... loading ...

پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر انڈونیشیا میں پھانسی روک دی گئی ہے۔ منشیات کے جھوٹے الزام میں پھنسائے جانے والے پاکستانی شہری کے مقدمے پر حکومت نے نظرثانی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔ مگر یہ اس معاملے کا نہایت سنگین پہلو ہے کہ پاکستانی سفارت خانے پاکستانی شہریوں کے لیے بیرون ملک ہر گز ہرگزمعاون ثابت نہیں ہوتے۔ اس ضمن میں سنگین نوعیت کے اسکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں ،مگر حکومت پاکستان کے کانوں پر جُوں تک نہیں رینگتی۔
انڈونیشیا میں متعین پاکستانی سفیر عاقل ندیم نےاگرچہ تصدیق کر دی ہے کہ انڈونیشین حکومت نے ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ہے اور اس حوالے سے سرکاری حکام ہمیں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔اور انہوں نےیہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ذوالفقار علی کی جان بچ گئی، اس پر پورے پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک بے گناہ شخص پھانسی زون میں داخل ہو گیا ۔اس پورے عرصے میں پاکستانی سفارت خانہ کہاں سویا رہا۔ اور وہ فعال کیوں نہیں ہوا۔ اگر ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت کے بعدپھانسی زون میں پہنچائے جانے کے بعد پھانسی سے صرف چند گھنٹوں قبل بچایا جاسکتا تھا۔ تو یہ نوبت ہی کیوں آنے دی گئی۔ ایک بے گناہ پاکستانی شہری کی گُلو خلاصی کے لیے ابتدا سے ہی کوششیں کیوں نہ کی گئیں؟
پاکستانی شہری ذوالفقار کی پھانسی کا معاملہ پاکستان میں بھی شدید ردعمل کا باعث بنا۔ ایک تو اُس کی بے گناہی کا سب کو معلوم تھا ۔ دوسرے یہ کہ اُسے ایک بھارتی شہری نے اس مقدمے میں ناجائز طور پر پھنسایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی لاہورکا رہائشی ہے جو پندرہ سال قبل روزگار کے لئے انڈونیشیا گیا تھا جہاں اس کی دوستی بھارتی شہری گردیپ سنگھ کے ساتھ ہوئی جس نے اسے ہیروئن اسمگلنگ کے مقدمے میں پھنسا دیا اور الزام لگایا کہ میرے ساتھ ہیروئن اسمگلنگ میں ذوالفقار بھی ملوث ہے جس کے بعد دونوں کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔
پاکستانی سفیر نے اب کہا ہے کہ مقدمے کے اگلے مرحلے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے جس کے لیے آج کسی وقت اٹارنی جنرل کے آفس سے رابطہ کیا جائے گا اور اس کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی کے اہل خانہ اور اہلیہ سے پوچھا جائے کہ پاکستانی سفارتخانے نے کیس کے حوالے سے کتنی کوششیں کیں۔مگر ذوالفقار علی کے پاکستانی دوست جمیل نے جو انڈونیشیا میں ہی اپنے دوست کی مدد کے لیے موجود ہے ، واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے ہمارے کوئی مدد نہیں کی۔
ذوالفقار کی پھانسی پر عمل درآمد رک جانے کی خبر کے بعد لاہور کے مال روڈ پر ذوالفقار علی کے حق میں احتجاج کرنے والے افراد نے بھی اس خبر پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...