... loading ...

تائیوان کے ایک بحری جنگی جہاز نے غلطی سے چین کی طرف ایک سپر سونک “ایئر کرافٹ کیریئر شکن” میزائل چلا دیا، وہ بھی ایسے وقت میں جب دونوں کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔ نقصان تو تائیوان کا اپنا ہی ہوا جن کے ماہی گیروں کی کشتی اس میزائل کی زد میں آ کر تباہ ہوگئی لیکن چین سے ردعمل سے نمٹنا اس کے لیے زیادہ مشکل ہوگا۔
مقامی طور پر تیار کیا گیا سیونگ-فینگ III میزائل جمعے کی صبح 8 بجکر 10 منٹ پر تائیوانی جزیرے فینگو کے قریب بندرگاہ پر کھڑے 500 ٹن کے ایک میزائل بردار بحری جہاز سے داغا گیا تھا۔ تائیوان کی بحریہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تو یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ میزائل کیسے چلا لیکن لگتا ایسا ہے کہ یہ کسی انسانی غلطی سے ہوا ہے۔ وائس ایڈمرل می چیا-شو نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کو میزائل کی تلاش کے لیے بھیجا گیا جنہوں نے پایا کہ ایک کشتی اس کی زد میں آ کر تباہ ہوئی ہے۔ گو کہ میزائل پھٹا نہیں لیکن اس کشتی کو ڈبونے کے لیے کافی تھا۔ جس کا کپتان مارا گیا اور تین ماہی گیر زخمی ہوئے۔
چین اب بھی دعویٰ کرتا ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے حالانکہ دونوں علاقے 1949ء کی خانہ جنگی کے بعد تقسیم ہو گئے تھے۔ بیجنگ اس وقت کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس کی جانب سے اب تک کوئی عسکری ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر سی جن پنگ نے تائی پے کو خبردار کیا کہ وہ آزادی کے لیے کوئی یکطرفہ قدم نہ اٹھائے۔
رواں سال حریت پسند سائی انگ-وین کی کامیابی کے بعد چین-تائیوان تعلقات بہت تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔ نئی تائیوانی صدر نے “ایک چین” کے تصور کو قبول کرنے سے انکار کیا بلکہ اعلان کیا کہ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ امریکا کا ہوگا۔ اس کے نتیجے میں بیجنگ نے تائیوان کے ساتھ اپنے تمام تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ “حادثہ” کسی سنگین نتیجے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...