وجود

... loading ...

وجود
وجود

بعض لوگ اچھا آدمی بننے سے بچنے کے لیے مذہبی ہو جاتے ہیں

جمعه 12 اگست 2016 بعض لوگ اچھا آدمی بننے سے بچنے کے لیے مذہبی ہو جاتے ہیں

ahmed-javed-sahib

“بعض لوگ اچھا آدمی بننے سے بچنے کے لیے مذہبی ہو جاتے ہیں”

بعض اوقات اصل بات اس قدر اہم ہوتی ہے کہ اسے براہ راست کہنے سے مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ اس قول زریں کی تہہ داری ہمارے عصری حالات پر تبصرہ بھی ہے، اور اصل بات تک پہنچنے کے لیے مہمیز بھی ہے۔ اول تو اس قول میں ”بعض“ کا لفظ نہایت معنی خیز ہے، جس کا اشارہ ہر سمت پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور ایک غالب رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ اس قول سے بظاہر تو یہی مراد ہے کہ لوگ مذہبی ہو جاتے ہیں، لیکن اچھے نہیں بنتے۔ یہاں توجہ دلانا مقصود ہے کہ یہ امر کسی گہرے بحران کا غماز ہے اور غور طلب بھی ہے۔ لیکن اصلاً یہ قول ایک گہرے عدم اطمینان کا اظہار ہے کہ مذہبی ہونے میں اچھا بننا شامل ہے، لیکن آجکل ایسا نہیں ہوتا، یعنی مذہبی آدمی ہی اچھا آدمی ہوتا ہے، اور اگر وہ اچھا نہیں ہے تو مذہبی ہونے کی کوئی معنویت باقی نہیں رہتی۔

اکثر، اہل نظر کچھ اہم سوالات کی طرف زمام کشی کے لیے اس طرح کے ارشادات فرماتے ہیں۔ آج ہمارے اہم ترین سوالوں میں سے ایک یہ ہے کہ دیندار اور دینداری سے کیا مراد ہے؟ یہ سوال براہ راست ہمارے تصور انسان سے جڑا ہوا ہے۔ ہم عصر دنیا میں طاقت اور ترقی کے دباؤ اور ہماری نکبت تامہ میں جاری تمام بحثوں، علمی کاوشوں اور فکری دراز گوئیوں سے یہ بنیادی سوال غائب ہے۔ اگر مذہبی علم اور تعلیمات کو سرسری بھی دیکھ لیں تو فوراً اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ بحران کس قدر شدید ہے۔ ہم کردار میں، سماجی رویوں میں، معاملات میں، تعلقات میں، تعلیم اور علم میں اپنے مذہبی تصور انسان کو سامنے لانے میں ناکام رہے ہیں۔

اس پس منظر میں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ایک دفعہ مقامی تبلیغی مرکز کے امیر کے ہمراہ ایک مصری جماعت ناچیز سے ملنے کے لیے تشریف لائی۔ ہمارے ایک دوست ترجمانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ عرب شیخ نے اپنے وعظ میں فرمایا کہ دنیا میں جو چیز بھی ہے، کسی خاص مقصد کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغ اس لیے لگایا جاتا ہے کہ اس سے پھل اٹھایا جائے، فیکٹری اس لئے نصب کی جاتی ہے کہ مصنوعات بنائی جائیں، سکول اس لیے بنتے ہیں کہ بچے تعلیم پائیں، علیٰ ہذا القیاس۔ انہوں نے کہا اگر کوئی پوچھے کہ دنیا میں اسلام کا کیا مقصد ہے؟ تو ہم کہیں گے اسلام کا مقصد بہترین معاشرت پیدا کرنا ہے، ایک ایسی معاشرت جس کی بنیاد دینداری ہو۔ ان کی بات بہت اعلیٰ تھی، لیکن یہ سوال باقی رہا کہ کہ دینداری سے کیا مراد ہے؟

