... loading ...
چودھری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان موجود ایک خاموش معاہدے کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اُن پر کیے جانے والے حملوں کا جواب دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو اُن کے نازک حصوں سے چھیڑتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار شخص نےحکومت سے صلح کی پیشکش کرتے ہوئے کچھ اعتماد افزا اقدامات اٹھانے کے لیے کہا۔ جن میں ایان علی کیس کی واپسی اور ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت ہونے دینے کے اقدامات اُٹھانے کی شرائط رکھی گئیں۔ چودھری نثار نے اس موقع پر خوشگوار موڈ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی 5 کروڑ روپے لے کر جاتی ہے اور جب گرفتار ہوتی ہے توزمین آسمان ایک کردیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے سردار لطیف کھوسہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیوں لوگوں کی کھال اتارنے والے ایان کا کیس بھی مفت میں لڑ رہے ہیں، جس سے واضح طور پر یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر ایان علی اور پیپلز پارٹی کا تعلق کیا ہے؟
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے یہ گفتگو پیپلزپارٹی کے کچھ رہنماؤں کے اُن کے خلاف حالیہ بیانات کی روشنی میں کی۔ جس کی طرف اُنہوں نے خود بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل قومی اسمبلی میں اُن کی تقریر شیڈول کے مطابق تھی، تقریر میں سابق صدر آصف علی زرداری کی تعریف کرنے پر کہا گیا کہ آصف زرداری کو میری تعریف کی ضرورت نہیں۔ اگر ایسا ہی ہے تو میرا تعریفی خط اب تک انہوں نے اپنے پاس کیوں رکھا ہوا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلی میں پوائنٹ اسکورنگ اور تماشا لگانا چاہتے تھے۔ اسمبلی میں صرف وزیر اعظم کو متاثر کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ حکومت کے بجائے میرے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے میری بات ناگوار گزری، لیکن سیکیورٹی اداروں پر تنقید کا جواب دینا میری ذمہ داری ہے۔
نیشنل ایکشن پلان میں وزارت داخلہ سے متعلق چار نکات تھے، جن میں سے وزارت نے اپنے حصے کا بیشتر کام کرلیا ہے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے کسی صوبے کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔ لیکن صوبے انٹیلی جنس رپورٹ کی پرواہ نہیں کرتے۔
انہوں نے خود پر الزامات لگانے والوں کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پر مشتمل کمیشن بنالیا جائے، جبکہ صحافیوں پر مشتمل جیوری بنائی جائے جو قوم کو سچ بتائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اپنی طویل پریس کانفرنس میں امریکی شہری میتھیوبیرٹ، سارک کانفرنس میں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ کے ساتھ سلوک اور شناختی کارڈ کے حوالے سے جاری تصدیقی عمل پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ گرفتار امریکی شہری میتھیو بیرٹ مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ (جے آئی ٹی) میں جاسوس ثابت نہیں ہوا۔ لیکن اسے آئندہ چند روز میں پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔اُنہوں نے شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل کے حوالے سے کہا کہ ایک ماہ اور دس دن میں تین کروڑ بارہ شناختی کارڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ چودہ غیر ملکیوں نے خود فون کرکے اپنے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ واپس کیے۔ اس کے علاوہ عوام کی شکایت پر پانچ ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے جاچکے ہیں۔ چودھری نثار نے بھارتی وزیرداخلہ کی سارک کانفرنس میں آمد کے بعد پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو روایات سے ہٹ کر کانفرنس میں بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن گھر آیا مہمان اگر تضحیک کرے تو خاموش نہیں رہا جاسکتا اور دنیا کے کسی کونے میں بھی پاکستان کی تضحیک ہو تو جواب دینا میرا فرض ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...