اس کو بھول کر آگے بڑھا جائے، ایم کیوایم قائد کی ہدایت اور فلسفہ عوامی خدمت ہے جسے آگے لے کر چلوں گا، میرے ساتھ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ موجود ہیں اور پوری ٹیم ہے، ہم تمام اضلاع میں کام کریں گے، ساری سیاسی جماعتوں کو لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات پر سندھ کے وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں ان سے بہت توقعات ہیں، وزیراعلیٰ حالات دیکھتے ہوئے کچھ ایسے فیصلے کریں جن کی وجہ سے لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیئے جائیں، اگر ہمیں اختیارات دیں گے تو کراچی ترقی کرے گا جس سے سندھ اور پاکستان ترقی کرے گا۔
نو منتخب میئر کا کہنا تھا کہ کراچی ریونیو دیتا ہے جس سے پورا ملک چلتا ہے اس لیے مجھ سے زیادہ فرض وزیراعلیٰ کا بنتا ہے وہ اس منتخب حکومت کو اپنی سربراہی میں آگے لے کر چلیں گے۔کراچی میں بہت کام ہونا ہے جو وزیراعلیٰ خود بھی تسلیم کرتے ہیں، ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تو مسائل حل ہوں گے۔ وسیم اختر نے کہا کہ میں ایم کیوایم کا میئر نہیں بلکہ کراچی کا میئر ہوں، کراچی کے میئر کے ناطے ہم مل کر کام کریں گے، کراچی سے تعلق رکھنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ اور ڈی جی رینجرز سے درخواست کروں گا کہ ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، جانتا ہوں کہ آپ لوگ جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں تاکہ شہر میں امن قائم ہو، ہم میجر جنرل بلال اکبر کے ساتھ ہیں، ہم کراچی میں امن چاہتے ہیں اس لیے مل کر امن قائم کریں گے۔
وسیم اختر نے کہا کہ جو مقدمات مجھ پر ہیں وہ سب جانتے ہیں، ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج بھی سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں، اپنے مقدمات سے متعلق جواب وزیراعلیٰ سندھ سے لینا چاہتا ہوں جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیان ریکارڈ پر ہیں کہ کوئی سیاسی قیدی نہیں لیکن میں اور رؤف صدیقی سیاسی قیدی ہیں، ہمیں جھوٹے کیسوں میں بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جسے پابند سلاسل کیا جارہا ہے اس کی نیت باہر نکل کر کام کرنے کی ہے، مجھ پر سب جھوٹے کیس ہیں، اگر میں اپنے کیس عدالت میں لے جاؤں تو 5 منٹ میں یہ ختم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 مئی 9 سال بعد یاد آرہاہے یہ کیا مذاق ہے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی وجہ سے 12 مئی کا واقعہ ہوا وہ چارسال چیف جسٹس رہے انہوں نے اس کیس کو نہیں کھولا، ہائیکورٹ نے اس کیس کو ختم کرنے کا کہا جو فیصلہ ہمارے پاس ہے، 12 مئی کے بہانے سے غلط مقدمات بنائے جارہے ہیں، مجھے پابند کرکے کیا ملے گا، مجھے پابند رکھا گیا لیکن عوام نے مجھے ہی ووٹ ڈالا۔
ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مرد کے بچے ہو تو 12 مئی کا کیس مشرف پر چلاؤ اور آرٹیکل 6 لگاؤ، یہ کیسز بنائے جائیں میں عدالت میں ان کا سامنا کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کیسز میں اگر عدلیہ انصاف کرتی ہے تو اس کا پیشگی شکریہ ادا کرتے ہیں ورنہ عدلیہ کے سامنے جاؤں گا، میرے تمام کیسز قابل ضمانت ہیں، ہم ماضی میں بھی عدالت کے سامنے گئے، ہم آئین و قانون میں رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں اورعدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ اگر مجھے ضمانت نہ ملی تو وزیراعلیٰ سے درخواست کروں گا کہ سینٹرل جیل میں دفتر دیا جائے اور ایسے رولز بنائے جائیں یا ترمیم کی جائے جس کی وجہ سے عوام کا مجھ سے رابطہ ہوسکے۔ میں عوام کے مسائل جیل میں بیٹھ کر حل کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ میئر کے اختیارات میرے علم میں ہیں اب سیٹ پر بیٹھ کر ہی پتا چلے گا کہ کتنے اختیارات اور کتنا بجٹ ہے جس میں ہمیں شہر کے مسائل کس طرح حل کرنا ہیں لیکن وزیراعلیٰ سے امید ہےکہ وہ مسائل حل کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔
ایم کیوایم کے میئر وسیم اختر کا انتخاب ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب وہ خود جیل میں ہیں۔ اور ایم کیوایم اپنی تاریخ کے چند بدترین ادوار سے گزر رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کا میئر کب تک جیل میں مقید رہتا ہے؟
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...