... loading ...

پیپلز پارٹی نے حکومت اور پی ایم ایل این کے ساتھ اندرون خانہ “مک مکا” کی سیاست کے تصور کے بر خلاف اورایک حقیقی حزب اختلاف کی طرف گامزن ہونے کے لیے ٹھوس قدم اُٹھا لیا ہے۔ اورپاناما لیکس پر بننے والی ٹی او آر کمیٹی سے مایوسی کا مکمل اظہار کرتے ہوئے علیحدہ ہونے کا اُصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو کے زیر صدارت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے اب تک ٹی اوآر کمیٹی کے اجلاسوں میں ہونے والی مایوس کن کارروائی پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پیپلرز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے ذرائع ابلاغ کو کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا ٹی او آر کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم نے حکومت کے چار میں سے تین ٹی او آر ز من وعن تسلیم کر لیے تھے۔ مگر اس کے باوجود حکومت اس معاملے کو مستقل طول دینا چاہتی ہے۔ اس لیے اب اس میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے رابطے کرے گی اور کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں ایک ہی کنٹینر پر ہو۔ ذرائع ابلاغ کو اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کے مطابق پیپلزپارٹی نے اس اجلاس کے ذریعے اُصولی طور پر حقیقی حزب اختلاف بننے کی جانب ایک ٹھوس قدم اُٹھایا ہے۔ اور پاکستان کی سیاست میں بدلتے حقائق کو درست ادراک کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے سے ہی مختلف نوعیت کے دباؤ میں ہے اور ڈاکٹر عاصم حسین کی قانون کے شکنجے سے رہائی ممکن نظر نہیں آتی۔ بلکہ ڈاکٹر عاصم حسین کے ذریعے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بآسانی پھانسنے کےخطرات ہر وقت موجود ہے۔ پیپلز پارٹی کو ان مسائل سے نجات دلانے کے لیے عملاً نوازحکومت لاچار دکھائی دیتی ہے۔ ان حالات میں پیپلزپارٹی دستیاب راستوں میں ایسے راستے کی طرف ہی جائے گی جو اس کے لیے زیادہ سیاسی امکانات کا دروازہ کھولے اور کم سے کم پریشانیاں پیدا کرے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق پیپلزپارٹی اس صورت میں حزب اختلاف کی سیاست سے کسی بھی صورت میں دستبردار ہونا نہیں چاہے گی۔ اور اسلام آباد میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں سامنے آنے والے فیصلے اسی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...