... loading ...

امریکا کے معروف اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک دلچسپ تجزیہ پیش کیا ہے جس نے ظاہر کیا کہ ملک کے صرف 9 فیصد عوام نے ابتدائی انتخابات میں، یعنی صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لیے، ہلیری کلنٹن یا ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیے ہیں۔ اس میں امریکا کے تمام شہری شامل ہیں، بچوں اور مجرموں سمیت – جن کو ووٹ کا حق تک حاصل نہیں ہے۔
اگر ہم صرف اہل ووٹرز کو گنیں تو بھی یہ تعداد بڑھ کر 14 فیصد تک پہنچتی ہے۔ یہ ٹرمپ اور کلنٹن کے مشترکہ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اگر الگ الگ امیدواروں کو دیکھاجائے تو یہ تعداد کہیں کم بنے گی۔
گو کہ یہ تعداد کافی کم لگتی ہے لیکن نیو یارک ٹائمز کہتا ہے کہ بنیادی ووٹرز کے رواں سال کے اعداد و شمار بالکل 2008ء کے پرائمریز جیسے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا میں ووٹرز کی ایک بہت معمولی تعداد اس رہنما کا انتخاب کرتی ہے جس نے بعد میں ملک سنبھالنا ہوتا ہے۔ لیکن یہ نئی بات نہیں ہے۔
امریکا ایک جمہوریت ہے جہاں پوری آبادی کی نمائندگی وہ افراد کرتے ہیں جنہیں علاقے سے منتخب کیا جاتا ہے۔ لیکن سیاست دان ان قوانین کو بنانے کا قانونی حق رکھنے کا دعویٰ کیسے رکھتے ہیں جو پوری آبادی کو متاثر کرتے ہیں حالانکہ انہیں صرف آبادی کے ایک حصے سے منتخب کیا ہوتا ہے؟
البتہ عام انتخابات میں ان ابتدائی انتخابات کے مقابلے میں ووٹرز کی زیادہ تعداد شریک ہوتی ہے۔ 2012ء کے انتخابات میں صدر براک اوباما کو 51.1 فیصد ووٹ نے منتخب کیا تھا جبکہ ان کے مقابلے میں مٹ رومنی نے 47.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ لیکن کل اہل ووٹرز کی صرف 57.5 فیصد تعداد نے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا یعنی کہ آبادی کے حساب سے دیکھیں تو براک اوباما نے 29 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ایک طرف جہاں میڈیا منقسم رائے رکھنے والے ملک کی بات کرتا ہے کہ جہاں 50 فیصد لوگ ڈیموکریٹک پارٹی اور باقی نصف ری پبلکن پارٹی کے ساتھ ہیں، حقیقت زیادہ تشویش ناک ہے۔ امریکی حکومت کا انتخاب چند چند اہل ووٹرز کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ یہ جمہوریت نہیں ہے یہ اقلیت کی حکومت ہے لیکن یہ مزید بدتر صورت اختیار کرتی ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کا ایک حالیہ پول ظاہر کرتا ہے کہ سرگرم ووٹرز کی اکثریت درحقیقت اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم پر فخر نہیں کرتی بلکہ وہ دوسری پارٹی سے خوفزدہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں سیاست میں حریف کی مخالفت زیادہ بڑا محرک ہے۔ یہی رحجان 2016ء کے صدارتی انتخابات کی اب تک کی مہم پر غالب دکھائی دیا ہے۔
کیا ایسے انتخابات کو حقیقی عوامی رائے کا عکاس اور ایسے ملک کو حقیقی جمہوریت کہا جا سکتا ہے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...