اس قول میں ”اچھا آدمی“ بننا ایک اخلاقی تصور ہے، مذہبی تصور نہیں ہے۔ جدید علم اور کلچر کا بنیادی دعویٰ ہی یہ ہے کہ ایک اچھا آدمی بننے کے لیے مذہب غیر ضروری ہے۔ اس دعوے کی تصدیق میں مغرب نے مذہب کے بغیر ”اچھا آدمی“ بنا کے دکھا دیا ہے، جو ہے تو کافر لیکن اتنا اچھا ہے کہ جو وہاں سے پھر آتا ہے دن رات اسی کے گن گاتا ہے اور لگتا ہے کہ زیارتوں سے لوٹا ہے۔ وہ آدمی قانون کی پاسداری کرتا ہے، قطار اچھی بناتا ہے، بہت مہذب ہے، سلیقے سے پیش آتا ہے، اپنے کام سے کام رکھتا ہے، ڈیوٹی دیانتداری سے ادا کرتا ہے، محنتی بہت ہے، معاملات میں نہایت دیانتدار ہے، دوسروں کا خیال رکھتا ہے، ”مذہبی“ آزادی کا قائل ہے، تعلیم و علم کا شیدا ہے، لذت میں آزاد ہے، تفریحات کا دلدادہ ہے، علیٰ ہذا القیاس۔ وہاں ”اچھا آدمی“ اتنی کثرت سے ہے کہ ایک اچھا معاشرہ بن گیا ہے اور ہم میں سے اکثر وہیں جانا رہنا چاہتے ہیں۔ ہمارا تجربہ بتاتا ہے کہ وہ اچھا ہے اور ذہن کہتا ہے کہ کافر ہے۔ ہمارا یہ دبدھا تو ہے، لیکن اس کا حل سمجھ نہیں آتا۔ لیکن بھلی بری کوشش کر کے ہم نے اس کا حل بھی نکالا ہوا ہے، اور وہ ہے کہ وہاں اسلام ہے مسلمان نہیں ہیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اہل مغرب نے ہمیں بتائے بغیر اور پوچھے بغیر اچھے ہونے کا سارا طریقہ اسلام سے لیا ہے لیکن کلمہ نہیں پڑھا ہے۔ ہمارا ایمانی موقف ہے کہ اچھے ہونے کا طریقہ صرف اسلام میں دستیاب ہے کہیں اور نہیں ہے، لیکن یہ سمجھ نہیں آتی کہ صرف اُدھر ہی کیوں ظاہر ہوتا ہے۔ ہماری تبلیغی جماعت کا کہنا ہے کہ بس اب کلمے کی کسر ہے اور اسلام کی روشنی میں باقی کام تیار ہے۔ ہمارے ہاں کسی بھی حل کا واقعی حل ہونا شرط نہیں ہے۔ اس کا اتنا سادہ ہونا ضروری ہے کہ ہماری سمجھ میں آ جائے بھلے وہ لغو ہی کیوں نہ ہو۔

گزارش ہے کہ ہمارے اشکالات اور ان کے لغو جوابات جو اب ہمارا کل علمی سرمایہ ہیں، صرف اس لیے ہیں کہ دین کی بنیاد پر بننے والا ہمارا تصور انسان فنا ہو گیا ہے۔ ہمارے بحران کی بڑی وجہ یہ ہے کہ علم اور سیاست یعنی public sphere سے مذہبی تصورِ انسان غائب ہونے کے بعد اب زندگی کے ہر شعبے سے کوچ میں ہے۔ دینداری ہمارا پورا تصور انسان ہے، اور آج اگر اسلام باقی ہے تو اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ یہ تصورِ انسان عام سماجی سطح سے لے کر اعلیٰ ترین تہذیبی سطح تک نتیجہ خیز رہا ہے۔ آج ہم اس کا دفاع کرنے کا حوصلہ بھی یہیں سے پاتے ہیں۔

دینداری ایک فرد کی زندگی کے سارے پہلؤوں کو محیط ہے۔ دینداری کی سادہ تعریف یہ ہے کہ انسان اپنے ارادے، اس اردے سے پھوٹنے والے عمل، نفسی احوال اور اعمال، طبیعت سے جنم لینے والے رویوں، عقل اور اس عقل سے پیدا ہونے والی فکر میں دینی مراد پر ڈھل چکا ہو۔ گزارش ہے کہ دینداری چار چیزوں کا تقاضا کرتی ہے: (۱) مہذب ہونا، (۲) اخلاقی اعمال اور رویوں کا حامل ہونا، (۳) عبادات میں مستعد اور مستقل ہونا، (۴) نیت میں اخلاص پر قائم ہونا۔

