... loading ...

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بولیں اور زبان وبیان ، محاوروں اور اردو اشعار کے ساتھ اپنی عمر کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کھلوار نہ کریں ، ایسا کبھی ہو نہیں سکتا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے 25 جون کو سندھ اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے اپنی زبان کی پھسلن کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے حزب اختلاف کو تفریح اور احتجاج کا موقع الگ الگ مواقع پر فراہم کرتے رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امجد صابری کے نام کی جگہ جنید جمشید کا نام لے لیا۔ جسے درست کرنے کے لیے اُن کی زبان کو خاصی مشقت اُٹھانی پڑی۔ پھر جب اُن کی زبان نے امجد صابری کے نام کا بوجھ اُٹھا لیا، تو اُنہوں نے امجد صابری کے قاتلوں کو پکڑنے کے حوالے سے کمال کا نکتہ ارشاد فرمایا۔قائم علی شاہ نے کہا کہ میں کوئی پیر فقیر نہیں کہ بتا دوں کہ اُن کے قاتل کب پکڑے جائیں گے لیکن کوشش ضرور ہے کہ جلد ازجلد قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ مگر ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ آج کل لیکس لیکس کا چرچا ہے اسی طرح ہمیں بھی کوئی لیکس ملی ہے جس سے امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر امجد صابری کے ورثا کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امجد فرید صابری کے خون کے ایک قطرے کا بھی بدلا نہیں دیا جاسکتا لیکن حکومت کی جانب سے یہ رقم کچھ نہ کچھ زخموں کا مداوا بنے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مقتول امجد صابری کی بیوہ کے لئے مناسب نوکری جبکہ بچوں کے لئے مفت تعلیم کی ذمہ داری کا بھی اعلان کیا۔
قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مقدمہ لڑتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے مشاور ت کے بعد شروع کیا گیا اور سب نے مجھے اس آپریشن کی کپتانی سونپی جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی ہمارے حوالے کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کوئی تفریق نہیں برتی گئی اورڈی جی رینجرز سے بھی کہا تھا کہ شہر میں امن کے قیام تک ہماری کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔رینجرز کو ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف تمام اختیارات دیئے جس سے سیکورٹی اداروں کاحوصلہ بڑھا، اور ایک وقت آیا کہ تاجروں اورصنعت کاروں نے امن وامان کےقیام پر الگ الگ آکرمجھےمبارکباددی۔ گزشتہ دو واقعات سے قبل شہر قائد کے لوگ بھی شہر کے حالات پر مطمئن تھے کئی سال بعد عوام نے گزشتہ عید سکون سے گزاری ،جبکہ محرم بھی پرامن گزرا۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جتنے دہشت گرد ہم نے پکڑے اتنے کسی نے بھی نہیں پکڑے جبکہ سندھ میں امن و امان کے قیام میں آرمی چیف نے ذاتی دلچسپی لی جس پر جنرل راحیل شریف کے مشکور ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن ایک مخصوص طبقے یا سیاسی جماعت کے خلاف ہے لیکن کوئی مجھے بتائے کہ میں نے کسی سےکس بات کا بدلہ لیا ہم نے کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا ۔اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ ہم نے کسی کو پکڑ کر ماردیا، اگر ہم امتیازی سلوک کرتے تو کراچی آپریشن کامیاب نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے دوستوں نے رینجرز کو نکالنے کا بھی مشورہ دیا۔ ہم نے تمام رشتوں ، سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارروائیاں کیں اور لیاری میں سب سےزیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ انتقامی کارروائیاں ہمارے خلاف ہوئیں جب کسی پارٹی کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے درجنوں افراد مارے گئے اور الزام مجھ پر لگا دیا گیا اور اسی کیس میں مجھے جیل بھی جانا پڑا۔ جب اپوزیشن لیڈر تھا تو منظور وسان کو گرفتار کرکے تھر لے جایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...