... loading ...

بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نہتے کشمیری عوام کی عزت کو پامال کرنے،عمر بھر کیلئے معذور بنانے اور انہیں قتل کرنے کا شوق پورا کررہے ہیں۔ ان با توں کا انکشا ف ریاستی پولیس کے ایک افسر محمد اشرف پال انچارج پولیس پوسٹ سنگم کشمیر نے سری نگر کی ایک معروف نیوز ایجنسی “سی این ایس”سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشرف پال نے کہا سی آر پی ایف اہلکاروں نے سنگم علا قے میں خواتین سے دست درازی کی کوشش کی،بغیر کسی وجہ کے پرائیویٹ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور نہتے لوگوں مار پٹائی کی۔ ہمارے پولیس جوانوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ان پر بھی ہلہ بول دیا اور انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس افسر نے کہا کہ سی آر پی ایف کی 90بٹالین نے ایک جواں سال لڑکی سے دست درازی کی کوشش کی جو اپنی بیمار ماں اور بھائی کے ساتھ جارہی تھی۔ اس موقع پر ہمارے پولیس کے جوانوں نے اس خاتون کو بچایا تاہم اس پر مشتعل اہلکاروں نے پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا اور پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی اور مارنے کی دھمکیاں دیں۔ان اہلکاروں نے ہر حد عبور کی، ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔ وہ ہمیں عمر بھر کیلئے معذور کرنا چا ہتے تھے تاہم ہم نے صبر اور حوصلے کے ساتھ ماں، بیٹی اور بیٹے کو ان کے چنگل سے نکالا۔ اشرف پال نے مزید کہا کہ بغیر کسی وجہ کے یہ اہلکار عام گاڑیوں کو روکتے اور ان میں سوار خواتین سے بد تمیزی اور مرد وں کوگھسیٹ کر باہر نکالتے، اور ان کی پٹائی کرتے ہیں۔ پولیس افسرنے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ پولیس تھانے کے پاس موجود عام لوگوں کے موٹر سائیکلوں کو سی آر پی ایف کے اہلکار، دریا جہلم میں پھینکتے رہے۔ یہ لوگ کسی قانون کو اہمیت نہیں دیتے، اور اس طرح کے طریقہ کار سے امن نہیں بلکہ حالات بہت زیادہ خراب ہونگے۔ادھر بھارت نواز نیشنل کا نفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ نے بھی بھارتی فورسز کی بد ترین انسانی خلاف ورزیوں کو فوراََ روکنے کا مطا لبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر پوری عالم انسانیت نالاں ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، جو اس وقت لندن میں علاج معالجہ کے سلسلے میں قیام پزیر ہیں، نے وہاں سے اپنے ایک بیان میں وادی میں لگاتار نوجوانوں کی ہلاکتوں پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے لگام اور بے قابو فورسز کو قابو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا بے تحاشہ استعمال اور اہل کشمیر پر ظلم و ستم اور مار دھاڑ کا سلسلہ بند کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس، بی جے پی اور پی ڈی پی کشمیری عوام کے بدترین دشمن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کشمیر میں گجرات اور ترکمان گیٹ جیسے واقعات دہرائے جارہے ہیں۔
اس دوران وادی میں8ویں روز بھی ہڑتال،کرفیو اور بندشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ کپوارہ میں پولیس چوکی پر سنگبازی کے بعد فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جان بحق ہوا۔تازہ شہادت کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جان بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ زخمیوں کی تعداد 2,500 سے متجاوز کرگئی ہے۔ادھر سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹس کا استعمال کیا۔ حزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد کپوارہ سے کشتواڑ تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔ترال میں کشیدہ صورت حال کے بعد کئی پولیس تھانوں پر مظاہرین کے حملوں اور اسلحہ چھیننے کے واقعات کے بعد ترال میں اقلیتی فرقوں اور کئی زیارت گاہوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہٹا لیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ترال سے نمائندہ سید اعجاز کے مطابق کنگہ لورہ،نہر کھاسی پورہ،چھتروگام،کے علاوہ دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ کئی زیارت گاہوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہٹالیا گیا ہے۔نمائندے کے مطابق ان علاقوں میں رہائش پذیر اقلیتی طبقے کا کہنا ہے کہ دوران شب ہی ان پولیس کو ہٹایا گیا ہے اور وادی میں پہلی بار اس طرح کے اقدامات اٹھا ئے گے ہیں جہاں نا مساعدحالات کے دوران اقلیتی فرقوں کی حفاظت کے لئے تعینات اہلکاروں کو اچانک ہٹایا گیا۔اس دوران آٹھ ویں روز بھی احتجاجی بھی ہڑتال اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کی وجہ سے، کاروباری و تجارتی مرکز بند رہے جبکہ نجی و سرکاری دفاتر کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ انٹرنیٹ سروس اور موبا ئل سروس بند بھی بند کردئیے گئے ہیں۔
کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے، ملک میں امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی کا واضح پیغام ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ، ناراضگی ہوسکتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ملک کیخلاف...
شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم ہاؤس پہنچے،شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ اردن اور پاکستان نے غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور غزہ جنگ بندی پر کام کرنے والے 8 ممالک سے مزید ر...
تختی خیل؍ ہوید میں خوارج کی تشکیل کی موجودگی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کیمشترکہ کارروائیاں آپریشن کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے،آئی جی پی خیبر پختونخوا کی پولیس اہلکاروں کو شاباش خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب کارروائیوں میں 5دہ...
5افراد جاں بحق، متعدد مزدورزخمی، لغاری گوٹھ میں کارخانہ تباہ ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں...
ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت حاصل ہوگی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پولیس نے...
سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی،ہر تھانے کے 4 ممبران ہوں گے ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت حاصل ہوگی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا...
ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں،شخصی بنیاد پر ترامیم کی گئیں،اپوزیشن جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین، جمہوری مزاحمت جاری رہے ...
ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ ملک کا انفرادی معاملہ ہے،ٹرانزٹ ٹریڈ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے، دفتر خارجہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان کے دشمن ہیں مذاکرات نہیں کریں گے،دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وا...
گاؤں دیہاتوں میںعوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں،لوگوں کو جکڑاہواہے چوہدریوں،سرداروں اور خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے،عوامی کنونشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کانا...
خالی گاؤں گدار میں خوارج کی بڑی تعداد میں موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون سے گاؤں پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا، ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کامیاب باجوڑ آپریشن کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انتہائی خفیہ مع...
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستا...