... loading ...

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے بازی اور ٹی وی چینلز پر حملوں کے بعد رینجرز نے کثیرالجہتی حکمت عملی کے تحت ایم کیوایم کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔ مگر اس دوران میں متوازی طور پر ایم کیوایم کے کچھ اہم رہنماؤں کی طرف سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے لاتعلقی اور ایم کیوایم چھوڑنے کے بھی اشارے ملنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیوایم اور صوبائی اسمبلی کی نشست ایک ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اس دوران ایم کیوایم کے سابق وفاقی وزیر رشید گوڈیل کی طرف سے بھی یہ بیان سامنے آیا کہ “میں صرف اور صرف ایک پاکستان پر یقین رکھتا ہوں۔”واضح رہے کہ ایم کیوایم کے اہم رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے جس کے بعد سے وہ زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزار رہے ہیں۔ اُن کی طرف سے یہ بیان بھی اُس وقت سامنے آیا جب وہ بیرون ملک ہیں۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستا ربھی کسی وقت رہا ہوسکتے ہیں اور وہ موجودہ حالات میں ایم کیوایم کے قائد کے اقدامات اور پاکستان مخالف نعرے بازی سے اظہارلاتعلقی کرسکتے ہیں۔ وجود ڈاٹ کام کو انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیوایم کے اہم قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اس وقت مختلف قسم کی مشاورتوں میں مصروف ہیں اور پارٹی چھوڑنے سے لے کر دیگر دستیاب راستوں کو اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے وہ اہم رہنما جو کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں ، اُن کی جانب سے لندن میں رابطے کرکے اصرار کیا جارہا ہے کہ الطاف حسین اب کچھ عرصے کے لیے گوشہ گمنامی میں چلے جائیں ، وگرنہ اُن کے پاس اُن سے اظہار لاتعلقی کے علاوہ کوئی اور راستا نہیں بچے گا۔
مذکورہ حالات میں اگلے چند دنوں میں ایم کیوایم کے متعدد اہم رہنماؤں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے اعلانات سامنے آنے والے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...