... loading ...
افغانستان نے کہا ہےکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اسے پاکستان کی “نیم دلانہ کوشش” پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان خلیج کتنی وسیع ہوتی جا رہی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے بارہا اسلام آباد پر الزام لگایا ہے کہ وہ طالبان کی حمایت کر رہا ہے، حالانکہ اس کی بارہا پاکستان کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔اب صدارتی ترجمان ہارون چخانسوری نے کہا ہے کہ افغانستان، پاکستان، چین و امریکاکا چار ملکی گروپ دوبارہ جلد ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ جنوری سے لے کر اب تک ان کی کابل اور پاکستان میں پانچ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جس میں طالبان شامل نہیں تھے کیونکہ انہوں نے امن مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔ چخانسوری کا کہنا ہے کہ اگلے اجلاس کے لیے کوئی وقت طے نہیں ہے اور ایک مرتبہ پھر الزام لگایا کہ دہشت گرد مسلسل پاکستان سے کام کر رہے ہیں۔
افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کے ترجمان جاوید فیضل نے بھی پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جن میں طالبان کی مدد ختم کرنا بھی شامل ہے کہ جن کے رہنما کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مقیم ہیں۔ “پاکستان اب بھی شورش کو ہوا دے رہا ہے، اور اسے طبی سہولیات، تربیت اور سرمایہ فراہم کر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے طالبان کو امن عمل میں شامل کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ اگر پاکستان نے پہلا مرحلہ ہی عبور نہیں کیا تو دوسرے تک پہنچنا ممکن نہیں۔ البتہ انہوں نے مستقبل میں امن مذاکرات میں کابل کی شرکت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا اور کہا کہ اگر امریکا اور چین ایک سیر حاصل نتیجے کی ضمانت دیں تو افغانستان امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
ایک ایسے وقت میں جب خود افغانستان کے بہت بڑے حصے پر عملاً طالبان کی حکومت ہے، افغان حکومت کا یہ رویہ “ڈگیا کھوتی توں، تے غصہ کمیار تے” کی عملی مثال نظر آتا ہے۔ اس پورے معاملے سے آگاہ ایک اہم پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی خبر رساں ادارے “اے پی” کو بتایا کہ نہ افغان حکومت اور نہ ہی طالبان کو مذاکرات کی بحالی میں کوئی دلچسپی ہے۔ انہوں نے امن عمل کو خراب کرنے کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد کی اور کہا کہ گزشتہ جولائی میں ملا محمد عمر کی ہلاکت کی خبر جاری کرکے خود امن مذاکرات کے پیروں پر کلہاڑی ماری۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان نے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔
چار ملکی گروپ جنوری میں تشکیل دیا گیا تھا تاکہ طالبان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں مدد دے سکے لیکن صرف پانچ ماہ ہی افغان صدر اشرف غنی “نتائج” کی فکر ہونے لگے اور اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں نہ خود شرکت کی اور نہ ہی کوئی اعلیٰ وفد بھیجا بلکہ پاکستان میں موجود اپنے سفیر پر ہی اکتفا کیا۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...