... loading ...

پاکستان کے خلاف مختلف سرگرمیوں میں معروف سمجھے جانے والے امریکی قانون ساز ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف محاذ بنانے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ اور یہ سب کچھ بلاوجہ نہیں ہو رہا۔ امریکا کے پاکستان مخالف قانون سازوں نے کیپٹل ہِل میں ایک مرتبہ پھر جمع ہو کر اپنا پسندیدہ سوال دُہرایا ہے کہ پاکستان امریکا کا دوست ہے یا دشمن؟
امریکی قانون سازوں کی مذکورہ سماعت میں امریکی ایوان نمائندگان کی دہشت گردی، جوہری عدم پھیلاؤ، تجارت اور ایشیا پیسفک سے متعلق ذیلی کمیٹیوں کے ارکان نے مشترکہ طور پر شرکت کی، امریکی قانون سازوں نے اس سماعت کا مقصد بتاتے ہوئے یہ کہا کہ ہم اس امر کا تعین کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کس طرح ڈیل کرنا چاہیےجو امریکا کے ایک پرانے اتحادی ہونے کے باوجود اب کانگریس کے بہت سے اراکین کے لیے قابل اعتماد نہیں رہا۔ پاکستان مخالفت میں معروف امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ری پبلکنز ٹیڈ پو نے
واضح الفاظ میں کہا کہ اس سماعت کا مقصد اراکین کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ پاکستان کے دہشت گرد گروپوں سے دیرینہ تعلقات کے بارے میں مزید جانیں اوروہ امریکا اور اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے فرق کو سمجھیں۔
امریکا کے افغانستان اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر زالمے خالد زاد اُن 3 گواہوں میں شامل تھے جن سے کہا گیا تھا کہ وہ قانون سازوں کو پاکستان اوراس کی پالیسیوں کے بارے میں وضاحت سے بتائیں۔ اُن کے علاوہ دیگر دو گواہان میں لانگ وار جرنل کے سینئر ایڈیٹر بل روگیو اور امریکن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ٹریشیا بیکن شامل تھے۔ زالمےخالد زاد نے امریکا پر زور دے چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف مکمل تنہائی کی پالیسی اپنائے اور اسے “دوسرے شمالی کوریا ” میں تبدیل کردے تاکہ اسلام آباد، افغانستان میں تعاون کرنے پر مجبور ہوجائے۔ایشیا اینڈ پیسفک کمیٹی کے سربراہ کانگریس مین میٹ سالمن کا کہنا تھا کہ نوگیارہ کے بعد سے امریکا پاکستان پر اربوں ڈالرز خرچ کر چکا ہے اور پندرہ سال بعد بھی پاکستان کی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں ہیں ۔
امریکی قانون سازپاکستان کے خلاف یہ فضا ایک ایسے وقت میں بنانے میں مصروف ہے جب پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں شریف برادران اپنے مستقبل اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور وزیراعظم نوازشریف اپنے اندرونی حالات کے باعث ایک ایسے راستے پر گامزن ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کے سب سے” طاقت ور حلقے “کے خلاف عالمی دباؤ کی ضرورت کو شدت سے محسوس کررہے ہیں۔ماہرین کے نزدک بھارت کی جانب سے بھی پاکستان پر کچھ اسی نوع کا دباؤ پیدا کیا جارہا ہے۔ اور یہ سب بغیر کسی مقصد یا ہدف کے نہیں ہو رہا۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...