... loading ...

فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز آویزاں کرنے کے خلاف جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی درخواست پر لاہور کے تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ “مووآن پارٹی” کے سربراہ میاں کامران کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ موو آن پارٹی کے سربراہ میاں کامران نے فوجی سربراہ کے بینرز مال روڈ اور پرانی انارکلی کے علاقہ میں آویزاں کررکھے ہیں، ملک میں ایک جمہوری حکومت قائم ہے، اس لیے یہ اقدام آئین کےخلاف اور بغاوت کےزمرے میں آتا ہے۔ مقدمے میں 124 بی، 120 اے اور505 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مووآن نامی تنظیم نے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے تیرہ شہروں کی شاہراؤں پر ایک ساتھ آویزاں کردیئے تھے۔ جن کی عبارتوں میں خاصے معنی خیز مطالبات فوجی سربراہ سے کیے گیے تھے۔ مذکورہ بینرز پر جو عبارتیں تحریر کی گئی تھیں، اُن میں سب سے زیادہ زیربحث عبارت میں یہ کہا گیا تھا کہ
“جانے کی باتیں۔ ۔۔۔۔۔ہوئیں پرانی، خدا کے لیے! اب آجاؤ۔۔۔۔”
حکومت کی طرف سے مذکورہ بینرز کو نظرانداز کرنے کے بجائے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو سیاسی حلقوں میں بہت زیادہ سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ کیو نکہ تاحال فوجی اور سیاسی حکومت کے درمیان حل طلب مسائل موجود ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف لندن سے واپسی کے بعد صحت اور آرام کو جواز بنا کر اسلام آباد کا رخ نہیں کررہے۔ مذکورہ بینرز کے مسئلے پر مسلم لیگ نون سے وابستہ صحافتی ٹولے نے ایک مہم شروع کی تھی جسے خاصا معنی خیز تب ہی سمجھا گیا تھا۔ اس دوران میں ترکی میں ایک فوجی ٹولے کی ناکام بغاوت کو پاکستان میں بالواسطہ طور پر فوج کی توہین کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اور مسلم لیگ کا دستر خوانی صحافتی ٹولہ اِسے عمومی طور پر “ٹینکوں کی شکست “سے تعبیر کر رہا ہے۔ اس مہم کی سنگینی اور مضمرات پر غور کیے بغیر اب نواز حکومت کی جانب سے مووآن نامی جماعت کے سربراہ میاں کامران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ سیاسی حکومت اپنے تئیں محاذ کو گرم کرنے پر تُلی ہے اور اُس نے ترکی میں بغاوت کی ناکامی کا پاکستان میں بہت ہی غلط مطلب اخذ کر لیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ دنوں میں عسکری اور سیاسی حکومت کے درمیان موجود تنازعات حل کی جانب جاتے ہیں یا پھر اس میں مزید ابتری پیدا ہوجاتی ہے۔ پاکستان کے سیاسی تجزیہ کار اس حوالے سے اگلے پندرہ دنوں کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...