... loading ...

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کو علاج اور پناہ دینے سے متعلق مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے دو رہنماؤں وسیم اختر اور عبدالرؤف صدیقی جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کی ضمانتوں میں مزید توثیق کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ وسیم اختر، عبدالرؤف صدیقی اور انیس قائم خانی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوتے ہی اُنہیں باقاعدہ گرفتار کر کے کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جبکہ عبدالقادر پٹیل انسداد دہشت گردی عدالت سے خاموشی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم اُنہوں نے رات گیارہ بجے متعلقہ بوٹ بیسن تھانے میں اپنی گرفتاری پیش کردی۔ واضح رہے کہ اس مقدمے کے سلسلے میں مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین اور پاسبان کے سیکریٹری جنرل عثمان معظم پہلے ہی زیر حراست ہیں، جن کی ضمانتیں مسترد کی جاچکی ہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے ایک اجلاس کی 26 اگست کو صدارت کررہے تھے کہ اُنہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزامات تھے۔27 اگست کو رینجرز نے اُنہیں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے نوے روز کا ریمانڈ لیا تھا۔ جس کے بعد ریمانڈ میں مسلسل توسیع لی جاتی رہی۔ یہاں تک کہ نیب میں بھی اُن پر کرپشن کے مختلف الزامات کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ مقدمے کی بنیاد دراصل وہ بیان ہے جو ضیا الدین ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف ستار نے یکم دسمبر کو دفعہ 164 کے تحت قلمبند کرایا تھا۔ جس میں ڈاکٹر عاصم پر لگائے گئے الزامات اور 28 دہشت گردوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا اعتراف کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر یوسف ستار نے اپنے اعترافی بیان میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف درج ایف آئی آر کے تمام مندرجات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عبدالرؤف صدیقی، انیس قائم خانی، سلیم شہزاد اور پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل کی ایما پر دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات پر کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ایک اور ملزم سلیم شہزاد بیرون ملک مقیم ہیں ۔ اُنہوں نے تاحال اس مقدمے میں ضمانت حاصل نہیں کی اور اُنہیں مفرور قراردیا جاچکا ہے۔لندن میں مقیم سلیم شہزاد ایم کیوایم کے سابق مرکزی رہنما ہیں۔ جنہیں مارچ 2014 میں اپنی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے ایک متنازع بیان پر معطل کردیا گیا تھا،جب سے آج تک نہ اُنہیں بحال کیا گیا اور نہ ہی وہ خود فعال ہوئے۔ یہاں تک کہ اُنہوں نے 15 اکتوبر 2015 کے ایک بیان میں سیاست چھوڑنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔ ان کے علاوہ باقی چار ملزمان میں وسیم اختر، عبدالروف صدیقی ، انیس قائم خانی اور قادر پٹیل نے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی تھی۔ جس میں توسیع کے لیے اُنہوں نے درخواستیں جمع کروارکھی تھیں۔ مگر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف کا موقف سن کر فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کی ضمانت میں توسیع مسترد کردی اور ملزمان کے جیل وارنٹ جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔ البتہ ملزمان ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ سندھ سے رجوع کرنے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...