مہذب اور باسلیقہ ہونا کوئی اخلاقی عمل نہیں ہے بلکہ کلچر اور معاشرے کا جمالیاتی پہلو ہے۔ اس میں دو چیزیں اہم ترین ہیں: گفتگو میں نرم خو اور نرم رو ہونا اور دسترخوان کا سیلقہ ہونا۔ یہ دونوں چیزیں طبیعت کی کشادگی اور فیاضی کے بغیر حاصل نہیں ہوتیں اور جو خوداعتمادی کی اساس بھی ہیں اور معاشرے میں جمال کا منصۂ شہود بھی۔ دینداری کے متداول تصورات میں خوش سلیقگی، مہذب پن اور زندگی کے جمالیاتی پہلوؤں کی گنجائش کس قدر ہے، وہ ہم سب پر روشن ہے۔

دوسرے درجے پر وہ رویے اور افعال ہیں جو خالصتاً اخلاقی ہیں اور جنہیں روایتی طور پر ترک رزائل اور کسب فضائل کے زمرے میں زیر بحث لایا جاتا تھا۔ ان سے اصلاً اخلاقی خودی کی حفاظت مراد ہے۔ اخلاقی اقدار بنیادی طور پر نفسی احوال ہیں جو افعال، اعمال اور رویوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اگر انسان مورل سیلف یا اخلاقی خودی سے محروم ہو جائے تو اس کے انسان ہونے کا کوئی مفہوم ہی باقی نہیں رہتا۔ ہماری دینداری کے مظاہر سے اور اس کے متداول تصورات سے خوش سلیقگی اور اخلاقی خودی کے پہلو علماً اور عملاً غائب ہو چکے ہیں۔ ہمارے ہاں تہذیب و سلیقہ شعاری کے ساتھ ساتھ اخلاقی خودی اور مذہبی عبادات میں التباس یا تضاد عام ہے۔ اب تو تقوے کے ہیئتی مفاہیم اور عباداتی میکانکیت کے غلبے میں تہذیب اور تہذیبِ اخلاق کی کوئی جگہ ہی باقی نہیں رہی۔ سلیقہ شعاری اور مکارم الاخلاق کو نظرانداز کر کے یا انہیں غیرمذہبی قرار دے کر اچھا بننے کا ہر تصور محال ہے۔ اللہ کی نظر میں وہ اچھا ہے جو زاہد و عابد ہو، اور لوگوں کی نظر میں وہ اچھا ہے جو حسن اخلاق رکھتا ہو۔ یہ باہم متصادم نہیں اور مذہبی ہونے میں دونوں بیک وقت مطلوب ہیں۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ اخلاقی اعمال دنیا میں نتیجہ خیز ہیں اور عباداتی اعمال دنیا میں نتیجہ خیز نہیں ہیں۔ مکارم الاخلاق اچھا انسان بننے کے لیے ضروری ہیں اور مذہبی عبادات اچھا بندہ یا عبد بننے کے لیے ضروری ہیں۔ آج مذہب جدید سیکولر توحید اور صرف عبادات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جو داعشی حیوان کی پیدائش کا اصل سانچہ ہے۔

تیسرا درجہ عبادات کا ہے جو معلوم و معروف ہیں۔ عبد ہونے کی کوئی شرط ان کے بغیر پوری نہیں ہو سکتی۔ سلیقہ شعاری اور مکارم الاخلاق انسانوں کے مابین تعلق کا نقشہ ہے اور عبادات اللہ اور بندے کے درمیان تعلق کا نقشہ ہے۔ آدمی کے اچھے اخلاق ذاتی ایثار اور دوسروں کی خیرخواہی کے لیے ہوتے ہیں، جبکہ آدمی کی عبادات صرف اسی کے لیے فائدہ مند اور دوسروں کے لیے غیر اہم ہیں۔ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ صرف عبادات پر کاربند ہو کر آدمی اچھا بن جاتا ہے، تو یہ محض خوش فہمی ہی نہیں، خام خیالی بھی ہے۔

