... loading ...
موت کے بعد بھی انسانیت کا خدمت گار اپنی خدمت سے بے نیاز خود بھی موت کی آغوش میں چلاگیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین اور سماجی خدمات کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف عبدالستار ایدھی جمعہ کی شب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے 88 برس کی عمر پائی۔ عبدالستار ایدھی کو گزشتہ روز ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) میں معمول کے ڈائلیسز کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں اُن کی طبیعت مزید بگڑنے کے باعث اُنہیں وینٹی لیٹر لگادیا گیا تھا۔ ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کے مطابق عبدالستار ایدھی گزشتہ دس برسوں سے ایس آئی یو ٹی میں علاج کروا رہےتھے جبکہ 2013 سے ان کا باقاعدہ ڈائیلائیسز بھی یہی ہورہا تھا۔
عبدالستار ایدھی کے حوالے سے زندگی کی امید تب ہی دم توڑ گئی تھی جب عبدالستار ایدھی کی بیگم بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے دوپہر کو پریس کانفرنس میں ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔دوران گفتگو بلقیس ایدھی اپنے آنسوؤں کو روک نہیں سکی تھی۔ رات گئے عبدالستا ر ایدھی کی موت کی اطلاع نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ۔ پاکستان کے چاروں صوبوں میں عبدالستار ایدھی کی موت پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیاجبکہ وفاقی حکومت نے بھی ایک روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیاہے۔ عبدالستار ایدھی کی موت پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔
عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اُن کی وصیت کے مطابق صرف اُن کی آنکھوں کو ہی عطیہ کیا جاسکا۔کیونکہ وہی درست حالت میں تھی۔ عبدالستار ایدھی کی موت پر اُن کے صاحبزادے نے کہا کہ اُن کےوالد نے آج سے پچیس سال قبل ایدھی ولیج میں اپنی قبر تیار کی تھی جہاں اُنہیں دفنایا جائے گا۔ ابتدا میں فیصل ایدھی نے اعلان کیا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ہفتے کو نماز ظہر کے بعد میمن مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مگر بعد ازاں یہ فیصلہ تبدیل کر دیا گیا اور اب اُن کی نماز جنازہ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس میں ایک لاکھ افراد کی گنجائش پائی جاتی ہے۔
ایران نے چوتھی بار درجنوںیلسٹک میزائل و ڈرون داغ دیے،کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ،تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ،8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے امن میسر نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا( ترجمان جن...
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیر...
آپریشن بنیان مرصوص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا، بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ڈی جیلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ، انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (...
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...