... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ جماعت کو پاکستان کے اندر سے چلایا جانا چاہیے اور یوں واضح طور پر اشارہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم میں ‘مائنس ون’ ہو چکا ہے یعنی اب جماعت پر الطاف حسین کا کنٹرول نہیں رہا، یا کم از کم متحدہ یہ تاثر دینے کی کوشش ضرور کر رہی ہے۔
گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کو ناسور قرار دیا تھا اور پاکستان کے خلاف نعرے بھی لگوائے تھے۔ بعد ازاں مشتعل مظاہرین نے مختلف ٹیلی وژن چینلوں کے دفاتر پر حملے کیے، جن میں سب سے نمایاں اے آر وائی نیوز پر حملہ تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور درجن بھر زخمی ہوئے۔
ان دونوں واقعات نے ملک بالخصوص کراچی کو ہلا کر رکھ دیا۔ گزشتہ شب فاروق ستار پریس کانفرنس کے ذریعے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے آئے تو انہیں روک دیا گیا اور آٹھ گھنٹے رینجرز حراست میں رہنے کے بعد رہا کیا گیا۔ جس کے بعد منگل کی شام میں اسی مقام یعنی پریس کلب کراچی میں فاروق ستار نے موقف پیش کیا، اس وضاحت کے ساتھ کہ یہ وہی موقف ہے، جو گزشتہ شب پیش کیا جانا تھا اور اسے ہرگز یہ نہیں سمجھا جائے کہ کسی بیرونی یا بالائی دباؤ کے زیر اثر ہے۔
فاروق ستار نے سب سے پہلے گزشتہ روز کے واقعات پر افسوس اور معذرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ واقعات ہرگز پیش نہیں آنے چاہیے تھے، جس کے بعد انہوں نے قبول کیا کہ الطاف حسین ذہنی تناؤ کی وجہ سے ایسی کیفیت میں ہیں، جس کی وجہ سے متحدہ ان کے ایسے بیانات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اس لیے متحدہ کو صرف پاکستان سے چلایا جانا چاہیے۔ فاروق ستار کے الفاظ میں کہ “اگر ایسے بیانات کسی ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہیں تو پہلے اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ جب تک الطاف حسین کے صحت کے مسائل ٹھیک نہ ہوں، اسے پاکستان سے چلایا جائے۔” انہوں نے کہا کہ “ایم کیو ایم کا ہر کارکن، رہنما، ووٹر اور ہمدرد پاکستان مخالف نعروں کی مذمت کرتا ہے اور ہم ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔”
اس موقع پر فاروق ستار نے گزشتہ روز شہر میں ہونے والے پرتشدد واقعات، میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے مکمل طور پر اظہار لاتعلقی کیا اور کہا کہ کسی بھی عسکریت پسند یا عسکریت پسند ونگ کی کوئی گنجائش ایم کیو ایم میں نہیں ہے۔ انہوں نے اے آر وائی پر حملے کا الزام شرپسند عناصر پر لگایا۔
اس موقع پر عامر لیاقت حسین، خواجہ اظہار الحسن، نسرین جلیل، خالد مقبول صدیقی، آصف حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔
قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے معذرت کی۔ یہ بیان متحدہ کے رہنما واسع جلیل نے ٹوئٹر پر جاری کیا جس میں الطاف حسین نے کہا کہ “اپنے ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل اور مسلسل گرفتاریوں اور مشکلات دیکھ کر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوا، جس کے دباؤ میں پاکستان کے خلاف الفاظ استعمال کیے۔ “میں شدت جذبات سے مغلوب ہو کر وہ الفاظ ادا کر بیٹھا جو مجھے ہرگز ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ میں اس پر نادم ہوں اور پاکستان کے عوام، مسلح افواج، جنرل راحیل شریف اور جنرل بلال اکبر سے معافی کا طلب گار ہوں۔”
الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ “میرے ان الفاظ کی سزا ایم کیو ایم اور اس کے کارکنوں کو نہ دیں۔”

بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...