دینداری کی گفتگو میں چوتھا درجہ نیت کا ہے۔ نیت سلیقہ پن، مکارم الاخلاق اور عبادات کی بنیاد بھی ہے اور ان کا ست بھی۔ ایمان کا انفس میں استحضار نیت ہے، اور آفاق میں اظہار علم ہے۔ نیت انسانی افعال، اعمال اور رویوں کو بامعنی رکھتی ہے اور انسان کے وجودی مرکز میں حضور کو حال بنا دیتی ہے۔ علم تہذیب کو بامعنی بناتا ہے اور مذہبی فکر اپنی خاص ترکیب میں حضور حق کو معاشرے اور تاریخ میں زندہ رکھتی ہے۔ لیکن افسوس کہ ہماری دینداری ایمان، نیت اور علم کی انفسی اور آفاقی نسبتوں اور تلازمات سے قطعی تہی دامن ہے تو ہے ہی، بے خبر بھی ہے۔ آج دینداری کے آگے مذہبی فکر کی بین بجانا تو دور کی بات ہے، فکر فی نفسہٖ دینداری کے خلاف قرار دی جا چکی ہے۔ آج ہماری دینداری مذہبی عبادات تک محدود ہو گئی ہے، اور مہذب پن، مکارم الاخلاق اور علم سے منقطع ہو چکی ہے، اور دینداری کا پورا اور مکمل تصور وضاحت اور صراحت کے ساتھ آشکار نہیں رہا۔ اللہ ہمیں اپنے دین سے سچا تعلق اور اخلاص سے عمل نصیب فرمائے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں


سب اندھیرے ایک سے نہیں ہوتے، کچھ رات میں پھیلتے ہیں اور کچھ، دن میں! محمد دین جوہر - اتوار 04 ستمبر 2016

اندھیرے جو دل کو ظلمت خانہ بنا دیں وہ رات کو آتے ہیں اور جو ذہن کو تاریک کر دیں وہ دن کو پھیلتے ہیں۔ اندھیرے جو احوال بن جائیں وہ رات میں اترتے ہیں، اور ظلمت جو فکر بن جائے وہ دن کو بڑھتی ہے۔ آج دنیائے آفاق خود اپنے ایندھن سے اور انسانی کاوش سے روشن ہے۔ یہ دنیا انسان کا گھر تو ہے...

سب اندھیرے ایک سے نہیں ہوتے، کچھ رات میں پھیلتے ہیں اور کچھ، دن میں!

ذہانت صرف علم سے نہیں، جہل سے بھی پیدا ہوتی ہے محمد دین جوہر - بدھ 31 اگست 2016

اگر اس قول زریں میں ”ذہانت“ کا مفہوم طے ہو جائے تو اشکال ختم ہو جاتا ہے۔ یہ اشکال ذہانت کے حوالے سے ”علم“ اور ”جہل“ کی ہم منصبی سے پیدا ہوتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ ذہانت کا مفہوم کیا ہے یا درست تر معنی میں اس کی تعریف کیا ہے؟ علم کی عمارت دراصل تعریفات کی اینٹوں سے کھڑی ہوتی ہے۔ ای...

ذہانت صرف علم سے نہیں، جہل سے بھی پیدا ہوتی ہے

دیکھو تو ہم کیا بن گئے ہیں! دریا کی مخالفت پر کمربستہ بلبلہ، مٹی سے بغاوت پر آمادہ ذرہ اور تاریخ کو للکارنے والا ایک ضدی لمحہ محمد دین جوہر - هفته 27 اگست 2016

دیکھو تو ہم کیا بن گئے ہیں! دریا کی مخالفت پر کمربستہ بلبلہ، مٹی سے بغاوت پر آمادہ ذرہ اور تاریخ کو للکارنے والا ایک ضدی لمحہ اس سے احمق بلبلہ، اس سے نادان ذرہ، اس سے بے وفا لمحہ قابل تصور نہیں ہو سکتا۔ یہ اس مسخ شدہ، کارٹون نما بلبلے، ذرے اور لمحے کی کہانی ہے جو نہ خود سے وا...

