... loading ...

دنیا بھر کے ارب پتیوں کی فہرست نکالیں، شاید ہی ابتدائی 500 میں کوئی ایک پاکستانی ہو۔ لیکن کیا حقیقت میں ایسا ہی ہے؟ ہرگز نہیں کیونکہ پاکستان میں دولت چھپانے اور اسے محفوظ ٹھکانوں پر رکھنے کا رحجان موجود ہے جس کی وجہ سے کسی کی حقیقی دولت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ لیکن دبئی میں جس طرح پاکستانیوں نے گزشتہ چند سالوں میں جائیداد و املاک خریدی ہیں، وہ چغلی کھا رہی ہیں۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے صرف دبئی میں 3 ارب اماراتی درہم یعنی 85 ارب روپے مالیت کی پراپرٹیز خریدی ہیں یعنی وہ بھارتی و برطانوی سرمایہ کاروں کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ڈھائی سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں 18 ارب درہم یعنی 512 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ پچھلے سال یعنی 2015ء میں بھارتی سب سے آگے تھے جن کے 8756 سرمایہ کاروں نے 20 ارب درہم کی املاک کے سودے کیے۔ 4889 برطانوی 10 ارب درہم کے سودوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان کے 6106 سرمایہ کاروں نے 8 ارب درہم کی پراپرٹیز خریدیں اور تیسرے نمبر پر آئے۔ 2014ء میں پاکستان 7.59 ارب درہم کے ساتھ 5079 مالی سودوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔
ماہرین کی نظر میں اس رحجان کی پہلی وجہ کالے دھن کو ٹھکانے لگانا ہے اور اس کے لیے دبئی جیسے قریبی اور اہم مقام پر پراپرٹی سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرنز پر ودہولڈنگ ٹیکس متعارف کروائے جانے کے بعد تو نان فائلرز کے لیے 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا بھی موت کے مترادف تھا، انہوں نے بڑی مقدار میں پیسہ بینکوں سے نکالا اور اسے بیرون ملک “محفوظ” کردیا۔
رہی سہی کسر نئے ویلیو ایشن نرخوں کے معاملے نے پوری کردی ہے جس نے مقامی پراپرٹی ڈیلرز کو ایک غیر یقینی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔ جائیداد کے نئے ویلیو ایشن ریٹ آنے کے بعد تو حقیقی خریدار بھی دبئی کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ وہاں پراپرٹی کی قیمتیں ایک سال سے روبہ زوال ہیں۔
اس وقت مقامی پراپرٹی مارکیٹ کا یہ حال ہے کہ جون میں جو باہمی سودے طے ہوئے تھے ان میں سے صرف 15 فیصد ہی جولائی میں تکمیل تک پہنچے، وہ بھی 10 سے 15 فیصد کم قیمت پر۔ جبکہ بڑی تعداد میں باہمی اتفاق سے سودے منسوخ کیے گئے کیونکہ مارکیٹ یکدم گرنے کی وجہ سے غیر یقینی کیفیت پیدا ہوگئی تھی جس میں سرمایہ کار اپنا پیسہ لگانے پر تیار نہیں تھے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...