... loading ...

سانحہ کوئٹہ کے بعد سیاسی اور عسکری سطح پر دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے غوروفکر کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت سیاسی وعسکری قیادت کا ایک اہم اجلاس 11 اگست کو بھی ہوا۔ جس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وجود ڈاٹ کام کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ سیاسی قیادت کی جانب سے ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ عسکری حلقوں میں کوئی زیادہ پسند سے نہیں دیکھا گیا۔ عسکری سطح پر اس فیصلے کے حوالے سے یہ تحفظات پائے جاتے ہیں کہ جب نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے خود وزیراعظم کی جانب سے ذاتی نگرانی کا وعدہ کیا گیا تھا اور مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد نہیں کر ایا جاسکا تو پھر ٹاسک فورس کے پاس ایسی کون سی جادوئی چھڑی ہو گی کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کراسکے گی،یا اس میں کوئی جوہری فرق پیدا کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں عسکری ذرائع سے اُن تمام تحفظات اور مشکلات کو پیش کیا گیا جو دہشت گردی کی اس جنگ میں سرکاری سطح پر لیے گئے فیصلوں پر اب تک عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے درپیش ہیں۔اس ضمن میں فاٹا میں اصلاحات کے پروگرام پر پیش رفت نہ کرنے،افغان پناہ گزینوں کو واپس اُن کے ،ملک بھیجنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے جیسے اقدامات اب تک نہ اُٹھانے جیسے نکات پر بھی بات کی گئی۔باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کو آپریشن ضرب عضب ، کراچی آپریشن ، کوئٹہ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان میں اب تک جو مشکلات اور حکومت کی جانب سے جن رکاوٹوں کا سامنا ہے ، وہ تفصیل سے مذکورہ اجلاس میں زیربحث رہیں۔
تاہم وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی ایجنسیوں سے نمٹنے کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کے لیے انٹیلی جنس اداروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت اور تمام ریاستی اداروں کی اولین ترجیح پاکستان میں امن کی مکمل بحالی اور ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے خاتمہ رہے گا۔اجلاس میں خطے اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر بھی غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس میں تمام متعلقہ اداروں اور وفاقی و صوبائی ایجنسیوں کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔آئندہ ہفتے اس حوالے سے ایک اور اجلاس ہوگا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی بلایا جائے گا۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...