دیکھو تو ہم کیا بن گئے ہیں! دریا کی مخالفت پر کمربستہ بلبلہ، مٹی سے بغاوت پر آمادہ ذرہ اور تاریخ کو للکارنے والا ایک ضدی لمحہ

شاعری کا ذوق نہ ہو تو آدمی 'مولوی' تو بن سکتا ہے، عالم نہیں محمد دین جوہر - جمعرات 18 اگست 2016

"شاعری کا ذوق نہ ہو تو آدمی 'مولوی' تو بن سکتا ہے، عالم نہیں!" جمال کے آتش پیرہن جلوے آب معانی میں بسنے پر راضی ہو جائیں تو شاعری پیدا ہوتی ہے، اور اس ”آبدار پانی“ کا جرعہ نصیب ہونا ذوق ہے۔ ہمارے ہاں شاعری پر جھگڑا نہیں، اور وہ جو عظیم المرتبت یونانی استاد شاگرد کا جھگڑا ہے، ا...

شاعری کا ذوق نہ ہو تو آدمی 'مولوی' تو بن سکتا ہے، عالم نہیں

سیکولر نظام میں خدا کو ماننے کی پوری آزادی ہے، البتہ بندہ بننے پر سخت پابندی ہے محمد دین جوہر - جمعه 05 اگست 2016

سیکولرزم ایک سیاسی نظام کے طور پر دنیا میں عملاً قائم ہے، اور ایک فکر کے طور پر علوم اور ذہن میں جاری ہے۔ یہ ایک کامیاب ترین نظام اور موثر ترین فکر ہے۔ اب سیکولرزم دنیا کا معمول بھی ہے اور عرف بھی۔ عام طور پر یہ سمجھا اور کہا جاتا ہے کہ یہ مذہب کے خلاف ہے۔ ہمارے خیال میں یہ بات د...

سیکولر نظام میں خدا کو ماننے کی پوری آزادی ہے، البتہ بندہ بننے پر سخت پابندی ہے

ایمان کو علم بنا دینا بے ایمانی ہے، اور علم کو ایمان بنا لینا، لاعلمی! محمد دین جوہر - هفته 30 جولائی 2016

ایمان کو علم بنا دینا بے ایمانی ہے، اور علم کو ایمان بنا لینا، لاعلمی! اس قول زریں میں احمد جاوید صاحب نے علم پر مذہبی موقف کو سادہ انداز میں بیان کیا ہے۔ سب سے پہلے اس قول کی تہہ میں کارفرما موقف کو دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ گزارش ہے کہ علم کی ایسی تعریف کہیں میسر نہیں ہے، یعن...

ایمان کو علم بنا دینا بے ایمانی ہے، اور علم کو ایمان بنا لینا، لاعلمی!

مجذوب کا رجز وجود - اتوار 25 اکتوبر 2015

احمد جاوید تنہ نا ھا یا ھو تنہ نا ھا یا ھو گم ستاروں کی لڑی ہے رات ویران پڑی ہے آگ جب دن کو دکھائی راکھ سورج سے جھڑی ہے غیب ہے دل سے زیادہ دید آنکھوں سے بڑی ہے گر نہ جائے کہیں آواز خامشی ساتھ کھڑی ہے لفظ گونگوں نے بنایا آنکھ اندھوں نے گھڑی ہے رائی کا دانہ یہ دنیا کو...

مجذوب کا رجز

مناجات وجود - اتوار 06 ستمبر 2015

اونچی لہر بڑھا دیتی ہے دریا کی گہرائی تیرے غیب نے دل کو بخشی روز افزوں بینائی سات سمندر بانٹ نہ پائے موتی کی تنہائی ناپ چکا ہے سارا صحرا میری آبلہ پائی مالک میں ہوں تیرا چاکر مولا! میں مولائی دل ہے میرا گیلا پتھر جمی ...

مناجات

مضامین
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے! وجود هفته 20 اپریل 2024
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے!

آستینوں کے بت وجود هفته 20 اپریل 2024
آستینوں کے بت

جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی وجود هفته 20 اپریل 2024
جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی

پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ وجود هفته 20 اپریل 2024
پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ

'ایک مکار اور بدمعاش قوم' وجود هفته 20 اپریل 2024
'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر