... loading ...

پینٹاگون نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جو دنیا بھر میں نیو ورلڈ آرڈر کو پھیلانے کا خاکہ کھینچتا ہے۔ پینٹاگون کے ریسرچ یونٹ کے مطابق 2035ء تک امریکا عالمی سپر پاور نہیں رہے گا بلکہ روس یا چین فوجی و اقتصادی طاقت کے سلسلے میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
پینٹاگون ریسرچ ڈویژن کے ڈیفنس ٹیکنیکل انفارمیشن سینٹر ڈی ٹی آئی سی نے نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف 20 سال میں، امریکا اور اس کے اتحادی ایک ایسی دنیا میں رہیں گے جہاں سرد جنگ کے بعد کے زمانے کے مقابلے میں ورلڈ آرڈر کو تشکیل دینا ناممکن نہ سہی لیکن بہت مشکل ہوگا۔
“ایک متنازع فیہ اور منتشر دنیا میں مشترکہ طاقت” کے عنوان سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “مستقبل کا ورلڈ آرڈر سیاسی خواہش، اقتصادی گنجائش اور فوجی صلاحیت کی حامل مختلف ریاستیں دکھائے گا جو دوسرے کے مقابلے میں تبدیلی پر مجبور کریں گی۔ چین، روس، بھارت، ایران یا برازیل جیسی ابھرتی ہوئی طاقتیں بین الاقوامی نظام میں اپنے کردار، رسائی اور اختیارات پر بڑھتا ہوا عدم اعتماد رکھیں گی۔ روس اپنی زمینی، فضائی اور بحری بین البراعظمی جوہری افواج کو جدید بنائے گا اور جوہری مشقوں، بمبار طیاروں کی پروازوں اور امریکی علاقوں کے اوپر جاسوسی پروازوں جیسے اقدامات اٹھائے گا۔
رپورٹ تسلیم کرتی ہے کہ روس اور چین ان ممالک میں شامل ہیں جو بین الاقوامی نظام کے مغرب زدہ تصور سے مطمئن نہیں ہیں۔ رپورٹ میں روس، چین، بھارت اور دیگر کو تبدیلی کی خواہشمند ریاستیں قرار دیا گیا ہے جو متبادل بین الاقوامی اتحاد کو فروغ دیں گے اور ساتھ ہی مغرب کے گھٹتے ہوئے وسائل بھی دنیا بھر میں واشنگٹن کے غلبے کو کم کریں گے۔ “گو کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم اور یوریشین اکنامک زون جیسی تنظیموں کے اثرات کہیں کم ہیں لیکن یہ چین، روس، بھارت اور دیگر ممالک کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہیں جو عالمی قواعد کو اپنے حق میں پلٹنے کے لیے ان اداروں کی تنظیم نو کر سکتے ہیں۔”
رپورٹ خبردار کرتی ہے کہ آبادیاتی اور مالیاتی دباؤ نیٹو کی گنجائش اور صلاحیتوں کو مسلسل چیلنج کریں گی۔ ایشیا میں امریکا کے اثر و رسوخ میں کمی کا تاثر موجودہ اتحادیوں اور شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے کہ وہ متبادل اتحاد اور شراکت داریوں کے ذریعے فوج کو جدید بنانے کی کوششیں کر سکیں۔”
البتہ پینٹاگون کی یہ رپورٹ کہتی ہے کہ اب تک کوئی طاقت یا اتحاد ایسا نہیں ابھرا جو امریکا کی عالمی اثر و رسوخ اور رسائی کو کھلا چیلنج دے۔ امریکا ایک ایسی دنیا میں کام کرے گا جہاں اس کی مجموعی اقتصادی و فوجی طاقت، اور اس کے اتحادیوں اور شراکت داروں کی، ہو سکتا ہے کہ ممکنہ مقابل ممالک جیسی تیزی سے نہ بڑھے۔
2035ء کے بارے میں وژن پیش کرتے ہوئے یہ مقالہ کہتا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ امریکا موجودہ صلاحیتوں، آپریشنل طریقوں اور مالیاتی وسائل کے ساتھ مقابل چیلنجز اور مستقل بدامنی سے نمٹ سکے گا یا نہیں۔
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...
موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے ،ایوان میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کی مخالفت کی جائے( لطیف کھوسہ) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ایک بار پھر گرما گرمی، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جمل...
عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق و...
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...
بلوچستان پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن، ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا 122 پسٹل، ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین برآمد بلوچستان میں پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن: اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی، 10 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔آئی جی پولیس بلوچ...
نئے سپریم لیڈر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار ان کی قیادت میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہ...
پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا متحدہ عرب امارات سے جہاز تقریباً 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان می...
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...