... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور پاکستان میں اپنے مختلف کرداروں کے باعث تنازعات میں گھرے رہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر ٹی وی کے براہ راست ٹاک شو میں اچانک ایم کیوایم کو چھوڑنے کااعلان کردیا ہے۔وہ اے آر وائی کے پروگرام “آف دی ریکارڈ میں ” کاشف عباسی کے تابڑ توڑ سوالات میں تھکے تھکے اور اکتائے ہوئے لہجے میں ایک موقع پر اچانک بول پڑے کہ میں ایم کیوایم میں مزید نہیں رہ سکتا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت مذکورہ پروگرام میں اینکر کے سوالات کو نبھا نہیں پارہے تھے۔ اپنی طاقت لسانی پر ہمیشہ نازاں رہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے لیے اس بات کی وضاحت دشوار ہو گئی تھی کہ اب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا پارٹی میں مقام کیا ہوگا؟
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 22 اگست کو رینجرز کی تحویل میں لے لیے گئے تھے۔ اور وہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب میں انتہائی اشتعال انگیز گفتگو کا انتہائی جوش وخروش سے دفاع کررہے تھے۔ یہ بات اُن کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی کہ وہ رینجرز کی تحویل میں بھی لیے جاسکتے ہیں۔اُنہیں جب اگلے روز 23 اگست کو سہ پہر رہا کیا گیا تو اُن سے ایک ٹیلی ویژن پر اُن کی رائے پوچھی گئی تووہ بے حد اکتائے ہوئے لہجے میں گفتگو کررہے تھے۔ مگر اُنہوں نے اُس موقع پر رینجرز کے حسن سلوک کی تعریف ضرور کی ۔ کاشف عباسی کے پروگرام میں بھی وہ رینجرز کے حسن سلوک کی تعریف کرنے سے نہیں چوکے۔ مگر وہ کافی دلبرداشتہ نظر آئے۔اور ایک موقع پر یہ اعلان کردیا کہ وہ ایم کیوایم چھوڑ رہے ہیں۔ بعدازاں اُنہیں فوراً ہی جیو کے نیوز بلیٹن میں لیا گیا ۔جہاں اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں غدار ہو گیا ہوں ۔میں غدار نہیں ہوں ۔ وہ جیو سے بات کرتے ہوئے رونے لگے کہ میں غدار نہیں ہوں ۔ اس پر اُن سے پوچھا گیا کہ کیا گزشتہ رات آپ سے کسی نے ایسا کہا ، یا ایسی کوئی بات ہوئی کہ آپ ایسا کہہ رہے ہیں کہ میں غدار نہیں ہوں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے سے رینجرز کی تحویل میں زیادہ بہتر سلوک کے متعلق باربار اظہار کرتے رہے ہیں۔ مگر عامر لیاقت کی جانب سے میں غدار نہیں ہوں کی ایک اور طرح سے تشریح کرنے کی کوشش کی گئی۔اس کے بعد ڈاکٹر عامر لیا قت نے شاہ زیب خانزادہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کوئی اوقات نہیں میں نے دیکھ لیا۔ اگر مجھے زیادہ تنگ کیا گیا تو میں ملک چھوڑ دوں گا۔ڈاکٹر عامر لیاقت کے اس طرز گفتگو کی اب تک کوئی وضاحت نہیں ہو سکی کہ وہ دراصل کہنا کیاچاہ رہے ہیں اور کیوں وہ خود کو اس قدر دباؤ میں محسوس کررہے تھے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت چند برس قبل ایم کیوایم سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ اور اس کے لیے اُنہوں نے قادیانیوں کے لیے ایم کیوایم کے قائد کے دل میں موجود نرم گوشے کو بنیا دبنایا تھا۔ اور ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے اپنی وابستگی کا جواز بنا کر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس علیحدگی کے حوالے سے ایم کیوایم کے اندرونی حلقوں میں کافی کہانیا ں بھی گردش کرتی رہیں۔ مگر بعدازاں وہ کچھ ہفتوں قبل ہی ایم کیوایم میں اچانک شامل ہوئے تھے۔ اور اُنہوں نے ایم کیوایم میں شامل ہوتے ہی نامعلوم وجوہات کی بناء پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ اوروہ مختلف مواقع پر گورنر سندھ کے خلاف لب کشائی کرتے رہتے تھے۔ جس پر یہ اندازے ظاہر کیے جانے لگے کہ اُن کے اس طرز عمل کی پشت پردراصل گورنر سندھ کا منصب حاصل کرنے کی تگ ودو ہے۔ مگر ایم کیو ایم کے موجودہ حالات میں اُن کا یہ خواب اب بکھر سا گیا ہے۔ حقیقت کچھ بھی ہو، ڈاکٹر عامر لیاقت نے آج ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے چند اشارے بھی دوٹوک طور پر دیئے ہیں ۔ جن میں سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ لندن اور کراچی ایک صفحے پر نہیں ہے۔ اورجو کچھ ابھی نظر آرہا ہے ، ایسا نہیں ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ دنوں میں چیزیں واضح ہو ں گی۔ ایم کیوایم اور اُن کے قائد کے باب میں اگلے کچھ دنوں میں کچھ چیزیں واضح ہو یا نہیں ، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ خود اُن کے بارے میں سب کچھ ان ہی دنوں میں واضح ہو گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...