... loading ...

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ڈھاکہ کے ریستوران میں 20 افراد کو قتل کرنے والے عسکریت پسندوں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ اب تک جو معلومات منظر عام پر آئی ہیں ان کے مطابق تمام ہی حملہ آور ملک اور بیرون ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے تھے اور ان کا تعلق بھی امیر گھرانوں سے تھا۔
وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے بتایا ہے کہ چھ حملہ آوروں میں سے تین کی عمریں 22 سال سے بھی کم ہیں۔ انہوں نے داعش کے ملوث ہونے کی بھی تردید کی ہے جو دعویٰ کررہی ہے کہ یہ حملہ اس کے کارندوں نے کیا ہے۔ لیکن جن افراد کے ملوث ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے معلومات ملی ہیں جن کے مطابق چند چند تو ملک کے مایہ ناز تعلیمی اداروں، حتیٰ کہ بیرون ملک سے بھی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔
اس واقعے میں مارے گئے بیشتر افراد غیر ملکی تھے، جن کا تعلق اٹلی، جاپان، بھارت اور امریکا سے تھا۔ یہ بنگلہ دیش میں آج تک ہونے والی دہشت گردی کی سب سے بڑی واردات تھی۔
داعش نے جن پانچ حملہ آوروں کی تصاویر فیس بک پر جاری کی ہیں انہیں نبراس اسلام، روہن امتیاز، میر سامے مبشر، عندلیب احمد اور رایان منہاج کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ یہ سب بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے اہم تعلیمی اداروں سے تعلق رکھتے تھے، یہاں تک کہ ایک تو اہم سیاست دان کے بیٹے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان حملہ آوروں میں سے چار کی تصاویر تو وہی ہیں جو داعش نے جاری کی ہیں البتہ پانچواں مختلف ہے۔ روہن کے والد حکمران جماعت عوامی لیگ کے ایک رہنما ہیں جنہوں نے جنوری میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع درج کروائی تھی جو 30 دسمبر 2015ء کو غائب ہوگیا تھا۔
بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات حسن الحق کا کہنا ہے کہ حملہ آور لڑکوں کی اکثریت بہت اچھا تعلیمی پس منظر رکھتی ہے اور ان کے اہل خانہ بھی امیر طبقے سے ہیں۔ نبراس اسلام نے ملائیشیا کی موناش یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ دو نے ڈھاکہ میں امیر طبقے کے لیے مشہور اسکول اسکولاسٹیکا سے فارغ التحصیل تھے۔
اب تک ان چھ مبینہ حملہ آوروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے کوئی سامنے نہیں آیا۔ اب پولیس ان کے ڈی این اے ٹیسٹ لے گی اور اہل خانہ کے ڈی این اے کے ساتھ ملائے گی۔
یہ حملہ بنگلہ دیش کی 26 بلین ڈالرز کی تیار ملبوسات کی صنعت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو سکتا ہے کیونکہ مارکس اینڈ اسپینسر سے لے کر گیپ جیسے بڑے ادارے اب سرمایہ کاری کرتے ہوئے خوف کھائیں گے۔ جاپان کا مشہور برانڈ یونیکلو پہلے ہی اپنے تمام ملازمین کو بنگلہ دیش کے سفر سے روک چکا ہے۔
وفاقی حکومت نے9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی ، عمران خان، شاہ محمود ، عمر ایوب، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار و دیگر شامل شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، فواد چوہدری، شیخ رشید، شیخ راشد شفی...
بلاول بھٹو کی آمد کا شکر گزار ہوں،شہر قائد میں 18سال بعد قومی کھیلوں کا میلہ سج رہا ہے حتی الامکان کوشش کرینگے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں،تقریب سے خطاب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا صوبہ سندھ کے لئے فخر کی بات ہے، بلاول بھ...
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے،سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے 3 سال بعد الیکشن میں ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا،شہباز شریف کاماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ مل...
پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے مسلم وزرائے خارجہ کا جبری بیدخلی پر دوٹوک ردعمل اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں،بیان پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی ک...
تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں،پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا،اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر...
سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنی...
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاق...
قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت نے سیاسی بیان بازی پر بانی سے بہنوں کی ملاقاتیں بند کردیں، قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست۔ قا...
وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارر...
المواسی کیمپ میںمتعدد زخمی ، اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان جنوبی رفح کے علاقے میں صیہونیوں نے بارود برسا دیا،متعدد خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید اور متعدد زخ...
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...