... loading ...
آٹھ سالہ سائیں سرکار اور پیپلزپارٹی کے پرکھوں کی نشانی قائم علی شاہ کو بآلاخر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اگلے چوبیس یا اڑتالیس گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ میں مسلسل بگڑتے حالات اور عسکری حلقوں کےساتھ بات چیت میں مسلسل دشواریوں کے باعث اب یہ طے کر لیا ہےکہ سندھ میں وزارت اعلیٰ کا منصب قائم علی شاہ سے لے کر سندھ کے موجودہ وزیر خزانہ مراد علی شاہ کے سپرد کردیا جائے۔ اس ضمن میں صلاح مشورے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی دبئی آمد کے بعد ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس فیصلے پر عمل درآمد کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی آمد تین روز قبل متوقع تھی مگر اِسے ناگزیر وجوہات کی بناء پر تین روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت یہ چاہتی تھی کہ اُن کی دبئی آمد سے قبل رینجرز کے اختیارات کی توسیع اور اسد کھرل کے معاملات کا پہلے حل ڈھونڈ لیا جائے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت نے اب رینجرز کے اختیارات سے لے کر اسد کھرل تک تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کر لیے ہیں۔ سندھ کے مختلف وزراء کی سرگرم شرکت اور کوششوں سے اب رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ اور اس معاملے کو پہلے سے موجود رینجرز کے اختیارات میں حدود وقیود کو زیادہ وضاحت سے بیان کرکے نوٹیفیکیشن نکالا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت رینجرز کےاختیار ات کو کراچی تک محدود دیکھنا چاہتی ہے۔ اور وہ اِسے رینجرز کے قیام میں مزید توسیع کے نوٹیفیکیشن میں زیادہ صراحت سے بیان کر نا چاہتی ہے۔ مزید براں رینجرز کے کراچی میں اختیارات کا احاطہ چار سنگین جرائم تک کرنا چاہتی ہے۔ جن میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے جرائم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ایک ملاقات کی تھی۔ جس میں بعد ازاں سندھ کے دیگر وزراء بشمول وزیرداخلہ سہیل انور سیال، وزیرخزانہ مراد علی شاہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہو ئے تھے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ ملاقات میں اسد کھرل سے لے کر رینجرز کے اختیارات میں توسیع تک تمام معاملات کو حل کر لیا گیا تھا۔ اسد کھرل جو پہلے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں تھا۔ دراصل ذرائع ابلاغ کی تمام رپورٹوں کے برعکس اسد کھرل نے ٹندوالہ یار سے اپنی گرفتاری خود پیش کی تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ اعلیٰ درجے کی بدعنوانیوں میں تو ملوث ہیں مگر رینجرز کو حاصل جن جرائم پر اختیارات ہیں اُن میں اُس کا نام شامل کرنا خاصا دشوار ہے۔ چنانچہ ذرائع ابلاغ کی تمام رپورٹوں کے برعکس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیادہ مناسب یہی سمجھا کہ اس معاملے پر اصرار کرنے کے بجائے اِسے پولیس کی تحویل میں دینے میں کوئی حرج نہیں۔ چنانچہ یہ مسئلہ گزشتہ روز نہایت خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا اور اسد کھرل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکھر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ جہاں سکھر پولیس نے اُسے سکھر کی سیشن کورٹ میں پیش کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ آدرش انور سے 14 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اُس کی جیل کسٹڈی کے احکامات دے دیئے ہیں۔ اس طرح اسد کھرل کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکاہے۔
جہاں تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ہے تو وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں کورکمانڈر کو ایک مرتبہ پھر سندھ کے وزراء نے اپنا تفصیلی موقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ حکو مت کو رینجرز کے سندھ میں قیام اور توسیع اختیارات پر کوئی اعتراض نہیں مگر وہ ان کارروائیوں کو قانونی اختیارات کے احاطے میں دیکھنے کی خواہش مند ہے۔ مذکورہ اجلاس میں تفصیلی گفتگو کے بعد کورکمانڈر پر واضح کیا گیا تھا کہ رینجرز کے قیام میں توسیع کر دی جائے گی۔ اور یہ کام اگلے دوتین روز میں کر دیا جائے گا۔ سندھ حکومت دراصل یہ دوتین دن دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے انتظار کے باعث لینا چاہ رہی تھی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے نوٹیفیکیشن کی تیاری کے لیے سابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو بھی دبئی میں طلب کرلیا ہے۔ جہاں وہ صلاح مشورے سے ایک ایسے نوٹیفیکشن کو نکالنا چاہ رہے ہیں جس کے ذریعے جہاں ایک طرف رینجرز کے سندھ میں قیام اور اختیارات کامسئلہ حل ہوجائے ، وہیں سندھ حکومت کے تحفظات اور رینجرز کے اختیارات سے تجاوز کے متعلق پایا جانے والا ابہام بھی مستقل طور پر دور ہوجائے۔
باخبر ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی دبئی میں اصل مصروفیت پھر بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع یا قیام کا مسئلہ نہیں۔ بلکہ وہ اس مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے پر حتمی عمل درآمد کے لیے دبئی میں قیام کریں گے۔ جس کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی دبئی تشریف لے جاچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ملک میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی سیاسی تیاریوں کے لیے اب ایک سرگرم سیاسی قیادت کی خواہاں ہے جو اُن کے نزدیک مراد علی شاہ کی شکل میں موجود ہے۔ قائم علی شاہ کی تبدیلی اور مراد علی شاہ کے سرپر وزارت اعلیٰ کا ہما سجانے کے دو مقاصد بیان کیے جارہے ہیں۔ اولاً :اگلے متوقع انتخابات سے پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنا نا ۔ ثانیاً: سندھ میں رینجرز اور عسکری اداروں کے ساتھ معاملات میں نمایاں بہتری لانا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...