... loading ...

سندھ حکومت نے کافی تاخیر اور پش وپیش کے بعد اگرچہ رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کا اعلان تو کردیا ہے مگر یہ تنازع ابھی تک برقرار ہے کہ رینجرز کو اختیارات پورے سندھ کے لیے دیے گئے یا صرف کراچی کے لیےدیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ جس کےتحت رینجرز کے قیام میں ایک سال اور خصوصی اختیارات میں نوے دنوں کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی توثیق شدہ سفارشات طریقہ کار کے تحت اگلے مرحلے میں اب وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو بھیجی جائیں گی، جہاں سے رینجرز کے قیام اور اختیارات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ ابہام موجود ہے کہ رینجرز کو اختیارات پورے سندھ کے لیے دیئے گئے یا صرف کراچی کے لیے دیئے گئے ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آپریشن کراچی میں ہورہا ہے سندھ میں نہیں۔ اس سے یہ امر واضح ہوجاتا ہے کہ سندھ حکومت رینجرز کو پورے سندھ میں نہیں بلکہ صرف کراچی میں اختیارات دے رہی ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو سیاسی فٹبال بننے نہیں دیں گے، رینجرز صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے سندھ میں ہیں اس لیے نوٹیفکیشن صوبہ بھر کے لیے ہوتا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ، سندھ کے معاملے میں وفاقی حکومت کی طرف سے اس مسئلے کے ایک چیمپئن کےروپ میں اکثر سامنے آتے ہیں۔ مگر وہ اس معاملے میں خود وفاقی حکومت تک متعین ومحدود کردار کے حوالے عدم فعالیت کا کوئی جواب نہیں دیتے۔ پاکستان کا حاشیہ بردار میڈیا بھی اس معاملے میں چپ سادھے رہتا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے دومعاملات میں براہ راست یہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ بتائیں کہ اس معاملے میں اُن کی وزارت کا موقف کیا ہے۔ مثلاًپروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ (پوپا)دو سال کے لیے نافذ العمل تھاجو 14 جولائی کو ختم ہو گیا۔ اگر تاحال نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب، آپریشن کومبو اور کراچی یا سندھ آپریشن جاری ہے تو پھر اس کے لیے درکار خصوصی اختیارات کا حامل ایکٹ پوپا اپنی موت آپ کیوں مر گیا؟کیا پوپا نے اپنے تمام مقاصد حاصل کرلیے ہیں اور اب اس کی ضرورت نہیں؟ اس معاملے میں وزیرداخلہ نے چپ کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے؟ اس ضمن میں خود رینجرز کے اختیار ات سےبراہ راست متعلق ایک اور اختیار بھی 11 ڈبل ای ڈبل ای کا تھا جو وفاقی حکومت نے اُنہیں دے رکھا تھا اور جس سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ 11 ڈبل ای ڈبل ای کے تحت ملزمان کو نوے روز تک تحویل میں رکھنے کا رینجرز کو خصوصی اختیار دیا گیا تھا، جو 15 جون کو ختم ہو گیا۔ اس پر وفاقی حکومت اوراُس کے واحد بااختیار وزیرداخلہ چودھری نثار نے تاحال کوئی موقف ظاہر نہیں کیا۔ سوال یہ پید اہوتا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار صرف رینجرز کے قیام اور توسیع ِ اختیارات پر ہی صرف سندھ حکومت کے کردار ( جو واقعتاً قابل تنقید بھی ہے) پر ہی صرف رائے زنی کرنے پر کیوں اکتفا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اپنے وفاقی اختیارات کی عدم تجدید پر کیوں خاموش ہیں؟ یہ رویہ سندھ میں ایک خاص طرح کی تشریح کا باعث بنتا ہے۔ چنانچہ سندھ کے مختلف وزراء نے ایک سے زائد مرتبہ اس پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی ذرائع ابلاغ سے یہ سوال کیا ہے کہ وہ ان معاملات پر وفاقی حکومت کی لاتعلقی اور خاموشی پر کوئی سوال کیوں نہیں اُٹھاتے؟
اس سے قطع نظر سندھ حکومت نے جس طرح کے اختیار ات سندھ کی سیاست کے پیش نظر رینجرز کو کاغذ پر دیئے جاسکتے ہیں، وہ دے دیے ہیں۔ رینجرز نے ان ہی اختیارات کی بناء پر جب بھی سندھ میں جو کاررائی کرنا چاہی ہے، ہو کی بھی ہے۔ اور پیپلزپارٹی کی حکومت اس پر جس طرح کی بیان بازی کر سکتی ہے، وہ بھی کی ہے۔ لہذا یہ معاملہ پرانے طریقے سے حل کرتے ہوئے پرانے انداز سے ہی جاری رکھنے کا ملفوف ثبوت مہیا کرتا ہے۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...