... loading ...

ترکی میں فوجی بغاوت کے ناکامی کے بعد لگتا ہے کہ مغرب کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے کیونکہ بجائے اپنے اہم ترین اتحادی ملک میں جمہوریت بچنے پر سکھ کا سانس لینے کے اب یورپ باغی فوجیوں کے غم میں ادھ موا ہوا ا رہا ہے یہاں تک کہ اب کھلی دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ جرمنی نے علانیہ طور پر ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر ناکام فوجی بغاوت کے بعد سزائے موت کو بحال کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا تو اس کے یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ عالمی رہنماؤں نے نیٹو سے بھی ترکی کے اخراج کی دھمکیاں دی ہیں۔
جمعے کی شب اہم شہروں میں ہونے والی بغاوت اور اہم حکومتی تنصیبات پر حملوں کے بعد وزارت داخلہ کے مطابق 6 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر فوجی اہلکار ہیں۔ بغاوت کے دوران 294 افراد مارے گئے اور 1400 زخمی ہوئے۔
اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر اقتدار پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بغاوت کے ذمہ دار عناصر کو سخت سزائیں دے گا۔ خطاب کے دوران عوام نے سازش کرنے والے عناصر کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا تو صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ان مطالبات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
لیکن جرمن چانسلر انگیلا مرکیل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر انقرہ نے سزائے موت کو بحال کیا تو اس کی یورپی یونین میں شمولیت کی مہم کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اسٹیفن شیبرٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین اقدار پر یقین رکھتی ہے اور سزائے موت کا مطلب یہ ہے کہ یہ ملک رکن نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جرمنی اور دیگر ممالک ترکی پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ آیا وہاں سزائے موت بحال کی جاتی ہے یا نہیں لیکن اس معاملے پر یورپی یونین کا موقف بالکل واضح ہے۔ “ناکام بغاوت کے چند ہی گھنٹوں بعد ہم نے فوجیوں پر ظلم و تشدد اور بدلے کے مناظر دیکھے۔ یہ ناقابل قبول ہیں۔”
اب معاملہ ترک پارلیمنٹ کے ہاتھ میں ہے اگر اس نے سزائے موت کی بحالی کا فیصلہ کیا تو رجب طیب اردوغان کہتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کو منظوری دیتے ہوئے دستخط کردیں گے۔
ترکی نے یورپی یونین میں شمولیت کے مراحل آسان بنانے کے لیے 2004ء میں سزائے موت کا خاتمہ کردیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...