... loading ...

حکومت اسرائیل نے اپنے ظلم کے خلاف سرگرم عمل سینکڑوں کارکنوں کو ہمیشہ کے لیے ملک بدر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اس بائیکاٹ، سینکشنز اینڈ ڈائیویسٹمنٹ موومنٹ (بی ڈی ایس) کی حمایت کرنے والے کارکنوں سے اسرائیل کو پاک کرنے کے لیے ایک ٹاس فورس تشکیل دی جا چکی ہے۔ اس کا اعلان تزویراتی امور کے وزیر گیلا داردان اور وزیر داخلہ اریے دیری نے کیا۔
اسرائیلی اخبار ‘ہارٹز’ کے مطابق ٹاسک فورس ایسی انجمنوں اور کارکنوں کو شناخت کرے گی جو بی ڈی ایس کی حمایت کرتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی اور اتنے شواہد جمع کیے جائیں گے جو ان کی ملک بدری کے لیے قانونی طور پر کافی ہوں۔ پریس کانفرنس میں گیلا داردان نے کہا کہ ٹاسک فورس جھوٹ پھیلانے اور حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے ایسے افراد کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام ضروری ہے۔ اریے دیری نے کہا کہ “ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کو کچل کر رکھ دیں اور واضح پیغام دیں کہ ریاست اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
تاریخ میں انتہائی دائیں بازو کی حکومتوں میں سے ایک ریاست اسرائیل تنقید کرنے والی اور انسانی حقوق کی انجمنوں کو اسرائیل کو نقصان پہنچانے والے ادارے سمجھتی ہے، جو اسرائیل کی افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزات ثبوت بھی پیش کرتی ہیں اور انہیں منظر عام پر بھی لاتی ہیں۔
اسرائیل بی ڈی ایس کی حمایت کرنے والے مقامی فلسطینی کارکنوں کے خلاف کارروائی پہلے ہی شروع کرچکا ہے۔ مئی میں اسرائیل نے عمر برغوتی پر سفری پابندی لگائی تھی جو پرامن تحریک کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ برغوتی ایک اسرائیلی خاتون کے شوہر ہیں اور یوں اسرائیل کے مستقل مکین ہیں، جو عام طور پر ہر دو سال بعد سفری دستاویزات کی تجدید کرتا ہے۔ لیکن مئی میں ایسا کرنے سے انکار کردیا گیا جس کا مقصد ان کے مختلف ممالک میں سفر کو روکنا تھا۔
بی ڈی ایس ایک عالمی تحریک ہے جو اسرائیل کے فلسطین پر قبضے کے خاتمے، اسرائیل کے عرب فلسطینی شہریوں کو یکساں حقوق دینے اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے لیے اسرائیل پر معاشی و سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے قائم کی گئی۔
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے ...
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...