... loading ...

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز پر پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پر رد عمل میں کہا کہ فوج یا اس سے منسلک کسی بھی ادارے کا ان بینرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے تیرہ شہروں کی شاہراؤں میں ایک ساتھ اور اچانک جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ ایسے بینرز آویزاں کیے گیےتھے جس میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے اُن سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ مذکورہ اقدام کے بعد مسلم لیگ نون کے قریب سمجھے جانے والے اینکرز اور تجزیہ کاروں نے اِسے ایک موضوع بناتے ہوئے آئین کی دفعہ چھ کے تحت ملک میں مارشل لاء کے نفاذ سے تعبیر کیا اور براہ راست فوج پر زور دیا کہ وہ اس کی وضاحت کریں ۔ ذرائع ابلاغ میں چلائے جانے والی یہ مہم اتنی شدید تھی کہ آئی ایس پی آر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل کو حرکت دینے پڑی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے مذکورہ بینرز کی مہم سے لاتعلقی کے باوجود یہ معاملہ ذرائع ابلاغ پر اگلے روز بھی چھایا رہا۔ اور مختلف تجزیہ کاروں نے اِسے ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بنائے رکھا۔
اس دوران یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ بعض شاہراؤں سے خود اسپیشل برانچ اور دیگر انٹیلجنس اداروں کی جانب سے شاہراؤں پر لگائے گیے بینرز ہٹائے بھی گیے۔ تاہم ذرائع ابلاغ کی بعض رپورٹوں کے مطابق بینرز ہٹانے کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کیا جاسکا۔
اس ضمن میں ایک دلچسپ موقف پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا سامنے آیا۔ اُنہوں نے اس صورت حال کے تناظر میں کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ایسے حالات ہیں کہ فوج ٹیک اوور کرسکے ۔ درحقیقت اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں بینرز لگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کے لیے حکومت کی ایک چال ہے۔
Reference Posters with #COAS pic being displayed across various cities;Army or any affiliated organisation have nothing to do with it
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) July 12, 2016
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...