... loading ...
ترکی میں فوج کے ایک ٹولے کی ناکام بغاوت کے بعد یہ بات منکشف ہو رہی ہے کہ ترکی کے منتخب جمہوری نظام کو اُتھل پتھل کرنے والے فوجی دراصل فتح اللہ گولن سے متاثر تھے۔ فتح اللہ گولن ایک ترک مبلغ اور گولن تحریک کے بانی ہیں۔ جو ترکی میں تحریک خذمت (خدمت) کے نام سے معروف جماعت ہے۔ فتح اللہ گولن ترکی کی ایک انتہائی متنازع شخصیت کا روپ دھار رہے ہیں۔ وہ 1999 سے امریکی ریاست پنسلوینیا کے ایک شہر سیلرزبرگ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
فتح اللہ گولن 27 اپریل 1941 میں اناطولیہ میں واقع ایک چھوٹی سی بستی کوروجک میں پیدا ہوئے جو صوبہ ارضروم کے شہر’حسن قلعہ‘کاایک نواحی علاقہ ہے، جہاں سال کے نوماہ موسم سرما رہتاہے۔
فتح اللہ گولن پر ایک طویل عرصے سے یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ ملک میں اپنا اثرورسوخ حکومت مخالف تحریک کو وسیع کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ فتح اللہ گولن ایک مسلم عالم دین بدیع الزماں کے حنفی فقہ کی اناطولوی شاخ کے مطابق خود کو اسلام کا مبلغ قراردیتے ہیں۔ مگر ماہرین کا خیال ہے کہ اُن کے خیالات اس شاخ سے بھی خاصے دور ہوتے جارہے ہیں۔فتح اللہ گولن کے مطابق وہ سائنس، بین المذاہب مکالمہ اور اہل کتاب کے درمیان مذکرات کے حامی ہیں جبکہ سیاسی طور پر وہ متنوع جماعتی جمہوریت کا خود کو قائل بتاتے ہیں۔ وہ پاپائیت کے حامیوں اور یہودی جماعتوں سے مکالمے کے نام پر ایک طویل سلسلہ روابط رکھتے ہیں۔ فتح اللہ گولن کی ان سرگرمیوں پر ترکی کے ایک بڑے طبقے میں وہ مشکوک سمجھے جاتے ہیں مگر مغربی حلقے اُنہیں اپنا پسندیدہ اور برداشت کے حامل اور ایثار کے قائل مسلم مبلغ کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
فتح اللہ گولن ایک طویل عرصے سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خلاف بروئے کار ہیں۔ اس دوران میں ترک حکومت کی طرف سے فتح اللہ گولن کو ترکی واپس آنے اور معاملات سلجھانے کی دعوت بھی دی گئی، مگر وہ مسلسل حکومت کے خلاف فعال رہے۔ وہ 2013 میں اردوان کے قریبی وزراء کی بدعنوانیوں کے اسکینڈلز کو اچھالنے اور اُسے حکومت کے خلاف محاذ آرائی میں تبدیل کردینے کے ذمہ دار بھی رہے ہیں۔ فتح اللہ گولن کے خلاف دسمبر 2014 میں ترکی میں ایک پروانہ گرفتاری بھی جاری ہو چکا ہے۔ ترکی کے وزیراعظم کے طور پر رجب طیب اردوان نے پہلی مرتبہ فروری 2014 میں فتح اللہ گولن کو ایک عوامی اجتماع میں براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترکی واپس آجائیں اور ملکی سلامتی کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات سے اجتناب کریں۔ مگر فتح اللہ گولن نے ایسی تمام پیشکشوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ترک حکومت کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
ترکی کے ایک سابق وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے فروری 2015 میں ترکی کے ذرائع ابلاغ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی میں ذرائع ابلاغ مکمل طور پر آزاد ہیں، ترکی میں سات ہزار کے قریب اخبارات اور چار سوکے قریب قومی و علاقائی ٹی وی چینلز ہیں جو حکومت پر کھل کر تنقید کرتے ہیں۔ ترکی میں پانچ بڑے اخبارات ہیں جن میں سے چار حکومت مخالف ہیں مگر کچھ مفاد پرست عناصر ذرائع ابلاغ کے روپ میں حکومت کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں، کسی بھی گروپ کو حکومت کے متوازی نظام بنا کر ملک کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہی تنقید کی جا سکتی ہے۔ ترک وزیر اعظم نے اُس موقع پر فتح اللہ گولن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ترکی کا امیج دنیا بھر میں بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی۔ فتح اللہ گولن کے ہم خیال ذرائع ابلاغ کے لوگ ترکی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ترک وزیر اعظم نے تب دلچسپ طور پر فتح اللہ گولن اور طاہر القادری میں دلچسپ مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہب کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانا قابل مذمت ہے۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...