... loading ...
سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے منہاج قاضی کے اعترافات پر مبنی ویڈیو افشا ہونے کے بعد چودھری نثار ایک مرتبہ پھر حرکت میں آئے ہیں اور اُنہوں نے سندھ حکومت کو واقعے کے پیچھے موجود عناصر کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے صولت مرزا کی جیل سے انکشافات پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس پر بھی اسی نوع کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔
اکثر پراسرار وجوہات اور نامعلوم مقاصد کے لیے سامنے آنے والے اس قسم کے انکشافات کو عام طور پر “سچ” ہونے کے باوجود اس کے انداز پیشکش کی وجہ سے سنجیدہ حلقوں میں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ صولت مرزا کی ویڈیو نے بھی اسی طرح کے منفی نتائج پیدا کیے تھے۔ مگر ایک مرتبہ پھر نامعلوم مقاصد کے لیے کچھ ایسی ویڈیو سامنے لائی جارہی ہیں جو موجودہ سیاسی فضا میں مختلف جماعتوں پر ایک مخصوص نوع کے دباؤ کو پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ملک کے سنجیدہ حلقے اس نوع کے انکشافات کے متعلق عام طور پر یہ سوالات اُٹھاتے ہیں کہ اسے قانونی طور پر ثابت کرنے کی تکلیف کیوں نہیں اُٹھائی جاتی اور اِسے عدالتوں میں ثبوت کے ساتھ کیوں پیش نہیں کیا جاتا؟کہیں ایسا تو نہیں کہ ان بدعنوانیوں کو جان بوجھ کر محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ اِسے مخصوص اوقات میں مختلف لوگوں اور جماعتوں کے لیے مطلوبہ سیاسی کردار کی ادائی کے لیے بطور دباؤ استعمال کیا جاسکے۔ ملک کے سنجیدہ حلقوں کی رائے ہے کہ اس طرز عمل نے ملک کے اندر خرابیوں کی جڑوں کو گہرا کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے اس کی تحقیقات کا مقصدبھی کوئی اعلیٰ تر نہیں ۔ملک کے مخصوص سیاسی ماحول میں مسلم لیگ نون کی حکومت یہ نہیں چاہتی کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں اُن سے ناراض ہو۔ اس لیے وہ ان کی سیاسی دلجوئی میں مصروف ہے۔ ایسے ماحول میں ان ویڈیوز نے نون لیگ کی حکومت کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔ چنانچہ چودھری نثار کی جانب سے ان ویڈیوز کی تحقیقات کے حکم کو بھی اسی تناظر میں لیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس مسئلے کے حوالے سے کہا ہے کہ زیر تفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیو کی تشہیر کرنا غیر قانونی ہے لہٰذا سندھ حکومت واقعہ کے پیچھے تفتیشی ادارے کے ملوث ہونے کا پتا لگائے۔اُنہوں نے زیر تفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیو کی تشہیر کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی امر قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اس قسم کی غیر ضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کرتی ہے جب کہ ان مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو لکھ رہے ہیں کہ وہ تحقیق کرے کہ ویڈیو افشاء ہونے کے واقعات کے پیچھے کون سے تفتیشی ادارے کا ہاتھ ہے جب کہ پیمرا کو بھی علیحدہ خط لکھا جا رہا ہے جس میں ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ایک ضابطہ اور طریقہ کار طے کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
چودھری نثار کی جانب سے یہ حکم ڈاکٹر عاصم حسین اور منہاج قاضی کی سامنےآنے والی ویڈیو کے تناظر میں آیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی سامنے آنےوالی ویڈیو میں اویس ٹپی کی بدعنوانیوں اور آصف علی زرداری کے ملک سے باہر مختلف کاروباری معاملات کی دیکھ بھال کرنے والوں کے نام ظاہر کیے گیے تھے۔ جسے بعض حلقوں نے مخصوص اداروں کی طرف سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے ایک پیغام قرار دیا تھا۔ دوسری طرف ایم کیوایم کے منہاج قاضی کی سامنے آنے والی ویڈیو میں اور باتوں کے علاوہ یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ حکیم محمد سعید کے قتل میں ایم کیوایم ملوث تھی ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اس پر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...